باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی رپورٹ کے مطابق سول ایوی ایشن پر انگلیاں اٹھنا شروع ہو گئی ہیں،اور بہت سے سیکنڈل بے نقاب ہوں گے

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ جس وقت سے منسٹر ایوی ایشن نے اسمبلی میں نام دیئے اسکی بذات خود تحقیق ہونی چاہئے اور منسٹر کو استعفیٰ دینا چاہئے کیونکہ انہوں نے بغیر سوچے سمجھے ایک لسٹ دے دی، یہ لسٹ نکلی کہاں سے ؟ یہ سول ایوی ایشن کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ سے نکلی ہے، آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے سارا بلیم لائسنسنگ ڈیپارٹمنٹ پر ڈال دیا،

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ لسٹ جو آںی تھی اور اس سے جو بدنامی ہونی تھی وہ تو ہو گئی،ایک بھی فیک یا غلط لائسنس ہے،تو وہ بے نقاب ہونا چاہئے، لیکن اگر ایک ہے تو ایک کا ہی نام آنا چاہئے، 262 کا نام نہیں آنا چاہئے،جس کسی کا نام لیتے ہیں تو سوچ سمجھ کر نام لینا چاہئے، منسٹر نے کافی غلط لسٹ دی، یہ جو لسٹ سامنے آئی ہے باغی ٹی وی پر شائع ہو چکی ہے اس لسٹ میں بہت سے ایسے پائلٹ ہیں جو اس دنیا میں نہیں ، ملک میں نہیں، ایئر لائن انڈسٹری میں نہیں

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ کل کو جب دو بندے عدالت میں جاتے ہیں اور کسی بھی عدالت میں جا کر کہتے ہیں کہ یہ دس نام تو غلط ہیں میرا بھی اسی طرح ہیں، اس طرح سارے کے سارے نکل جائیں گے، یہ لسٹ ایسے بنائی گئی ہے کہ کچھ صحیح لوگ بھی ہیں،اور کچھ غلط بھی، تاکہ ایک لابی بن جائے، اور غلط بچ جائیں،مجھے یہ لسٹ سمجھ نہیں آئی، اس ملک میں اگر کسی نے لائسنسنگ کا ایشو اٹھایا، سول ایو ی ایشن پر انگلیاں اٹھائیں سب سے زیادہ تو وہ میں ہوں، کسی نے اگر پی آئی اے پر انگلیاں اٹھائی ہیں انکے سسٹم کے اوپر تو میں نے اٹھائی،اگر کوئی اور ہے تو مجھے اسکا نام بتایا جائے تا کہ میں بھی دیکھوں کہ کون ایوی ایشن انڈسٹری پر اتنی ریسرچ کر رہا ہے،

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اس لسٹ میں کون کون لوگ ہیں، کچھ تو ایسے لوگ ہیں جیسے اے ٹی آر کریش میں پائلٹ آگے چلے گئے اسکا نام ہے، لینڈنگ پوائنٹ جس نے مس کیا اور اے ٹی آر کو کریش کرنے لگی تھیں انکا نام بھی ہے، اور ایسے بڑے لوگوں کے نام ہیں جو مختلف چیزوں میں انوالو ہین، کہیں نہ کہیں یہ لسٹ صحیح بھی ہے ،لیکن جس طرح جھاڑو پھیرا گیا ،سعودی ایئر لائن، سرین، کوئی کسی اور لائن میں ہیں، اب انکے نام لسٹ میں دے دیئے، بیرون ملک میں جتنے پاکستانی ہیں، انکی جاب پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے، اس پر احتیاط برتنی چاہئے تھی،لسٹ کو پہلے سے تیار کرنا چاہئے تھا،

