عاصمہ، حامد میر پر غداری کا مقدمہ میں نے نہیں ہونے دیا،ابصار عالم صحافی نہیں، وفاقی وزیر
اسلام آباد(محمد اویس)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات نے پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اٹھارٹی کے مجوزہ بل پر سب کمیٹی بنادی ،پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اٹھارٹی پر وزیر فواد چوہدری نے کمیٹی کوبریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مجوزہ بل پر میڈیا ورکر کی جاب سیکورٹی اور فیک نیوز کے علاوہ پر چیز پر سمجھوتہ کرسکتے ہیں ،اینکر پرسن پر غداری کے مقدمات میں نے ہونے نہیں دیئے پاکستان میں میڈیا آزاد ہےایک ایجنڈے کے تحت پاکستان میں پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے ،بین الاقوامی قانون ملکوںکے خلاف استعمال کئے جارہے ہیں ۔پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اٹھارٹی پر سب سے بات ہوئی ہے پہلی بار بل لانے سے پہلے متعلقہ قائمہ کمیٹی کوعتماد میں لیاہے ،پولیس حکام نے بتایا کہ صحافیوں پر حملوں کے کیس میں نادرا نے جواب دے دیا ہے کہ تصویراور فنگر پرنٹ میچ نہیں ہوسکے کیسوں کوحل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
جمعرات کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کا اجلاس چیرمین میاں جاوید لطیف کی سربراہی میں ہوا۔اجلاس میں رکن صائمہ، آفتاب جہانگیر، مولانا اکبر چترالی، ناصر خان، مریم اورنگزیب، ندیم عباس، ذولفقار علی، اکرام چیمہ، سعد وسیم ،طاہر اقبال کنول شوزب ودیگر نے شرکت کی ۔ کمیٹی میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری ،وزیر مملکت فرخ حیبب سیکرٹری اطلاعات آئی جی اسلام آباد پولیس ودیگر حکام کے علاوہ صحافیوں نے بھی شرکت کی ۔
آئی جی اسلام آباد نےکمیٹی کوبتایا کہ کسی صحافی کے خلاف کوئی ایف آئی آر درج نہیں ہے پولیس صحافیوں پر حملہ کرنے والوں کے خلاف مکمل کام کیا جارہاہے ۔پولیس حکام نے بتایا کہ اسد طور کے کیس میں نادرا سے جواب آگیا ہے نومیچ کا رزلٹ آیا ہے اس کیس کو ہر اینگل سے دیکھ رہے ہیں ۔جیو فینسنگ کے حوالے سے ٹائم لگے گا۔چیرمین کمیٹی میاں جاوید لطیف نے کہاکہ صحافیوں پر حملوں کے حوالے سے کیسوں کی کیا پیش رفت ہے مطیع اللہ جان ،حامد میر، ابصار عالم کے کیس کا کیا بنا اسلام آباد میں ملزم کا پتہ نہیں ملتا تو باقی جگہوں پر کیا ہوگا جوہر ٹاؤن کا واقع 48 گھنٹوں میں حل ہوگیا تھا وہاں پہنچ سکتے ہیں تو یہاں اسلام آباد میں کیوں نہیں پہنچ سکے ۔4 کیسوں میں سے ایک پر بھی ہیش رفت نہیں ہوئی ہے ۔آئی جی اسلام آباد نے بتایاکہ اسلام آباد میں 19سو کیمرے لگے ہیں 70فیصدعلاقے کو یہ کیمرے کور کرتے ہیں مزید کیمرے لگائے جارہے ہیں امید ہے کامیابی ہوگی ۔
