تحریک لبیک سے مذاکرات ناکام، امید ختم، شیخ رشید کا انکار،لانگ مارچ پھر تیار

تحریک لبیک سے مذاکرات ناکام، امید ختم، شیخ رشید کا انکار،لانگ مارچ پھر تیار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ تحریک لبیک اور حکومت کے مابین مذاکرات ہو رہے تھے، وہ فیل ہو گئے ہیں، تحریک لبیک کی شوریٰ کے رکن علامہ غلام عباس فیضی مرید کے میں موجود ہیں ان سے بات کریں گے

علامہ غلام عباس فیضی نے مبشر لقمان کے سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت ہمیشہ بدنیت رہی ہے، ہم سیدھے لوگ ان کی باتوں میں آ جاتے ہیں، ہم نے اب بھی انکے معاہدے پر یقین کر لیا کہ یہ اپنی بات میں سچے ہیں، انہوں نے ہم سے دو دن مانگے کہ دو دن مرید کے میں رہیں تمام معاملات حل ہو جائیں گے، انہوں نے کہا کہ ٹریفک چلوا دیں ہم نے چلوا دی ، آج انہوں نے خود ٹریفک بند کروا دی، کینٹینروں میں مٹی ڈالی جا رہی، ہمیں کہتے ہیں کہ سائیڈ پر ہو جائیں، لاکھوں کا مجمع ہم کیسے سائیڈ پر ہو جائیں، ہم نے پوچھا ہمارے کام کا کیا کیا ؟ ایک فیصد بھی کام نہیں کیا، امامیہ کالونی میں گزشتہ روز بھی پکڑ دھکڑ کی گئی ، اس ملک میں بدامنی یہ حکمران چاہتے ہیں، ہم پرامن لوگ ہیں لیکن یہ امن نہیں چاہتے

علامہ غلام عباس فیضی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ دو معاہدوں میں شیخ رشید بیٹھ چکے ہیں، اب یہ تیسرا معاہدہ ہے، ہم نے ذاتیات پر کوئی بات نہیں کی ، ہم نے کہا سنجیدہ ہو جائیں پچھلی باتیں بھول جائیں گے، آپ کیا کرنا چاہتے ہیں، سچ بتا دیں کہ آپکے بس میں کچھ ہے یا نہیں، شیخ رشید نے کہا کہ دو بندے بھیجیں ، کام کر دوں گا، رپورٹ لیں، ہم نے بندے بھیجے لیکن کام نہیں ہوا، سمری روک دی گئی اور کہا گیا کہ جب تک بندے اٹھ نہیں جاتے سمری آگے نہیں جائے گی، یہ لوگ اٹھنے کے لئے نہیں آئے، ہم سات ماہ سے انتظار کر رہے ہیں حکومتی وعدے پورے کرنے کا، ہمیں سڑکوں پر آنے کے لئے مجبور کیا گیا، ہم چپ کر کے نہیں جائیں گے،

علامہ غلام عباس فیضی کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ دوبارہ شروع ہوگا، انہوں نے ظلم کی انتہا کی ہے، ہمارے کارکنان کے خون کے ساتھ ہولی کھیلی ہے، کوئی چینی، آٹے، پٹرول کے لئے نکلا لیکن ہم تو ناموس رسالت کے تحفظ کے لئے نکلے تو گولیاں ہمیں صرف کیوں ماری جا رہیں، یہ ظلم کی انتہا ہے.

حکومت کے ساتھ مذاکرات کے بعد لانگ مارچ نے مرید کے میں ہی پڑاؤ ڈال رکھا ہے، لاہور سے نکلتے وقت پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں تحریک لبیک کے آٹھ کارکنان کی موت ہوئی ہے جبکہ دو پولیس اہلکار بھی جان کی بازی ہار چکے ہیں، مرنیوالوں کی گزشتہ روز مرید کے میں ہی نماز جنازہ ادا کی گئی،مرید کے میں ملک بھر سے تحریک لبیک کے کارکنان کی آمد جاری ہے، مارچ کے شرکا میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے

تحریک لبیک کی شوریٰ نے مرید کے کینٹینر سے اعلان کیا ہے کہ خندقیں کھودنا، کنٹینر منگوانا اور افراتفری پھیلانا یہ حکومت کا کام ہے، فورتھ شیڈول، علما پر پرچے، لاٹھی گولی نا منظور ہے، کارکنان جتنا جلد ہو سکے قائد محترم کیلئے مریدکے پڑاؤ ناموس رسالتﷺ مارچ پہنچیں ، تحریک لبیک کی شوریٰ نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے وزیراعظم کی واپسی تک وقت مانگا ہے جس پر ہم نے وقت دے دیا ، وزیراعظم سعودی عرب سے واپس آئیں پھر حکومت معاہدہ پورا کرے گی اگر پورا نہ کیا گیا تو پھر اسلام آباد ہی منزل ہے ،حکومت نے ہمیں یقین دہانی کروائی ہے کہ حافظ سعد رضوی سمیت تمام گرفتار شدگان کو رہا کیا جائے گا اور فورتھ شیڈول سے نام نکالے جائیں گے،

