برف پگھلنے لگی،جہانگیر ترین، وزیراعظم کی ملاقات طے
برف پگھلنے لگی،جہانگیر ترین، وزیراعظم کی ملاقات طے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اور برف پگھلنے لگی، وزیراعظم عمران خان سے جہانگیرترین کل ملاقات کریں گے،
جہانگیرترین کے ہم خیال ارکان اسمبلی بھی ان کے ہمراہ ہونگے ،نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کے مابین ملاقات طے ہو چکی ہے جہانگیرترین وزیراعظم کو اپنے خلاف کیسز سے متعلق تحفظات سےآگاہ کریں
دوسری جانب یہ بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وزیراعظم سے ملاقات میں جہانگیر ترین شامل نہیں ہوں گے بلکہ جہانگیر ترین کے ساتھ ہم خیال اراکین وزیراعظم سے ملاقات کریں گے
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور وزیراعظم عمران خان کے مابین رابطے اور ملاقات کی کوششوں میں تیزی آ گئی تھی دو روز قبل تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے گورنر پنجاب چودھری سرور سے ملاقات کی تھی،جس میں اہم امور پر بات چیت ہوئی ، گورنر پنجاب نے راجہ ریاض کو یقین دہانی کروائی کہ وزیراعظم سے وفد کی ملاقات کی پوری کوشش کروں گا ، آپ کے تمام تحفظات دور کئے جائیں گے، ہم ایک ہیں اور ایک ہی رہیں گے، گورنر پنجاب چوھدری سرور کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف اپوزیشن سازشیں کر رہی ہے لیکن یہ حکومت آئینی مدت پوری کرے گی راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ ہم تحریک انصاف سے انصاف مانگتے ہیں، راجہ ریاض نے گورنر پنجاب کو تحفظات سے آگاہ کیا،گورنر پنجاب نے یقین دہانی کروائی کہ انصاف ہو گا،
واضح رہے کہ جہانگیر ترین پر مقدمے درج ہو چکے ہیں جس کے بعد جہانگیر ترین نے تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی و رہنماؤں کا ایک اجلاس طلب کیا تھا اور وہ رہنما جہانگیر ترین کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے تھے ، عدالت پیشی کے موقع پر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں رہیں گے لیکن انصاف کیا جائے، رہنماؤں نے وزیراعظم عمران خان کو ملاقات کے لئے خط بھی لکھا تھا
جہانگیر ترین کردار ادا نہ کرتے تو خان صاحب …..اب زیادتی بند کروائیں،مطالبہ آ گیا
وفاداری کا امتحان لیکن اب بے نقاب کرنے کا وقت آ گیا ،جہانگیر ترین کا بڑا اعلان
حکومت کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی،جہانگیر ترین نے "پیغام” دے دیا
جہانگیر ترین کی پیشی کے موقع پر مشتبہ شخص گرفتار
جہانگیر ترین اور انکے بیٹے کی ایف آئی اے طلبی ،سیکورٹی سخت کر دی گئی
وزیراعظم نے لاہور آ کر جہانگیر ترین کو بھی اہم پیغام دے دیا
جہانگیر ترین کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا
جہانگیر ترین کی ضمانت میں توسیع، عدالت پیشی کے موقع پر کس کی امیدوں پر پانی پھیر دیا؟
ایف آئی آر کہاں بنی،لاہور کیسے آئی،فون کس نے کیا؟ جہانگیر ترین کے تہلکہ خیز انکشافات
جہانگیر ترین کو تشویش ہے تو کیا کام کریں؟ شاہ محمود قریشی نے دیا مشورہ
سیاست کے کھلاڑی جہانگیر ترین کی "گیم” جاری،کسی کا بھی ہو سکتا ہے پلڑا بھاری
جہانگیر ترین کو ایک بار پھر خوشخبری مل گئی
کتنے عرصے سے وزیراعظم ہاؤس نہیں گیا ؟ جہانگیر ترین نے عدالت پیشی کے موقع پر کیا اہم اعلان
جہانگیر ترین کے ساتھ عدالت جانیوالے اراکین نے حکومت کو لگائی دھمکی
جہانگیر ترین کی ضمانت میں توسیع، عدالت پیشی کے موقع پر کس کی امیدوں پر پانی پھیر دیا؟