سرکلر ریلوے، سپریم کورٹ نے بڑا حکم دے دیا،کہا جو بھی غیر قانونی ہے اسے گرا دیں

سرکلر ریلوے، سپریم کورٹ نے بڑا حکم دے دیا،کہا جو بھی غیر قانونی ہے اسے گرا دیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سرکلر ریلوے کے حوالہ سے کیس کی سماعت ہوئی. عدالت نے تمام تجاوزات ختم کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے متاثرین کو متبادل جگہ فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی، عدالت نے ریلوے کی زمین پر تمام ہاؤسنگ سوسایٹیز کو ختم کرنے کا بھی حکم دے دیا،عدالت نے کہا کہ 7 روز میں نوٹس بھجوا کر سب کچھ ختم کریں،متاثرین کو متبادل جگہ دیں.

عدالت نے کہا کہ ہمارے سامنے اصل مسئلہ زمینوں‌پر قبضہ ہے، تجاویز پر تجاویز آ رہی ہیں لیکن عمل نہیں کیا جا رہا

چیف جسٹس نے کہا کہ یہ سب سیاسی معاملات ہیں سب آجائیں گے ، یہ دیکھیں پی ٹی آئی والے کھڑے ہیں ایم کیو ایم والے ہیں، کہیں پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی والے کہیں جے یو آئی والے آجائیں گے ،جو غیرقانونی ہے اسے گرا دیں ،

عدالت نے کہا کہ غیرقانونی تعمیرات کا کیا جواز ہے ؟ بالائی اسٹیشنز کب بنیں گے یہ بتائیں ، ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ فوری تعمیر شروع کررہے ہیں ،چینی حکام کی منظوری سے کنٹریکٹ جاری کریا جاۓ گا ، چیف جسٹس نے کہا کہ آپ زمین کلیئر کرکے دیں گے ٹھیکیدار خود بنائیں گے آپ فنڈز کی وجہ سے کیوں پریشان ہیں ؟

ہمارے سامنے ماسٹر نہ بنیں، کسی کے لاڈلے ہونگے،ہمارے نہیں،چیف جسٹس کے ریمارکس

سپریم کورٹ نے دیا شہر قائد میں پارک کی زمین پر بنائے گئے فلیٹ گرانے کا حکم

ماضی میں توجہ نہیں ملی،اب ہم یہ کام کریں گے، زرتاج گل کا حیرت انگیز دعویٰ

عمران خان مایوس کریں گے یا نہیں؟ زرتاج گل نے کیا حیرت انگیز دعویٰ

نہر کنارے درخت کاٹ کر ان کے ساتھ دہشت گردی کی گئی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

ملزم نے دو شادیاں کر رکھی ہیں،وکیل کے بیان پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کیا ریمارکس دیئے؟

سرکلرریلوے کی بحالی ،چیف جسٹس نے کی سماعت،سندھ حکومت نے دیا جواب

عدالت نے کہا کہ چینی حکومت بیک آوٹ کر جاۓ گی تو کیا کریں گے ؟ جسٹس فیصل عرب نے کہا کہ قیمتی زمینوں کو نیلام کیوں نہیں کرتے ؟ آپ کے تھانے اور پوسٹ آفس بھی کراۓ پر ہیں ، چیف جسٹس نے کہا کہ آپ لوگ بیس سال سے حکومت میں ہیں آپ لوگ کرکیا رہے ہیں ؟ ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ ایک ڈیڑھ ماہ میں یہ کنفرمیشن آجاۓ گی چین فنڈز دی رہا ہے یا نہیں ،چیف جسٹس نے کہا کہ اتنے بڑے بڑے صنعتکار تھے وہ کہاں گئے وہ دلچسپی نہیں لیتے ؟ یا وہ بھی اپنا شیئر مانگتے ہیں ؟ اورنج لائن میں بھی یہی دیکھا سبسیڈی نہیں ہوگی تو کیا ہوگا ؟ قائد اعظم بھی سوچ رہے ہوں گے ملک میں کیا ہورہا ہے ،

اتنے بے بس ہیں تو میئر بننے کی کیا ضرورت تھی، جائیں اور یہ کام کریں، عدالت کا میئر کراچی کو بڑا حکم

اربوں کی ریلوے کی زمین کروڑوں میں دینے پر چیف جسٹس نے کیا جواب طلب

عمارت میں ہسپتال کیسے بند ہو گیا؟ کیسے معاملات ہمارے سامنے آ رہے ہیں؟ چیف جسٹس کے ریمارکس

سپریم کورٹ نے دیا کرپٹ اور نااہل افسران کو فارغ کرنے کا حکم

انگریزی بول کر ہمارا کچھ نہیں کر سکتے،غیرقانونی تعمیرات گرائیں، چیف جسٹس کا بڑا حکم

مزار قائد کے سامنے فلائی اوور کیسے بن گیا؟ شاہراہ قائدین کا نام کچھ اور رکھیں، چیف جسٹس کا حکم

کراچی کو مسائل کا گڑھ بنا دیا گیا،سرکاری زمین پر قبضہ قبول نہیں،کلیئر کرائیں، چیف جسٹس

سپریم کورٹ کا کراچی کا دوبارہ ڈیزائن بنانے کا حکم،کہا آگاہی مہم چلائی جائے

وزیراعظم کو بتا دیں چھ ماہ میں یہ کام نہ ہوا تو توہین عدالت لگے گا، چیف جسٹس

عدالت نے کہا کہ سندھ حکومت صرف یہ بتاۓ آپ ریلوے چلا سکتے ہیں یا نہیں ؟ جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ نہ وفاق تیار ہے نہ سندھ حکومت ، آپ لوگ صرف چین پر انحصار کررہے ہیں ، ہم ابھی آرڈر کرتے ہیں چھہ ماہ چلائیں سرکلر ریلوے

تجاوزات ہٹانے جائینگے تو لوگ گن اور توپیں لے کر کھڑے ہوں گے،آرمی کو ساتھ لیجانا پڑے گا، چیف جسٹس

Comments are closed.