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ پہلے تو منسٹر یہ بتائیں کہ دو سال کے اندر انکی کارکردگی کیا رہی ہے،انہوں نے سول ایوی ایشن کے نیشنل کیرئر کے لئے کیا کیا ہے؟ کتنے فلائنگ سکولز شروع ہوئے؟ کتنے نئے ایئر پورٹس بنے؟ کتنی جابز آئیں، وہ سول ایوی ایشن کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے دی گئی لسٹ اسمبلی میں پڑھ دیتے ہیں، اور کل کو پوری دنیا میں اسکو اٹھایا گیا ہے، جائز اٹھایا ہے دنیا نے، اب اس میں آپریشن ہوں گے، دو چیزوں کی تحقیق ہونی چاہئے ایوی ایشن کی افرادیت اور ایئر لائن کے آپریشنل پروسیجرز کی،جوغلط کر رہے ہین وہ افراد ہیں،ان دو آرگنائزیشن کی سرزنش کیوں نہیں، پچھلے 12 سال میں جو جعلی لائسنسن بنے انکو اریسٹ کیوں نہیں کیا گیا،

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اصل پرچہ تو آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ میں بنتا ہے، نو سے 5 وہاں سوفٹ ویئر کام ہوتا ہے، پیپر آئی ٹی والے فل کرتے ہیں، میں نے اگر پیپر لینا ہے تو آئی ٹی والے کو پیسے لگا دیئے تو وہ اسکو جا کر فل کرتا ہے،وہاں پر پتہ کرنے کے لئے کچھ نہیں کہ امیدوار خود کر رہا ہے یا کوئی اور، اگر ایگزامنیشن کی ویڈیو ہے تو وہ نکالیں تا کہ حقیقت سامنے آئے،ایوی ایشن میں امپورٹڈ لوگ ہیں جنہوں نے نقصان پہنچایا وہ ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھے ہین، نہ وہ ذمہ داری لے رہے ہیں بلکہ دوسرے لوگوں پر ڈال رہے ہیں، کل 5 لوگوں کو سول ایوی ایشن میں معطل کیا گیا، صحیح کیا ہو گا،

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ ایک اور ہے، 2018 میں ایک انکوائری شروع ہوئی، یہی 5 لوگ تھے،اور اسوقت انہین 5 لوگوں کو معطل کیا تھا، 2019 میں جو رپورٹ آئی تھی وہ انہی لوگوں کے بارے میں تھیں اور انہوں نے ڈیوٹی شروع نہیں کی تھی، دنیا کو دکھانے کے لئے گونگلوؤں پر مٹی جھاڑ دی، جو اصل ذمہ دار ہیں وہ چھپ کر بیٹھے ہیں،اور ایوی ایشن کو برباد کر رہے ہیں ،جب سیکشن آفیسر منسٹری آف ایوی ایشن کا اپنے نام سے لسٹ نکالتا ہے تو اس سے پتہ چل جاتا ہے کہ سیکرٹری ایوی ایشن کتنے قابل آدمی ہیں، اور سیکرٹری ایوی ایشن کو سب سے پہلے اندر کرنا چاہئے، انکی ناک کے نیچے سب کچھ ہو رہا ہے، جو بھی سیکرٹری ایوی ایشن ہیں سب کو پکڑنا چاہئے، جو چن چڑھائے ہیں انہوں نے وہ اب نظر آ رہے ہیں، انکو اندر کرنا چاہئے اور تحقیقات ہوئی چاہئے، جے آئی ٹی یا جوڈیشل کمیشن سپریم کورٹ کے جج کی سربراہی میں ہونا چاہئے

اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان

بین الاقوامی فیڈریشن آف پائلٹس اینڈ ائیرٹریفک کنڑولرز طیارہ حادثہ کے ذمہ داروں کو بچانے میدان میں آ گئی

شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

وزیراعظم کا عزم ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ری سٹکچرنگ کرنی ہے،وفاقی وزیر ہوا بازی

860 پائلٹ میں سے 262 ایسے جنہوں نے خود امتحان ہی نہیں دیا،اب کہتے ہیں معاف کرو، وفاقی وزیر ہوا بازی

کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات

طیارے کا کپتان جہاز اڑانے کے قابل نہیں تھا،مبشر لقمان کھرا سچ سامنے لے آئے

اگلی سپر پاور چین ہو گا، سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کے اہم انکشافات

سول ایوی ایشن اتھارٹی ،طیارہ حادثات میں مرنیوالوں کا قاتل کون؟ ہم نہیں چھوڑیں گے، مبشر لقمان کا دبنگ اعلان

