کرونا نے کسی کو نہ چھوڑا، رائیونڈ مرکز میں مریضوں میں بڑا اضافہ، جیلوں میں قیدی بھی نہ بچ سکے

0
56

کرونا نے کسی کو نہ چھوڑا، رائیونڈ مرکز میں مریضوں میں اضافہ، جیلوں میں قیدی بھی نہ بچ سکے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے، رائیونڈ تبلیغی مرکز میں مریضوں کی تعداد 251 ہو گئی لاہور کی جیل میں بھی 3 قیدیوں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، پنجاب میں کرونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 1069 ہو گئی ہے

پنجاب کے محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 57 نئے کیسز سامنے آگئے، صوبے می‍ں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1069 تک پہنچ گئی ،رائیونڈ قرنطینہ میں کورونا وائرس کے 27 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مجموعی تعداد 251 تک پہنچ گئی کیمپ جیل لاہور میں بھی 3 قیدیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،لاہور کے شہریوں میں کورونا وائرس کے 5 مزید کیس سامنے آگئے، تعداد 210 ہوگئی

کرونا وائرس،تبلیغی مرکز میں 9 ہلاکتیں،24 مریض،334 مشتبہ مریض،700 کو قرنطینہ کر دیا گیا

تبلیغی مرکز میں بنائے گئے قرنطینہ سنٹر میں 31 افراد میں ہوئی کرونا کی تشخیص

پنجاب کے ایک اور بڑے تبلیغی مرکز کو قرنطینہ سنٹر بنا دیا گیا،مختلف ممالک کے 391 افراد موجود

کرونا وائرس، تبلیغی جماعت کے اراکین کے حوالہ سے حکومت پنجاب نے کیا بڑا فیصلہ

تبلیغی جماعت میں شامل چینی باشندے میں کرونا کی تشخیص،مسجد کو سیل کر دیا گیا

 

شیخوپورہ میں بھی کورونا کا ایک کیس سامنے آگیا،جہلم میں کورونا وائرس کا مزید ایک کیس، تعداد 29 ہوگئی،گجرانوالہ میں بھی کورونا وائرس کا مزید ایک کیس، تعداد 15 ہوگئی گجرات میں کورونا کے 4 مزید کیسز، تعداد 95 ہوگئی سیالکوٹ میں کورونا کا ایک اور کیس سامنے آگیا، تعداد2 ہوگئی وہاڑی میں کورونا کے 10 مزید کیسز، تعداد 19 ہوگئی چنیوٹ میں بھی کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا ,رحیم یار خان میں مزید دو کورونا سے متاثر، تعداد 5 ہوگئی.

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

تبلیغی مرکز کے نواحی علاقے کے 200 افراد کرونا کے شبہہ میں ہسپتال منتقل،ڈرون کے ذریعہ علاقہ کی نگرانی

بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

پنجاب میں دوسر ے  صوبوں اور بیرون ممالک تبلیغی اجتماعات میں شرکت کرنے والے افراد کی فہرستیں تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ,چیف سیکرٹری نے کہا کہ تمام انتظامی افسران تبلیغی اجتماعات کے شرکاء کی فہرستیں فراہم کریں،اجلا س کو بریفنگ دی گئی کہ تبلیغی جماعت کے تمام اراکین کی سکریننگ تقریبا مکمل کر لی گئی ہے،

رائیونڈ سٹی میں موجود تمام جنرل سٹورز اور دکانیں بند کروا دی گئی ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر عدنان رشید کے مطابق یہ ایکشن وائرس بڑھنے کے خدشات کے پیش نظر لیا گیا ہے۔ رائیونڈ میں ابتدائی طور پر 3 روز تک مکمل لاک ڈاؤن رہے گا۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رائیونڈ میں کیسز سامنے آنے پر حکومت کی جانب سے کابینہ کمیٹی برائے صحت کے اجلاس میں فیصلہ لیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کورونا وائرس خطرات کے پیش نظر رائیونڈ میں ہونے والا سالانہ تبلیغی اجتماع بھی ملتوی کر دیا گیا تھا۔ کومت سے مشاورت کے بعد تبلیغی اجتماع کی مرکزی شوریٰ نے ہدايت کی جس میں کہا گیا کہ ملک بھر میں موجود تمام جماعتیں انتظامیہ سے تعاون کی پاپند ہوں گی۔ مرکزی شوریٰ نے لوگوں کو اللہ تعالیٰ کے حضور توبہ اور استغفار کرنے کی تلقین کی ہے۔

مرکزی شوریٰ کی جانب سے واضح ہدایات میں کہا گیا تھا کہ تبلیغی جماعتیں گشت، بیان اور مجمع جمع نہیں کریں گی۔ تمام جماعتیں انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں گی۔ تبلیغی جماعت کے کارکنان، مستورات، بچے اور بڑے اللہ تعالیٰ کے حضور توبہ واستغفار کریں۔

 

Leave a reply