عمران خان چینی صدر کی منت کرے پھر ایم ایل ون کیلئے لون دینگے،چین
اسلام آباد , قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے میں انکشاف ہوا ہے کہ چینی حکام نے بتایا ہے کہ ایم ایل ون کے لون کی منظوری اس وقت ہوگی جب وزیراعظم عمران خان چینی صدر شی کو درخواست کریں گے ،ڈیڑھ سال سے چین لون کی منظوری نہیں دے رہا اور نہ ہاں کررہا ہے اور نہ ناں جس کی وجہ سے کسی دوسرے ملک سے بھی ایم ایل ون کی بات نہیں کرسکتے ہیں ۔
چیئرمین کمیٹی نے ریلوے افسران کی اعدادوشمار میں ہیر اپھیری کو پکڑلیا گذشتہ مالی سال میں خسارہ 12 ارب بنتا تھا ریلوے افسران نے 7 ارب روپے دکھایا ہوا تھا،وزیر ریلوے اعظم سواتی نے افسران کی طرف سے ہیر پھیرکا سخت نوٹس لیتے ہوئے حکام سے جواب طلب کرلیا،کمیٹی نے ایم ایل ون منصوبے پر معاون خصوصی سی پیک خالدمنصور سے بریفنگ طلب کرلی ،وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کمیٹی کوبتایا کہ بجلی چوری کو ختم کرنے کے لیے میٹر لگارہے ہیں ،ریلوے کے 165اسٹیشن کو سولر پر منتقل کررہے ہیں،کے سی آر کے لیے ریلوے کی زمین فروخت کی جارہی ہے مگر ریلو ے کے لیے فروخت نہیں کرسکتے ہیں،نیاسی ای او ریلوے باہر سے آئے گا،ڈی ایس لاہور میاں طارق لطیف میری ٹیم کاسب سے ایمانداراور کام کرنے والے افسر ہے ریلوے میں گروپنگ کی وجہ سے افسران ایک دوسرے کے خلاف لیٹر لکھتے ہیں ،سکھر ڈویژن میں ٹریک کی حالت بہت خراب ہے دوارب مرمتی کام کے لیے جاری کردیئے ہیں مگر اس سے مسئلہ حل نہیں ہوگا اس ٹریک پر کسی بھی وقت حادثہ ہوسکتا ہے
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کا اجلاس چیئرمین محمد معین وٹو کی زیرصدرات وزارت ریلوے اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس شروع ہونے سے پہلے کمیٹی ارکان جن میں آفتاب جہانگیر،محمدبشیر خان،صابر قائمخانی علی پرویز اور رمیش لال نے وزیرریلوے اعظم سواتی کی دعوت پران کے نئے دفتر کا دورہ کیا اور مسافرکوچ کے ماڈل پر بنائے گئے وزیر کے دفتر کی تعریف کی ۔
شیخ رشید نے عدالت سے مانگی مہلت،چیف جسٹس نے کہا لوگ آپکی باتیں سنتے ہیں لیکن ادارہ نااہل
اسد عمر حاضر ہو، شیخ رشید کے بعد سپریم کورٹ نے اسد عمر کو بھی طلب کر لی
شہباز شریف لندن کیا بھول آئے؟ دوبارہ لندن جانے کی اجازت ملے گی؟ شیخ رشید کا بڑا دعویٰ
چھوٹی عید پر قربانی نہیں بلکہ گرفتاریاں ہوں گی،کس کس کی؟ شیخ رشید نے بتا دیا
نواز شریف ایٹمی دھماکے کے مخالف تھے،میں ایٹمی دھماکوں کیلئے کس کو ملا تھا، شیخ رشید نے بتا دیا
اجلاس شروع ہونے کے بعدرکن کمیٹی علی پرویز نے کہا کہ پانچ جنوری 2022 کی سابق ڈی ایس سکھر شعیب عادل کی رپورٹ ہے جو سابق ڈی ایس سکھر اور موجودہ ڈی ایس لاہور طارق لطیف کے بارے میں لکھی ہے کہ ان کی ذہنی صحت ٹھیک نہیں ہے سی ایم ایچ میں ان کا معائنہ کیا جائے ۔وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہاکہ شعیب عادل اچھا افسر تھا مگر میری ٹیم میں سب سے اچھا اور ایمان داربندہ طارق لطیف ہے سب سے زیادہ ایمان دار ڈی ایس ہے ۔ریلوے میں دو تین گروپ ہیں جس کی وجہ سے مسائل ہیں طارق لطیف نے لاہورڈویژن سے فالتو لوگوں کو نکالا ہے وہ میرا ایک بہترین افسر ہے ان افسران کے درمیان جھگڑا ہوا جس کی وجہ سے یہ رپورٹ لکھی گئی ۔سی ای او کے حوالے سے کابینہ کی کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ ریلوے کا سی ای او باہر سے آئے گا ۔