چیرمین کمیٹی نے کہا کہ جب کیمرے نہیں لگے تھے تو بھی ملزمان تک پہنچتے تھے مگر اب کیمرے ہیں مگر ملزم نہیں پکڑا جا رہا ہے کسی ایک کیس میں بھی پیش رفت نہیں ہورہی ہے اور مزید واقعات ہورہے ہیں ۔یہ صرف صحافیوں کے ساتھ کیوں ہورہاہے میڈیا کے وہ لوگ جو تنقید کرتے ہیں وہی کیوں ٹارگٹ ہورہے ہیں ؟آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ ہم کوشش کررہے ہیں ہم پورے کیس کو ری ویو کریں گے ۔ابصار عالم نے آئی جی پولیس سے سوال کیاکہ کیا مجھے محفوظ تصور کرنا چاہیے حامد میر کی گاڑی پر بم لگایا مگر کیس حل نہیں ہوا مطیع اللہ جان، اسد طور، ودیگر پر حملہ ہوئے مگر کوئی حل نہیں ہوا ۔ 19سوکیمرے جن سیکٹروں میں لگے ہیں وہاں پر کیس ہوئے ہیں اس کے باوجود کوئی کلو نہیں مل رہا ہے مجرمان آئی جی صاحب آپ کو چیلنج کررہے ہیں ۔ آئی جی اسلام آباد پولیس نے کہاکہ ہم حفاظت کرنے کی مکمل کوشش کریں گے کرائم کو روکنے کی کوشش ہورہی ہے ۔ جتنے وسائل ہیں اتنی کوشش کی جارہی ہے۔
وزارت داخلہ کے حکام نے بتایا کہ صحافیوں پر حملوں کے حوالے سے تمام متعلقہ حکام سے میٹنگ کی ہے ۔چیرمین کمیٹی نے کہاکہ وزیر داخلہ شیخ رشید احمدصحافی اسد طور کے کیس میں کہ چکے ہیں کہ ہم ملزمان کے قریب پہنچ گئے ہیں مگر ابھی بھی اس حوالے سے کچھ نہیں ہوا ہے کیا وزیر نے خبر بنانے کے لیے کہاتھا ؟ وزارت داخلہ حکام نے کہا کہ دو ہفتوں کا وقت دیا جائے سب اداروں کو اکٹھا کرکے کیس کو دیکھیں گے ۔صحافی اسد طور نے کہاکہ پولیس نے کہا تھا کہ آپ کے کیس میں سب سے زیادہ شواہد ہیں مگر اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہورہی ہے ہمیں ایف آئی اے سے نوٹس ہورہے ہیں ۔چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ اگر سیکرٹری وزارت داخلہ آنا پسند نہیں کرتے تو اگلا اجلاس ان کے دفتر میں بلالیتے ہیں ۔چھوٹے وزیر آگئے ہیں بڑے وزیر بھی آجائیں گے ۔اگر صحافیوں کا تحفظ نہیں کرسکتے تو کہ دیتے ہیں کہ آپ کا اللہ ہی حافظ ہے اور ہاتھ کھڑے کردیتے ہیں ۔صائمہ ندیم نے کہاکہ بتایا جائے نادرا کے رپورٹ میں کیا لکھا ہے؟پولیس نے بتایاکہ ویڈیو اور فنگر پرنٹ کے حوالے سے لکھا ہے کہ نو میچ یعنی کہ شناخت نہیں ہوسکی
رکن سعد وسیم نے کہاکہ صحافیوں کےکیس حل کرنے میں ادارے مخلص نہیں ادارے گیند ایک سے دوسرے ادارے کی طرف پھینک رہے ہیں اس کمیٹی میں ہماری توہین کی جارہی ہے ۔ سیکرٹری پی ایف یوجے ناصرزیدی نے کہاکہ صحافیوں کے کیس کو جان بوجھ کر خراب کیا جارہاہے ۔چیرمین کمیٹی نے کہاکہ پچھلا اجلاس بھی وزیر اطلاعات کے کہنے پر رکھ گیا مگر آج بھی اجلاس میں سنجیدگی کا یہ عالم ہے کہ چھوٹا وزیر بھی لیٹ آتاہے اور بڑے وزیر 12 بج رہے ہیں مگر ابھی تک نہیں آئے ۔