بھارت میں کرونا سے 32 ہلاکتیں،ایک دن میں 227 مریض سامنے آ گئے

0
40

بھارت میں کرونا سے 32 ہلاکتیں،ایک دن میں 227 مریض سامنے آ گئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں بھی کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، بھارت میں کرونا سے 32 افراد ہلاک ہو چکے ہیں

بھارتی وزارت صحت کے مطابق بھارت میں چوبیس گھنٹوں میں کرونا کے 227 مریض سامنے آئے جس سے مریضوں کی مجموعی تعداد 1251 ہو گئی ہے، بھارت میں ہلاکتوں کی تعداد 32 ہو گئی ہے،1107 مریض ہسپتالوں میں‌ زیر علاج ہیں جبکہ 101 صحتیاب ہو چکے ہیں.

بھارتی وزارت صحت کے مطابق مریضوں میں 49 غیر ملکی بھی شامل ہیں،گجرات اور مدھیہ پردیش میں کرونا وائرس سے ایک ایک ہلاکت چوبیس گھنٹوں میں ہوئی جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 32 ہو گئی ہے.

بھارتی وزارت صحت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ سماجی فاصلہ اختیار کریں اور کرفیو کی پابندی کریں،

کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

بھارت میں کرونا سے چوتھی ہلاکت، ممبئی میں مشہور درگاہیں بند

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

تبلیغی مرکز کے نواحی علاقے کے 200 افراد کرونا کے شبہہ میں ہسپتال منتقل،ڈرون کے ذریعہ علاقہ کی نگرانی

بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

بھارت میں لاک ڈاون اور کرونا وائرس کے ضمن میں افواہ پھیلانے والوں کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے، بھارتی ریاست اترپردیش کے پریاگ راج میں الہ آباد یونیورسٹی طلبہ یونین کے سابق صدر اور سماج وادی لیڈر رچا سنگھ اور انکے تین دوستوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ان پر الزام ہے کہ انہیوں نے سوشل میڈیا کے ذریعہ گمراہ کن اور غلط پیغامات پھیلائے تھے۔ کرنل گنج پولیس تھانے میں چاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے .

بھارت میں کورونا وائرس کے ٹسٹ کےلئے 29 پرائیوٹ لیباریٹریوں کی منظوری دی گئی ہے۔ اِن پرائیوٹ لیباریٹریوں کے بھارت میں 16 ہزار کلیکشن سینٹر ہیں۔ اِس کے علاوہ 118 سرکاری لیباریٹریوں کو بھی کرونا کا ٹیسٹ کرنے کی اجازت دی گئی ہے جن کی صلاحیت روزانہ 12 ہزار ٹیسٹ کرنے کی ہے۔

Leave a reply