بریکنگ،بزدار فارغ، پرویز الہیٰ وزیراعلیٰ پنجاب، حکومت نے اعلان کر دیا

بریکنگ،بزدار فارغ، پرویز الہیٰ وزیراعلیٰ پنجاب، حکومت نے اعلان کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے استعفیٰ دے دیا

فرح حبیب نے تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ عثمان بزدار نے استعفیٰ دے دیا ہے،وزیراعظم عمران خان نے پرویزالہٰی کو وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے نامزدکردیا،

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ چوہدری پرویز الہی کی وزیراعظم عمران خان کیساتھ ملاقات۔ ملاقات میں تمام معاملات طے ہوگئے۔ق لیگ کا وزیراعظم پر اعتماد کا اظہاراورحمائیت کا اعلان۔وزیراعلی عثمان بزدار نے اپنا استعفی وزیر اعظم کو پیش کردیا
وزیراعظم عمران خان کا چوہدری پرویز الہی کو پنجاب کا وزیراعلی نامزد کرنے فیصلہ

تحریک انصاف کے ہی رکن اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ استعفی لینا ہی تھا تو عثمان بزدار کو ذلیل کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ آخر وہ پارٹی کے ہیں وزیراعظم نے پرویز الہی کے سامنے عثمان بوزدار کو مقصود چپراسی کی طرح بلوا کر پرویز الہی کے سامنے استعفی لیا تاکہ ان کی انا کو تسکین پہنچے

اب چودھری پرویز الہیٰ وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار ہوں گے، ترین گروپ کا مطالبہ بھی پورا ہو چکا ، ترین گروپ کا مطالبہ تھا کہ عثمان بزدار کو ہٹایا جائے لیکن عمران خان نہیں ہٹا رہے تھے اب پرویز الہیٰ کو وزیراعلیٰ کے طور پر نامزد کرنے کے بعد چودھری پرویز الہیٰ کو ہی ٹاسک دیا گیا ہے کہ وہ ترین گروپ کے اراکین سے رابطے کرے،

قبل ازیں حکومتی اتحادی جماعت ق لیگ نے تحریک عدم اعتماد میں حکومت کی حمایت کا اعلان کر دیا ،وزیر اعظم عمران خان سے پرویز الٰہی کی ملاقات ؑپرویز الٰہی پنجاب کے وزیر اعلیٰ نامزد کر دیے گئے۔ عثمان بزدار وزارت اعلٰی سے مستعفی ہوں گے۔ ق لیگ نے حکومت اور اپوزیشن میں سے حکومت کو چن لیا

حکومت کی حمایت کا اعلان وزیراعظم عمران خان سے چودھری پرویز الہیٰ کی ملاقات کے بعد کیا گیا،ق لیگ حکومتی اتحادی جماعت تھی اور اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے مسلسل ملاقاتیں جاری تھیَں، حکومتی مذاکراتی کمیٹی بھی ق لیگی رہنماؤں سے ملتی تھی تا ہم آج وزیراعظم عمران خان نے چوھدری پرویز الہیٰ کو بنی گالہ طلب کیا، دونوں رہنماؤن میں ملاقات کے بعد طے پایا کہ پرویز الہیٰ وزیراعلیٰ پنجاب ہوں گے

شہباز گل نے ٹویٹ کرتے ہوئے تصدیق کی اور کہا کہ پاکستان تحریک انصاف چوہدری پرویز الہی کو وزیراعلی کے کینیڈیٹ کے طور پر سپورٹ کریں گے۔ ق لیگ نے وزیراعظم کی عدم اعتماد میں حمایت کا اعلان کر دیا

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے چودھری پرویز الہیٰ کی ڈیوٹی لگائی ہے کہ دوسرے اتحادیوں کو بھی منانے میں کردار ادا کریں ، جس پر چودھری پرویز الہیٰ نے یقین دہانی کروائی کہ دیگر حکومتی اتحادیوں کو بھی منا لیں گے، اب عدم اعتماد کی تحریک کامیاب نہیں ہو گی

