ایران میں ایک روز میں 1177 ہلاکتیں، 35 روز کے بچے میں بھی کرونا کی تشخیص

ایران میں ایک روز میں 1177 ہلاکتیں، 35 روز کے بچے میں بھی کرونا کی تشخیص

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایران میں کرونا وائرس کی تباہ کاری جاری ہے، ایران میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1177 مریض جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد ایران میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2757 ہو گئی

ایرانی وزارت صحت کے مطابق اب تک ایران میں مجموعی طور پر 41495 کرونا وائرس کا نشانہ بنے ہیں جن میں سے 2757 افراد جان کی بازی ہارگئے ہیں جبکہ 13911 متاثرہ افراد بھی صحت یاب ہوگئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایران میں کرونا وائرس کے 3186 کیسز سامنے آئے.

ایرانی وزارت صحت کے مطابق ایران میں کرونا وائرس کے 3511 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، اب تک کرونا وائرس سے متعلق 63 ملین افراد کی اسکریننگ کی گئی ہے۔

کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

بھارت میں کرونا سے چوتھی ہلاکت، ممبئی میں مشہور درگاہیں بند

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

تبلیغی مرکز کے نواحی علاقے کے 200 افراد کرونا کے شبہہ میں ہسپتال منتقل،ڈرون کے ذریعہ علاقہ کی نگرانی

بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

ایران کے شمال مشرقی صوبے خراسان میں نومولود شیر خوار بچے میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، گناباد یونیورسٹی فار میڈیکل سائنسز کے سربراہ کا کہنا ہے کہ بچے کی عمر صرف 35 دن ہے اور اسے سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔مذکورہ بچہ ایران میں کورونا وائرس کا سب سے کم عمر شکار ہے۔ بچے کی طبی حالت اب اچھی ہے۔

دوسری جانب ایک ایرانی کمپنی نے کرونا وائرس کے بحران سے نمٹنے کیلئے مقامی طور پر وینٹی لیٹر مشین تیار کرلی ہے،انائب ایرانی صدر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی سورنا ستاری کا کہنا ہے کہ اس کمپنی میں روزانہ 30 وینٹی لیٹر مشین کی تیاری کی صلاحیت ہے۔

ایران میں کرونا وائرس کے بحران سے نمٹنے کے لیے سب سے بڑا مسئلہ وینٹی لیٹرز کی دستیابی ہے، جن کی کمی کی وجہ سے کرونا وائرس کے بیشتر مریضوں کی ہلاکتیں ہو رہی تھیں،اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے مقامی طور پر وینٹی لیٹرز کی تیاری کے لیے تیز تر کوششیں شروع کی گئیں اور تمام متعلقہ سرکاری اور نجی اداروں اور ٹیکنالوجی کی مصنوعات ساز کمپنیوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر کے ان سے وینٹی لیٹرز کے ڈیزائن اور ماڈل پیش کرنے کی ہدایت کی گئی جس کے بعد ایرانی کمپنی نے اس مشین کو مقامی طور پر تیار کرلیا۔

سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

Comments are closed.