واضح رہے کہ تحریک لبیک پر حکومت نے پابندی لگا دی تھی تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی جو علامہ خادم حسین رضوی کے صاحبزادے ہیں کو 12 اپریل کو اسکیم موڑ چوک لاہورسے گرفتار کیا گیا تھا ،پولیس نے حافظ سعد رضوی کو 16 اپریل کا احتجاج روکنے کے لیے حراست میں لیا کیونکہ حکومت کے ساتھ ان کے مذاکرات ناکام ہوگئے تھے اور فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے سے متعلق تحریک لبیک نے اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے سے انکار کردیا تھا

سعد رضوی کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہنگامہ آرائی ہوئی، اور حکومت نے تحریک لبیک پر پابندی لگا دی، پابندی کے خلاف تحریک لبیک نے اپیل دائر کی ہے جس پر حکومت فیصلہ دے گی تاحال حافظ سعد جیل میں بند ہیں اور انکی جماعت پر پابندی عائد ہے

علامہ خادم حسین رضوی نے ناموس رسالت کے عنوان پر مسلمان قوم میں بیداری پیدا کی،مولانا معاویہ اعظم طارق

تحریک لبیک کا دھرنا، کارکنان گرفتار،کیا خادم حسین رضوی کو گرفتار کر لیا گیا؟

کسی کو نہیں چھوڑیں گے، مذہبی جماعت کیخلاف بڑے فیصلے ہو گئے، شیخ رشید

تحریک لبیک دھرنا،راستے بند ہونے پر ٹریفک کا متبادل روٹ جاری

حکومت کیلئے نئی مشکل، تحریک لبیک کا ناموس رسالت مارچ کا اعلان

سعد رضوی کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی

تحریک لبیک کے کارکنان سڑکوں‌ پر نکل آئے،لاہور بند،ملک جام کرنیکا اعلان

لاہور سمیت مختلف علاقوں میں تشدد،بلاول بھی میدان میں‌ آ گئے

کالعدم مذہبی جماعت اور حکومت میں مذاکرات کامیاب،کیا ہوئے فیصلے؟

فرانسسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرارداد ،بڑی سیاسی جماعت کا اجلاس میں شرکت نہ کرنیکا فیصلہ

تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی رہا؟

کس کس کو رہا کیا جا رہا ہے؟ شیخ رشید کا کالعدم مذہبی جماعت بارے بڑا اعلان

کالعدم جماعت سے پابندی کیسے ختم ہو سکتی ہے؟ شیخ رشید نے بتا دیا

کالعدم تحریک لبیک نے پابندی کیخلاف ایسا کام کر دیا کہ حکومت کو بھی اجلاس بلانا پڑ گیا

کالعدم تحریک لبیک کی درخواست، وزارت داخلہ میں اجلاس

کالعدم جماعت کی بھی لیگل ٹیم ہو سکتی ہے؟ سعد رضوی سے ملاقات نہ کروانے کی درخواست پرعدالت کے ریمارکس

سعد رضوی کی رہائی کی درخواست، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

تحریک لبیک کا دھرنا، انٹرنیٹ بند، پولیس کو مذاکرات میں ناکامی

بریکنگ، تحریک لبیک کا اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان

علامہ خادم رضوی کے استاد ،دوسرے بیٹے سمیت لبیک کی مرکزی شوریٰ کیخلاف حکومت کا بڑا فیصلہ

تحریک لبیک کا مارچ شروع ہونے سے قبل ہی اسلام آباد "سیل” شیخ رشید پاکستان چھوڑ گئے

تحریک لبیک کا مارچ، لاہور پولیس کا بھی پلان تیار،وزیراعظم بھی آ رہے ہیں آج لاہور

تحریک لبیک کے خلاف بڑے آپریشن کی تیاری

تحریک لبیک مارچ،کینٹینر ہٹ گئے، رستے کھل گئے

تحریک لبیک مارچ،رکاوٹیں ایک بار پھر ختم،شرکا آگے بڑھنا شروع، شیلنگ سے ایک زخمی

سعد رضوی آئیں گے تو اب مذاکرات ہوں گے، کالعدم تحریک لبیک کا دبنگ اعلان

تحریک لبیک مارچ، شیخ رشید کی مذاکرات کی کوشش،تازہ ترین صورتحال جانیے فائز چغتائی سے

کالعدم تحریک لبیک مارچ، گولی لگنے سے ایک زخمی کو ہسپتال منتقل کیا، ایدھی فاؤنڈیشن

ہمیں کہا گیا تھا کہ یہاں سے آگے قدم بڑھایا تو بھون دیں گے، ویسا ہی کیا گیا، سید سرور شاہ

شیخ رشید فوری جیل جائیں گے، فیصلہ ہو گیا

اگر معاہدہ پورا نہ ہوا تو یہ قافلہ آگے روانہ ہوگا تحریک لبیک کی شوریٰ کا اعلان

خون کی ہولی کھیلی گئی،مولانا فضل الرحمان بھی تحریک لبیک کے حق میں بول پڑے

کالعدم تحریک لبیک کے ساتھ مذاکرات کے حوالہ سے نئی پیشرفت

ٹی ایل پی سے جو ہمارے معاملات طے ہوئے..شیخ رشید نے اپنی خواہش کا اظہار کر دیا

کالعدم تحریک لبیک کی شوریٰ کی جانب سے انتہائی اہم ویڈیو پیغام جاری

تحریک لبیک کا مارچ مرید کے میں موجود، آج کا دن اہم،کارکنان نے ایک بندہ پکڑ لیا

Comments are closed.