سی سی آئی آر کو سمری بھیج دی ہے اس میں ریٹائرڈ افسران کو بھی سی ای او لگایا جاسکتا ہے ۔سابق سی ای اوریلوے نثار میمن کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر فریٹ کمپنی لگایا جائے گا اس کے لیے قانونی قوائد پورے کئے جارہے ہیں ۔فریٹ کمیٹی کا سربراہ صحیح کام نہیں کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے افسر نے چوری کی آٹھ ماہ میں اس کو کوئی سزا نہیں ہوئی ۔اس لیے عارضی بنیادوں پر سربراہان کو لگایا جائے گا اگر کام نہیں کریں گے تو نکال دیں گے ۔
پاکستان اور بھارت کے مابین جنگ کا امکان ؟ شیخ رشید نے کی پیشنگوئی
شیخ رشید کا ٹویٹر اکاؤنٹ بنانے اور چلانے والا چل بسا
ریلوے ٹریک ڈیتھ ٹریک بن چکا، سیکرٹری ، سی ای او اور تمام ڈی ایس فارغ کرنا پڑیں گے، چیف جسٹس
الیکشن سے پہلے جھاڑو پھر جائے گا،پاکستان بدلنے جا رہا ہے، شیخ رشید
بہت ہو گیا، اب ریلوے کو ٹھیک کرنا ہو گا، شیخ رشید کی اجلاس میں افسران کو ہدایت
رکن کمیٹی رمیش لال نے کہاکہ سابق ڈی ایس سکھر طارق لطیف نے کہا تھا کہ سکھر کا ٹریک ٹھیک نہیں اور اس کے بعد حادثہ ہوا۔اس پر ابھی تک دوبارہ کام نہیں ہوا ہے۔سکھر میں ریلوے کی ملی بھگت سے تجاوزات ہوے ہیں۔وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا کہ سابق ڈی ایس سکھر میاں طارق لطیف نے جو کہا وہ ٹھیک کہا سکھر ڈویژن سے سو گاڑیاں چلتی ہیں ٹریک ٹھیک نہیں ہے ۔کیا گاڑیاں بند کریں؟ ٹریک اس قابل نہیں ہے مگر ہم کیا کریں؟ ۔دو ارب روپے اپنے خرچے سے اس ٹریک پرلگائے جائیں گے ۔پیچ ورک سے مستقبل محفوظ نہیں ہوگا اس ٹریک پر کبھی بھی حادثہ ہوسکتا ہے اس کی ذمہدار ہم سب ہیں اگر ریلوے بند کریں تو تباہی ہوگی ۔ریلوے غریب کی سواری ہے اس کا دوسرا حل نہیں ہے اس کاایک حل ہے کہ یہ پورا ٹریک نیا ڈالاجائے اور یہ ایم ایل ون میں ہی ہوگا ۔ریلوے کی 46 ایکڑ زمین سندھ میں واگزار کی ہے ۔ چیف جسٹس کو خط لکھ رہے ہیں کہ سٹے آڈر نہ دیں ۔نیا قانون بن گیا ہے تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ سابق ڈی ایس سکھر طارق لطیف نے تجاوزات کے خلاف بڑے آپریشن کئے ہیں ۔تجاوزات میں ہمارے افسر ملوث ہوتے ہیں۔ڈی ایس طارق لطیف کو کمیٹی کی سفارش پر سکھر سے ہٹایا میں اس کوسکھر سے نہیں ہٹانا چاہتاتھا ۔ پورے پاکستان میں ریلوے پارکنگ کی لیز ختم کررہا ہوں پارکنگ کا پرانہ مافیا ہے اس کو ختم کررہا ہوں نئے لینزنگ سے ریلوے کوزیادہ آمدن ہوگی ۔ریلوے کی زمین سے آئی ایم ایف کا قرض ختم کیا جا سکتا ہے ۔ریلوے ہسپتالوِں میں بلیاں اورکتے ہوتے ہیں ۔ریلوے کی زمین پر صوبوں نے بھی قبضہ کیا ہواہے ۔سابق چیف جسٹس گلزار احمد نے ریلوے زمینوں پر قبضہ ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے اس کے بغیر قبضہ ختم نہیں ہوسکتا تھا۔
چیئرمین کمیٹی محمد معین وٹو نے کہا کہ ڈی ایس طارق لطیف کے خلاف شکایات پہلے سے ہیں ۔ان کوخیبر میل کارینالا خورد پر سٹاپ بحال کرنے کا کہا تھا مگر انہوں نے سٹاپ بحال نہیں کیا۔وزیرریلوے نے بتایا کہ 15کڑور روپے سے نوشہرہ درگئی سیکشن بحال کررہے ہیں 31مارچ تک ٹریک بحال کردیں گے ۔بجلی کے میٹرز لگانے کے لیے دوارب روپے جاری کئے ہیں اس سے سالانہ ہونے والا دو ارب روپے کا خسارہ ختم ہوگا ۔ حکام نے بتایا کہ مالی سال 2020-21میں اخراجات میں کمی اورآمدن میں اضافہ کیا ہے جس کی وجہ سے مالی سال 2019-20 میں خسارہ 13.5ارب روپے تھا سے کم ہوکرمالی سال 2020-21میں 7.3 ارب ہوگیاہے ۔معین وٹو نے نشاندہی کی کہ خسارہ 7 ارب روپے نہیں 12ارب روپے بنتاہے ۔وزیرریلوے نے نے اعدادوشمار میں ہیرپھیر کاسختی سے نوٹس لے لیا اورکہا کہ جو ذمہ دار ہوگا اس کو سزا ملے گی حکام نے وزیر کو بتایا کہ یہ شعبہ خزانہ نے بریفنگ بنائی ہے وزیر نے متعلقہ حکام سے جواب طلب کرلیا۔
