مودی کا جو یار ہے،ایاز صادق غدار ہے،لاہور کی سڑکوں پر بینرز لگ گئے
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2020/10/WhatsApp-Image-2020-10-31-at-11.51.33-AM-1.jpeg)
مودی کا جو یار ہے،ایاز صادق غدار ہے،لاہور کی سڑکوں پر بینرز لگ گئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں ن لیگی رہنما ایاز صادق کے خلاف بینرز لگ گئے
بینرزمال روڈ، شادمان، چیئرننگ کراس اور مختلف علاقوں میں اویزاں کیے گئے ،گڑھی شاہو،شملہ پہاڑی، کلب چوک اور دھرم پورہ میں بینرزا ور پینافلیکس لگ گئے، بینرز محب وطن عوام این اے 129 کی جانب سے لگائے گئے ہیں جن پر ایاز صادق کو ابھینندن سے تشبہہ دی گئی ہے جبکہ ایاز صادق غدار وطن مردہ باد بینرز پر تحریر ہے
ایاز صادق کے خلاف بینرز لگنے پر ن لیگی رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں علم ہے کہ پینافلیکس کہاں تیار کروائے گئے ،سیاسی اختلاف میں آپ تمام حدیں پھلانگ رہے ہیں ،مفت مشورہ ہے کہ اب بھی وقت ہے باز آ جائیں ،اپنے گھر کو نفرت، انتقام اوردشمنی کی آگ میں جلا کر بھسم نہ کریں،
دوسری جانب ایاز صادق کے گھر کے باہر بینرز لگانے کے خلاف مذمتی قرارداد بھی پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی
واضح رہے کہ ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں ابھینندن کی رہائی کے حوالہ سے بیان دیا تھا جس پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی پریس کانفرنس کی تھی، بعد ازاں سوشل میڈیا پر بھی ایاز صادق کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا،
اسلام آباد میں ایک شہری نے ایازصادق کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کردی ہے ، اس درخواست میں کہا گیا ہےکہ سردارایازصادق ملک وقوم کونقصان پہنچانے والے بیانات نے بھارت کوبہت زیادہ فائدہ پہنچایا ہے
غداری کا مقدمہ، کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر لاہور ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ
ن لیگی قیادت پر غداری کا مقدمہ درج کروانے والے بدر رشید کی گورنر پنجاب کے ساتھ تصاویر وائرل
ن لیگی قیادت پر بغاوت کے مقدمے کا مدعی خود ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا
ریاستی اداروں کے خلاف بولنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے،شہر یار آفریدی
درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کے شہری صہیب شبیرنے سہالہ پولیس اسٹیشن میں درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہےکہ ایازصادق غداری کے مرتکب ہوئے اورایسے بیانات دیئے ہیں جس سے قومی اداروں کے وقار کونقصان پہنچا ہے
درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایازصادق نےابھی نندن کے معاملے پردروغ گوئی سے کام لیا ہےایسا بندہ جوملک وقوم کی سلامتی کےلیے خطرہ بنے اس کے خلاف کارروائی کرنا ضروری ہے لہذا مقدمہ درج کرکے سخت سزا دی جائے
ن لیگی رہنما ایاز صادق کا ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ ابھینندن سے متعلق بھارتی میڈیا پر میرے بیان کو توڑمروڑ کر پیش کیا گیا
بھارتی آئیڈیالوجی نفرت پر مبنی،اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کے سامنے وزیراعظم نے کیا مودی کو بے نقاب
وقت آ گیا ہے کہ عالمی برادری پاکستان کے لئے یہ کام کرے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کی اپیل
اقوام متحدہ امن مشن میں کتنی پاکستانی خواتین اہلکار ہیں؟ ڈی جی ملٹری آپریشنز نے بتا دیا
ایاز صادق کا کہنا تھا کہ ابھینندن کے جہاز کو گرانا پاکستان کی فتح تھی ،وزیر اعظم نے کیوں اپوزیشن کا سامنا نہیں کیا وہ جانتے ہیں،ابھینندن کے دینے کی کوئی جلدی نہیں تھی تھوڑا انتظار کر لیتے،وزیراعظم نےوزیر خارجہ کےتوسط سے کہلوایا کہ ابھی نندن کو فوری بھارت کےحوالے کرنا ہے،میٹنگ میں تاخیر کی کیا وجہ تھی کیا وہ مودی سے ڈکٹیشن لے رہے تھے وزیراعظم نے پارلیمانی رہنماؤں کی ابھی نندن سے متعلق میٹنگ بلائی جو تاخیر کا شکار ہوئی،ابھی نندن پاکستان مٹھائی بانٹنے نہیں آیا تھا،اس نے پاکستان پر حملہ کیا تھا،
اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر
یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر
کشمیر کے لیے آخری گولی،آخری سپاہی،آخری حد تک جائیں گے،ترجمان پاک فوج
بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج
کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈہ، آخری حد تک جائیں گے، آرمی چیف کا دبنگ اعلان
مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ
نواز شریف ایٹمی دھماکے کے مخالف تھے،میں ایٹمی دھماکوں کیلئے کس کو ملا تھا، شیخ رشید نے بتا دیا
رات گئے ن لیگی اہم شخصیت کی گرفتاری کی اطلاعات
ایاز صادق پر غداری کے مقدمے کیلئے ایک اور درخواست دائر
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سابق سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پارلیمنٹ میں دیے گئے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان سے ایسی بات کی توقع نہیں کرتا۔ ایاز صادق نے جو موقف بیان کیا وہ حقیقت کے برعکس ہے۔ سیاسی مقاصد کیلئے ایسی غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی جا رہی ہے۔ ذمہ دار لوگ غیر ذمہ دارانہ گفتگو کر رہے ہیں جس پر حیرانی ہے۔
ایاز صادق اکیلا نہیں، ہم ساتھ ہیں، اہم شخصیت ایاز صادق کے گھر پہنچ گئی