پی آئی اے کے 400 میں سے 150 پائلٹس کے مبینہ جعلی لائسنس کا انکشاف
پی آئی اے کے 400 میں سے 150 پائلٹس کے مبینہ جعلی لائسنس کا انکشاف
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کے 400 میں سے 150 پائلٹس کے مبینہ جعلی لائسنس کا انکشاف ہوا ہے۔ ان تمام پائلٹس کو سیفٹی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے فہرستیں طلب کر لی گئی ہیں۔
تفصیل کے مطابق حکومت نے ایسے تمام پائلٹس کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو مبینہ طور پر جعلی لائسنس پر طیارے اڑا رہے ہیں۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایسے پائلٹس کی فہرستیں طلب کر لی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایسے تمام پائلٹس کو انکوائری مکمل ہونے تک فوری طور پر گراونڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
جعلی لائسنس والے پائلٹس سیفٹی کیلئے خطرہ ہیں۔ مبینہ جعلی لائسنس کے حامل پائلٹس پی آئی اے کے علاوہ بھی دیگر ملکی ائیر لائنوں میں جہاز اڑا رہے ہیں۔ ائیر مارشل ارشد ملک نے لیگل اور فلائٹ آپریشنز ٹیموں کو طلب کر لیا ہے۔ 262 پائلٹس کے لائسنس مبینہ جعلی بتائے جا رہے ہیں۔
دوسری جانب بغیر کام تنخواہیں لینے والوں کیخلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے قومی ایئرلائن کے 4 پائلٹس کو نوکریوں سے فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈیڑھ سال میں کوئی بھی فلائٹ آپریٹ نہ کرنیوالے پائلٹ تنخواہیں لیتے رہے۔
خاتون پائلٹ کا بیرون ملک ملازمت کیساتھ پی آئی اے سے تنخواہ لینے کا انکشاف ہوا ہے۔ خاتون پائلٹ نے قومی ایئر لائن کے خرچ پر اے 320 جہاز کی تربیت حاصل کی اور سیمولیٹر سرٹیفکیٹ لے کر ترکی چلی گئیں۔
ذرائع کے مطابق حکام نے خاتون پائلٹ سے تنخواہیں اور تربیتی اخراجات واپس لینے کا بھی فیصلہ کر لیا ہے جبکہ پائلٹس کی شیڈولنگ کرنے والوں کیخلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔
وزیراعظم کا عزم ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ری سٹکچرنگ کرنی ہے،وفاقی وزیر ہوا بازی
860 پائلٹ میں سے 262 ایسے جنہوں نے خود امتحان ہی نہیں دیا،اب کہتے ہیں معاف کرو، وفاقی وزیر ہوا بازی
کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت
طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف
جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا
کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات
اگلی سپر پاور چین ہو گا، سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کے اہم انکشافات
وہ قوم جو ہر سال 200 ارب جلا ڈالتی ہے، سنیے سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان کی زبانی
جہازکریش، حقائق مت چھپاؤ ، جواب دو، مبشر لقمان کا پالپا کو کھلا چیلنج
کاش. پی آئی اے والے یہ کام کر لیتے تو PK8303 کا حادثہ نہ ہوتا، سنیے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشافات
ماشاء اللہ، پی آئی اے کے پائلٹ ماضی میں کیا کیا گل کھلاتے رہے ؟سنئے مبشر لقمان کی زبانی
طیارہ حادثہ، تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل
لاشوں کی شناخت ،طیارہ حادثہ میں مرنیوالے کے لواحقین پھٹ پڑے،بڑا مطالبہ کر دیا
کراچی طیارہ حادثہ،طیارہ ساز کمپنی ایئر بس نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی
واضح رہے کہ اس سلسلے میںوفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور کا کہنا تھا کہ ڈرائیونگ لائسنس ٹریننگ کے بعد نہیں لیتے، مینج کر کے لے لیتے ہیں،10 فیصد جعلی ہوتے ہیں ،یہ میرا ذاتی مشاہدہ ہے، اورکوئی بھی ڈرائیور جس کی غلطی یا کوتاہی ہو اس کو سزا کبھی نہیں ملی،فروری 2019 میں ہم نے پائلٹ کے لائسنس کی تصدیق کروانا شروع کر دی، اس پر ایک سال اور کچھ ماہ لگے، ٹوٹل پائلٹ کی تعداد 860 ہیں پاکستان میں جن کے پاس لائسنس ہیں، ان ساروں کا فرانزک کرنا اور چیک کرنا لمبا مرحلہ تھا، لیکن ایک ذمہ دار شخص اس انکوائری بورڈ کا نگران تھا.لائسنس لینے میں ایگزام نہیں دیئے گئے، ہفتے والے چھٹی ہوتی ہے، اتوار بھی چھٹی ہوتی ہے، ان دنوں مین پیپر نہین ہو سکتے ،کئی لوگوں نے ہفتہ اتوار کو پیپر دیئے بھائی چھٹی والے دن کہاں سے پیپر دیئے، 860 میں سے 262 پائلٹس ایسے ہیں کہ جن کے لائسنس مشکوک ہین،انکے امتحان کی تاریخ مشکوک ہے، اس میں پی آئی اے ، ایئر بلیو، سرین اور پرائیویٹ کلبز کے بھی ہین، کسی نے 8 پیپر ہی نہیں دیئے.