ناصر خان نے کہا کہ آج کا چھوٹا اوربڑا وزیر انٹرسٹ نہیں لے رہا تو 9سال پہلے حامد میر پر حملہ ہو تو اس پر وقت آپ کی حکومت تھی تو اس وقت یہ مسئلہ کیوں حل نہیں ہوا۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ یہ میٹنگ ایسے ہی ہوگی پارلیمنٹ میں یہ رپورٹ پیش کرنی چاہیے کہ صحافیوں پر حملے کی یہ اپڈیٹ ہے اس طرح اس کا حل تلاش کیا جائے اس ایجنڈے پر 6میٹنگ ہوگئی ہیں۔ چیرمین نے کہاکہ 6 میٹنگ ہوگئی ہیں مگر اس کا کوئی حل نہیں نکلا ہے حامد میر پر حملے ہمارے دور میں ہواتھا ہمارے وزیر اعظم حامد میر کے پاس گئے تھے اور کہا تھا کہ ہم قلم کے ساتھ ہیں اور اس کا نتیجہ ہم نے بھکتا تھا۔ہم بات کرتے ہیں تو ڈان لیکس بن جاتی ہے اور کوئی اور وہی بات کرتا ہے کہ پہلے گھر کو صاف کیا جائے تو وہ قومی مفاد کی بات بن جاتی ہے ۔12سال پہلے کیس کا فیصلہ نہیں ہواتو غلط ہواتھا ۔
سپریم کورٹ نے صحافی مطیع اللہ جان کے اغوا کا نوٹس لے لیا
کسی کی اتنی ہمت کیسے ہوگئی کہ وہ پولیس کی وردیوں میں آکر بندہ اٹھا لے،اسلام آباد ہائیکورٹ
پریس کلب پر اخباری مالکان کا قبضہ، کارکن صحافیوں نے پریس کلب سیل کروا دیا
صحافیوں کو کرونا ویکسین پروگرام کے پہلے مرحلے میں شامل کیا جائے، کے یو جے
اینکر پرسن حامد میر نے کہا کہ بم کیس 2012 کا کیس ہے اور پیپلزپارٹی کے دور ہوا تھا ۔بم جس نے لگایا اس کا نام احسان اللہ احسان تھا جس نمبر سے اس کو کال گئی وہ بھی پتہ چل گیا مگر پولیس نے کہا کہ ہم نہیں پکڑ سکتے ۔ احسان اللہ احسان پکڑا گیا اور دوبارہ بھاگ بھی گیا ۔مسلم لیگ ن کے دور میں حملہ ہوا تھا اس دور میں میرے چینل پر غداری کا مقدمہ درج کیا گیا اور معافی منگوائی گئی حالانکہ میں نے معافی نہیں مانگی اگر اسلام آباد پولیس کو مضبوط کیا جائے تو اس کیس کو حل کیا جاسکتا ہےجس پر چیرمین کمیٹی میاں جاوید لطیف نے کہاکہ ہماری حکومت میں کچھ لوگ بہت طاقتور تھے اور وہ یہ کام کررہے تھے۔ وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ اسد طور کی ایف آئی آر درج کرنے میں فواد چوہدری نے کردار ادا کیا ۔یہ معاملات وزارت داخلہ سے متعلقہ ہیں صحافیوں کی حفاظت کے حوالے سے بل کمیٹی میں ہے تین ماہ سے کمیٹی میں ہے اور اگے نہیں بڑ رہاہے ۔ صحافیوں کے حوالے سے کیسوں پر ہم سنجیدہ ہیں کہ ان کو حل کیا جائے۔
بسکٹ آسانی سے ہضم ہو جاتا ہے اس کے اشتہار میں ڈانس کیوں؟ اراکین پارلیمنٹ نے کیا سوال
میرے پاس کوئی اختیار نہیں، قائمہ کمیٹی اجلاس میں چیئرمین پیمرا نے کیا بے بسی کا اظہار
تحریک انصاف کے خلاف ن لیگ کے اشتہارات کی ادائیگی کس نے کی؟ فیصل جاوید کا انکشاف
حکومت کے حق میں آرٹیکلز لکھنے پر اشتہارات ملتے ہیں، قائمہ کمیٹی میں انکشاف
قائمہ کمیٹی کا اجلاس،تنخواہیں کیوں نہیں دی جا رہیں؟میڈیا ہاﺅسز کے اخراجات اور آمدن کی تفصیلات طلب