اعظم سواتی نے کمیٹی میں انکشاف کیا کہ کے سی آر کے لیے ریلوے کی زمین بیچی جارہی ہے مگر عام ریلوے کے لیے ریلوے کی زمین نہیں فروخت کر سکتے ہیں ۔ریلوے کے 165اسٹیشن کو سولر پر منتقل کررہے ہیں اس کے 14فروری کو ٹینڈر کھل رہے ہیں ۔سکولوں اور ہسپتالوں کی نجکاری نہیں ہوئی اس میں ہماری مدد کریں ۔حکام نے بتایا کہ 40فیصد میٹر لگ گئے ہیں بجلی بناکر واپڈا کو بھی دیں گے ہمارے اسٹیشن کے سسٹم بجلی سے چلتے ہیں بیک آپ بھی ہوگا۔حکام نے بتایا کہ ایم ایل ون کے حوالے سے ہماری تیاری مکمل ہے ۔ ایم ایل ون 8سال 6ماہ میں مکمل ہوگا 6.806ارب ڈالر خرچ آئے گا،لون کی درخواست ایک سال سے زائد ہوگئی ہے کی گئی ہے کہ وہ منظور کرے ۔ایم ایل ون نہ بننے کی وجہ سے تباہی ہورہی ہے۔
چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ایم ایل ون کیوں نہیں شروع ہورہاہے کام کب شروع ہوگا تاخیر کس کی طرف ہے چین کو کیا خدشات ہیں۔اگر چین ایم ون نہیں بنانا چاہتا تو کسی دوسرے ملک سے بات کرنی چاہیے اس معاملہ کوبھی کمیٹی اٹھائے گی اور حل کرنے کی کوشش کرئے گی کہ یہ منصوبہ جلدازجلد شروع ہوسکے ۔ریلوے افسر شارخ ابشار نے کمیٹی کو بتایا کہ ایم ایل ون کے لیے لون کی منظوری کی درخواست نومبر2020میں چین کو دی گئی ہے چینی حکام ہمیں کہتے ہیں کہ اگر وزیراعظم عمران خان چینی صدرشی کودرخواست کریں تو یہ مسئلہ حل ہوجائے گا لون کی منظوری ہوجائے گی ۔اس لون ہر سود کا تعین نہیں کیا گیا تھا۔ہم نے درخواست کی ہے کہ ایک فیصد سے 2.38 فیصد کے درمیان شرح سود پر قرض دیا جائے ۔کمیٹی نے فیصلہ کیاکہ اگلے اجلاس صرف ایک نکاتی ایجنڈے ایم ایل ون پر ہوگا اور معائون خصوصی سی پیک خالدمنصور سے بریفنگ لی جائے گی۔
رپورٹ، ممتاز اعوان
@MumtaazAwan
اور مولانا فضل الرحمان نے سی پیک روٹ کا افتتاح کر دیا
بھارتی خفیہ ایجنسی را کیلئے کام کرنے والا کراچی پولیس کا اہلکار گرفتار
بھارتی خفیہ ایجنسی "را” کیلیے کام کرنیوالا گریڈ 17 کا سرکاری ملازم کراچی سے گرفتار
بھارتی خفیہ ایجنسی را کے نیٹ ورک کے خلاف ایک اور کاروائی، را کا اہم رکن گرفتار
بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سلیپر سیلز کو کراچی میں رقوم فراہم کرنیوالا گرفتار
بھارتی خفیہ ایجنسی را کے نیٹ ورک کا اہم رکن کراچی سے گرفتار
کیا سی پیک رک چکا ، نئے چینی سفیر کس مشن پر آئے ، معاملہ گڑ بڑ.؟ مبشر لقمان کی اہم باتیں
پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے ناقابل تردید ثبوت، ڈی جی آئی ایس پی آر سب کچھ سامنے لے آئے
بھارت کے پاکستان کے خلاف مذموم منصوبے، شاہ محمود قریشی نے مودی سرکار کو کیا بے نقاب
لندن کا جوکربھارتی ایجنٹ،پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث،ثبوت سامنے آ گئے
تین سال میں سی پیک کومکمل بند کرکے بیڑا غرق کردیا گیا .چینی سفیرکا شکوہ،تہلکہ خیز انکشافات
کراچی کی مچھر کالونی کی سن لی گئی،سی پیک سے متعلق سست روی کا تاثر غلط ہے،خالد منصور