واضح رہے کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی میں پیش ہو چکی ہے،ایک اور عدم اعتماد آنے کے بعد حکومتی حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے ،ابھی تک عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ نہیں ہوا تھا ، ووٹنگ کا مرحلہ باقی تھا کہ بزدار کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد آ گئی،

قبل ازیں آج وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی جا چکی ہے، عثمان بزدار کیخلاف تحریک عدم اعتماد اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی گئی اپوزیشن نے نمبر گیم پوری ہونے پر تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ کیا ،تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے بعد عثمان بزدار اسمبلی تحلیل نہیں کر سکیں گے اور اسپیکر پنجاب اسمبلی 14 روز کے اندر اجلاس بلانے کا پابند ہوگا

عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرواتے وقت ن لیگی اراکین نے سیکرٹری اسمبلی سے ملاقات کی، اس موقع پر اراکین اسمبلی کی چائے بسکٹ کے ساتھ تواضع کی گئی عدم اعتماد کی تحریک مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی رانا مشہود ، سمیع اللہ خان ، میاں نصیر اور دیگر اراکین اسمبلی نے جمع کروائی

ن لیگ کا بھی لانگ مارچ کا اعلان، مریم نواز کریں گی قیادت،ہدایات جاری

گورنر راج کا مشورہ دینے والے شیخ رشید دوردورتک نظر نہیں آئیں گے،اہم شخصیت کا دعویٰ

اپوزیشن اراکین سیکریٹری قومی اسمبلی کے دفتر پہنچ گئے

مریم اورنگزیب کو اسمبلی جانے سے روکا گیا،پولیس کی بھاری نفری تھی موجود

پی ٹی آئی اراکین واپس آ جائیں، شیخ رشید کی اپیل

پرویز الہیٰ سے پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی،بزدار سے ن لیگی رکن اسمبلی کی ملاقات

لوٹے لے کر پی ٹی آئی کارکنان سندھ ہاؤس پہنچ گئے

کرپشن مکاؤ کا نعرہ لگایا مگر…ایک اور ایم این اے نے وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا

ہمارا ساتھ دو، خاتون رکن اسمبلی کو کیا آفر ہوئی؟ ویڈیو آ گئی

اللہ نے یہ اجازت نہیں دی اچھے برے کی جنگ ہوتوآپ کہیں میں نیوٹرل ہوں،،وزیراعظم

وفاقی دارالحکومت میں جلسوں کا موسم،سیکورٹی سخت،ٹریفک پلان بھی جاری

تحریک انصاف کا جلسہ،قافلوں کی آمد جاری،تاریخی جلسہ ہو گا،اسد عمر

مہنگائی مکاؤ مارچ مہنگائی کے کپتان سے نجات کا مارچ ہے،مریم اورنگزیب

اتحادیوں کو منانے کا مشن،حکومت متحرک، اہم ملاقاتیں طے

عمران خان کو کہہ دیا وقت سے پہلے الیکشن کرواؤ،شیخ رشید

10 لاکھ لوگوں کو اسلام آباد لانے کا خرچہ کون اٹھا رہا ہے ؟سینیٹر پلوشہ خان

ہنڈیا آدھی تو تقسیم ہوچکی،ابھی بہت سے ادا کار تبدیل ہونے ہیں،چودھری پرویز الہی

ہم سلیکٹڈ کے سامنے نہیں جھکیں گے ،بلاول

مہنگائی مکاؤ مارچ،مریم نواز نے نکلنے سے پہلے کیا کیا؟ تصاویر سامنے آ گئیں

تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں مکمل،جلد اچھی خبر آئے گی،وفاقی وزیر کا دعویٰ

زرداری بڑی بیماری،چیری بلاسم سے جوتا زیادہ چمکتا ہے، ڈیزل سستا ہوگیا ،وزیراعظم کا جلسے سے خطاب

سرپرائیز آنا شروع، بزدار کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع

عدم اعتماد، وفاق، پنجاب کے بعد اگلی باری خیبر پختونخوا کی

پرویز الہیٰ کو ایک بار پھر وزارت اعلیٰ کی پیشکش ہو گئی

پرویز الہیٰ کے بنی گالہ پہنچتے ہی چودھری شجاعت کا بڑا اعلان

Comments are closed.