فواد چوہدری نے کہاکہ ہم نے پچھلی مرتبہ اجلاس بلایا تھا مگر ارکان نہیں آئے صحافیوں پر حملے کے زیادہ کیس سندھ میں ہوئے ہیں ۔ابصار عالم صحافی نہیں وہ تو ٹی وی پر کہے چکے ہیں کہ وہ مسلم لیگ ن کے کارکن ہیں ۔رکن کمیٹی ندیم عباس نے کہاکہ اسلام آباد میں صحافیوں پر حملہ ہوا اس پر بات کی جائے جس پر فواد چوہدری نے کہا کہ وہ(ابصارعالم) صحافی نہیں ہیں اس طرح تو سارے کریمنل کیس کمیٹی میں لے آئیں ۔اینکر عاصمہ اور حامد میر صحافی ہیں ان پر غداری کا مقدمہ میں نے ہونے نہیں دیا ۔پاکستان میں صحافت آزاد ہے ۔اسد طور بھی کیا صحافی ہے؟ رکن کمیٹی جوریہ نے کہا کہ آزادی اظہار رائے کا کوئی قانون ہے اگر نہیں ہے تو کیا کررہے ہیں۔فواد چوہدری نے کہاکہ ابصار عالم کا کیس داخلہ کمیٹی میں لے جائیں ۔ اگر اس کو کمیٹی میں لیتے ہیں تو تمام کریمنل کیس اس کمیٹی میں آنا چاہیے ۔صحافی کو پی آئی ڈی سے کریٹیڈ ہونا چاہیے وہی صحافی ہوگا ۔
ابصار عالم نے کہاکہ پی آئی ڈی میں رجسٹر صحافی صحافی نہیں ہوتا ہے ۔جو ٹویٹر استعمال کررہا ہے اور فری لانس کررہاہے وہ بھی صحافی ہی ہے ۔فواد چوہدری نے کہا کہ آگر آپ کی تعریف مان لیں تو پاکستان کے تمام لوگ صحافی بن جاتے ہیں رپورٹر اصل صحافی ہوتا ہے پی ایف یو جے کے چھ سے سات دھڑے ہیں رپورٹر صحافت کی ریڑھ کی ہڈی ہے ۔پاکستان میں سب سے زیادہ آزادی ہے حامد میر پر کوئی پابندی نہیں ہے ۔ جو بات پاکستان میں آزادی اظہار پر پابندی کی بات کرتے ہیں وہ بین الاقوامی ایجنڈے ہے تاکہ ایف اے ٹی ایف اور جی ایس پی پلس سٹیسٹس واپس لینے کے لیے ہورہاہے ۔
پولیس جرائم کی نشاندہی کرنے والے صحافیوں کے خلاف مقدمے درج کرنے میں مصروف
سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار
سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام
میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی
صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا
عظمیٰ گل کی جانب سے سینئر صحافیوں کا ڈیٹا مخصوص افراد کو دینے پر صحافتی تنظیموں کا اظہار تشویش
رمضان اور پھرعید،صحافیوں کے بچوں کو بھوکا نہ ماریں ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کس کو کیا طلب؟
رکن کمیٹی آفتاب جہانگیر نے کہاکہ یہ معاملہ داخلہ کمیٹی کو بھیج دیں ۔رکن ناصر خان نے کہاکہ کمیٹی کا وقت ضائع کیا گیا ہمیں قانون سازی کرنی چاہیے جو ہمارا اصل کام ہے ہماری کمیٹی میں وقت ضائع کیا جارہاہے ۔کمیٹی کا اس پر خرچ ہوتا ہے اگر اگلے اجلاس میں یہی ایجنڈا ہوگا تو ہم اگلے اجلاس میں نہیں آئیں گے ۔ رکن سعد وسیم نے کہاکہ جرم جرم ہے پہلےسدباب نہیں ہوسکا تو بھی غلط تھا اور آج نہیں ہو رہا تو وہ بھی غلط ہے ۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ فواد چوہدری نے جو بات کی ہےاس کی مذمت کرتی ہوں۔ کمیٹی جن کو صحافی سمجھتی ہےان کو مدعو کیا ہے ۔کمیٹی کس کو بلائے گی وہ کمیٹی کا استحقاق ہے ۔ وزیر کے مطابق تمام صحافی محفوظ ہیں کوئی سنسر شپ نہیں ہے اور یہ عالمی سازش ہےجو باتیں ہورہی ہیں ۔ پوری رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کریں صحافیوں کے ساتھ رویہ پر مذمت کرتی ہوں،وزیر کی بات( اور بلاؤ ہڑ آرام اے) کے مصداق ہے وزیر ہونا بعض اوقات بدقسمتی ہوتی ہے ۔
فواد چودھری، تھپڑ کے بعد صحافیوں کو دھمکیاں، ،متنازعہ ترین بیانات،کیا واقعی کرائے کا ترجمان ہے؟
صحافیوں نے کیا پنجاب اسمبلی سمیت دیگر سرکاری تقریبات کے بائیکاٹ کا اعلان
بلاول کا آزادی صحافت کا نعرہ، سندھ میں 50 سے زائد صحافیوں پر سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج
فردوس عاشق اعوان نے سنائی صحافیوں کو بڑی خوشخبری جس کے وہ 19 برس سے تھے منتظر
پی ٹی وی میں اچھے لوگوں کو پیچھے اور کچرے کو آگے کر دیا جاتا ہے، ایسا کیوں؟ قائمہ کمیٹی
صحافی آصف بشیر نے کہاکہ ہمارے سینیئر کے بے عزتی کی گئی صحافیوں پر حملے کرنے والے نادیدہ قوتوں کا سنا تھا آج ان کے ساتھیوں کا بھی پتہ چل گیا ہے ہمارا مذاق اڑایا جارہاہے ۔اسی بات پر تحریک انصاف کے ارکان نے شور مچاناشروع کردیا جس پر مریم اورنگزیب نے کہاکہ ان کو بولنا دیں پی ٹی آئی کے ارکان نے شدید احتجاج کیا کہ ممبران کی بات سنی جائے ۔ جاوید لطیف نے کہاکہ چیر کو مخاطب کریں زیادہ بولنے سے آپ اپنی بات کسی دوسرے پر مسلط نہیں کرسکتے چیر کی اجازت کے بغیر بات نہیں ہوگی اپنی باری پر بات کریں ۔ جویہاں ہواہےاس پر شرمندہ ہوں۔ممبر طاہر اقبال نے کہاکہ جب صحافیوں کو کوڑے مارے گئے ان کے ساتھی آج بھی موجود ہیں ۔ یہ حملے ہوتے رہے ہیں جب تک سیاست پر خاندانوں کا قبضہ ہو اس قبضے کو ختم کریں گے تو مسائل حل ہوں گے ۔نادیدہ قوتیں جن کا ذکر ہوتا ہے وہ بھی چاہتے ہیں کہ جماعتوں میں جمہوریت لائی جائے ۔پہلے اپنے آپ کو ٹھیک کریں۔وزیر اطلاعات نے پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اٹھارٹی پر بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ میڈیا جو باتیں چل رہی ہیں وہ سابقہ دور کا بل تھا جس پر نام ہمارے بل کا دیا گیا ۔ آج ہم حکومت میں ہیں کل اپوزیشن میں ہوں گے پہلی دفع بل پارلیمنٹ سے پہلے کمیٹی میں آرہاہے بین الاقوامی قانون کا ملک کے خلاف استعمال کیا جارہاہے اس کی مثال فیٹف ہے کہ قربانیں ہم نے دی مگر ہم پر الزام لگایا جارہاہے اور پندوستان کو کوئی پوچھ نہیں رہاہے ۔ڈبل گیم ہمارے ساتھ ہورہی تھی بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کو افغانستان میں جگہ دی گئی پاکستان کے خلاف سازشیں ہوئی ۔ووسال میں150ٹویٹر ٹرینڈ پاکستان کے خلاف بنائے گئے اور اس میں بھارت کے تین شہروں سے ٹویٹ کئے گئے سازشوں کو مل کر مقابلہ کرنا ہے ۔ آج کے دور میںفیک نیوز اور اصل خبر کو الگ کرنا اصل کامیابی ہے ۔پاکستان پر پابندی لگانے کا ٹرینڈ افغانستان سے چلایا جارہاہے ۔ افغانستان کی سابقہ این ڈی ایس نے 17سو لوگ بھرتی کرکے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ کیا تھا۔سی پیک کے خلاف ہر رو دو تین کالم لکھے جارہے ہیں ۔
وزیرا عظم عمران خان بھی جھوٹی خبروں پر خاموش نہ رہ سکے، ٹویٹر پر پیغام دے دیا
بھارتی اقدام قابل مذمت، باغی ٹی وی کو دباؤ میں نہیں آنا چاہیئے،خرم نواز گنڈا پور
بلاول کا آزادی صحافت کا نعرہ، سندھ میں 50 سے زائد صحافیوں پر سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج
انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی قیادت نےبل پڑھے بغیر مسترد کردیا اب پتہ نہیں آپ کی کیا رائے ہوگی ۔دو چیزوں پر سمجھوتہ نہیں کرسکتا میڈیا ورکر اور فیک نیوز پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتا ہوں ۔ ایک ٹی وی چینل نے خبر چلائی کہ تحریک انصاف کے ایک خاتون ترجمان نے کہاہے کہ وہ افغانستان سے مل کر کشمیر آزاد کرائیں گے جو بعد میں بھارتی چینل نے اٹھا لیا ۔ذمہ دار صحافت کوفروغ دیں گے آج صحافیوں کو فورس کرکے چینل نے نوکری پر رکھا ہواہے ۔پاکستان میں سیٹلائٹ چینل تعداد114ہیں بہت سے چینل نے انٹرٹینمنٹ چینل کا لائسنس لیے ہیں مگر چل نیوز چینل رہے ہیں ۔258ریڈیو چینل ہیں 2کڑور صارفین کیبل پر چلے گئے ہیں ۔1172اخبارات رجسٹرڈ ہیں نیوز ایجنسی 399ہیں بہت بڑی تعداد ڈمی اخبارات کی ہے ۔
جاوید لطیف نے کہا کہ ایسا قانون نہیں بنانا چاہیے جس سے آزادی صلب ہو۔پی ایم ڈی اے پر سب کمیٹی بنا دیتے ہیں وہاں پر سب کوسن لیاجائے گا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جائے گا ۔ فواد چوہدری نے کہا کہ میڈیا ریگولیشن ہونی چاہیے یہ ضروری ہے ۔چیرمین کمیٹی نے مریم اورنگزیب کی سربراہی میں کمیٹی بنادی جس کی رکن کنول شوزب اور نفیسہ شاہ رکن ہوںگی۔ اکرم چیمہ نے کہا کہ سب کمیٹی نہ بنائی جائے مرکزی کمیٹی میں ہی اس پر بات کی جائے ۔
کراچی جلسہ میں بلانے والی پیپلز پارٹی نے کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری پر ہاتھ کھڑے کر دیئے
مریم کے شوہر کی گرفتاری پر ن لیگ کیا کرنیوالی ہے؟ مریم کے ترجمان نے بتا دیا
مریم نواز کے ترجمان کیپٹن ر صفدر کو تھانے ملنے گئے تو کیا ہوا؟
کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری میں کس کا ہاتھ؟ کامران خان نے نام بھی بتا دیا
پولیس نے کیپٹن ر صفدر کو ناشتے میں کیا دیا؟
کیپٹن صفدر کا کورٹ مارشل کرو، اب سب اندرجائیں گے،مبشر لقمان کا اہم انکشاف
ملک میں دروازے توڑنا مزاج بن گیا،کیپٹن ر صفدر نے کیا ڈی جی آئی ایس آئی سے بڑا مطالبہ
ہوٹل سے کیپٹن صفدر کی گرفتاری کی ویڈیو لیک کرنے والے صحافی لاپتہ