وہ قوم جو ہر سال 200 ارب جلا ڈالتی ہے، سنیے سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان کی زبانی

جہازکریش، حقائق مت چھپاؤ ، جواب دو، مبشر لقمان کا پالپا کو کھلا چیلنج

کاش. پی آئی اے والے یہ کام کر لیتے تو PK8303 کا حادثہ نہ ہوتا، سنیے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشافات

ماشاء اللہ، پی آئی اے کے پائلٹ ماضی میں کیا کیا گل کھلاتے رہے ؟سنئے مبشر لقمان کی زبانی

سول ایوی ایشن نے گونگلوؤں سے مٹی جھاڑ دی،پائلٹ کوذمہ دار ٹھہرانے کا لیٹر کیوں جاری کیا گیا؟ سنئے مبشر لقمان کی زبانی

طیارہ حادثہ،ابتدائی رپورٹ اسمبلی میں پیش، تحقیقاتی کمیٹی میں توسیع کا فیصلہ،پائلٹس کی ڈگریاں بھی ہوں گی چیک

طیارہ حادثہ، تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل

لاشوں کی شناخت ،طیارہ حادثہ میں مرنیوالے کے لواحقین پھٹ پڑے،بڑا مطالبہ کر دیا

کراچی طیارہ حادثہ،طیارہ ساز کمپنی ایئر بس نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی

مبشر لقمان کا کہنا تھا ک 16 کریشز ہو چکے ہیں، ابھی تک ایک رپورٹ نہیں آئی، منسٹر نے بتا دیا کہ پائلٹ کا قصور نہین تھا، وہ تیکنیکل فلیئر تھا، اسکے لئے حکومت نے ایوی ایشن نے کیا کیا، لوگوں کو بہلایا جا رہا ہے، لوگوں کو پٹرول کی قیمت کے پیچھے لگا دیا جاتا ہے،سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے ذریعے آٹا چینی دال پر مہم شروع ہوتی ہے، ہم عجیب بحثوں میں پڑ گئے ہیں،ساری چیز کو جب ہم ڈیورٹ کرتے ہین تو یہ انکوائری پر مٹی ڈال دیں گے اور ان لوگوں کو بچانے کی کوشش کریں گے جو ہر دور حکومت میں رہے ہیں

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ انکے بھی نام ہیں جو بادشاہ سلامت اور ملکہ سو گئے تھے کاک پٹ میں راستے میں، مین نے جب بات کی تو کہا گیا کہ جھوٹ ہے، کیپٹن عامر آفتاب سے میری بات ہوئی تو انہوں نے کہا دیکھیں میں انکوائرئ کر رہا ہوں،یورپ سے کوئی ایسی رپورٹ نہیں آئی،دو ہفتے بعد مین نے پوچھا تو کہا کہ آپ نے کنٹریکٹ رینیو کر لیا، دوبارہ آ گئے مبارک ہو، اب تو یورپی ایوی ایشن نے کمپلین کر دی تو انہوں نے کہا کہ یہ سیریس ایشو ہے ہم اسکو دیکھیں گے اور ابھی تک وہ اسکو دیکھ رہے ہیں

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ جنہوں نے گلگت میں غلط لینڈنگ کی، وہ سول ایوی ایشن میں کس کی سالی ہے، جو شہزادی کاک پٹ میں سو گئی تھی وہ کس کی زوجہ محترمہ ہیں،اگر منسٹر ایوی ایشن، سیکرٹری کو نہیں پتہ تومیں بتاؤں گا کیونکہ ہمارا کام بولنا ہے،میں نام بتاتا ہوں، میرے میں حوصلہ ہے کیونکہ ہم نے سچ بولنا ہے، آج میں ایک موقع دے رہا ہوں اور کل سے نام دینا شروع کر دوں گا، یہ لوگ صحیح چیزیں نہیں بتاتے تو اسکا مطلب ہے کہ جرم میں برابر کے شریک ہیں

جعلی لائسنس والے پائلٹ کی فہرست باغی ٹی وی نے حاصل کر لی

Shares: