ایف آئی اے کوسافٹ وئیراپڈیٹ کے لیے استعمال کیا جا رہا ،اب میں یہ کام کروں گی،خاتون اینکرز کا قائمہ کمیٹی میں بڑا اعلان

0
51

ایف آئی اے کوسافٹ وئیراپڈیٹ کے لیے استعمال کیا جا رہا ،اب میں یہ کام کروں گی،خاتون اینکرز کا قائمہ کمیٹی میں بڑا اعلان

اسلا م آباد(محمداویس) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات نے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کے کمیٹی میں نہ آنے پر شدید برہمی کا اظہارکیا ہے چیرمین کمیٹی نے دھمکی دی اگر وہ آئند ہ اجلاس میں نہ آئے تو استعفیٰ دے کرکمیٹی کوتالا لگا دیں گے ،صحافیوں پر حملہ کرنے والوں کی شناخت نہیں ہوتی جبکہ جوہرٹاؤن دھماکہ کے ملزمان کی شناخت بھی ہوجاتی ہے اوردس دن میں سب پکڑے بھی جاتے ہیں ۔چیرمین نادرا نے کمیٹی کوبتایا کہ صحافی اسد طور کے کیس میں فنگرپرنٹس اور ویڈیوسے ملزمان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ایف آئی اے حکام نے بتایاکہ کیس عدالتوں میں ہیں اس لیے یہاں اس پر با ت نہیں کرسکتے ہم نے کوئی غیرقانونی کام نہیں کیا ہے ۔اینکرز نے الزام لگایا کہ ایف آئی اے کوسافٹ وئیراپڈیٹ کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے ، بغیر ایف آئی آر کے لوگوں کو اٹھا رہے ہیں ۔پاکستان میں انصاف کی توقع نہیں اب انصاف کے لیے عالمی فورم پرجاؤں گی. ہمیں سوشل میڈیا پر غدار قرار دیا گیا۔صحافیوں کے کیس میں پولیس نے بتایا کہ کہ ہم نے نادرا کوڈیٹا بھیجا ہے مگر جواب نہیں آیا چیرمین نادرا نے ایک صحافی کے علاوہ باقی کا ڈیٹانہ ملنے کا بتایا۔

جمعرات کوقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات کا اجلاس چیرمین میاں جاوید لطیف کی سربراہی میں پیمرا ہیڈکواٹر اسلام آباد میں ہوا۔اجلاس میں انجینئر عثمان خان تراکئی ،ناصر خان موسیٰ زائی،طاہر اقبال،محمداکرم چیمہ،آفتاب جہانگیر،جوریہ ظفر آہیر،صائمہ ندیم ،ندیم عباس،مریم اورنگزیب،ماہزہ حمید،سعید وسیم،نفیسہ شاہ،ناز بلوچ اور بل کی محرک اعظمیٰ ریاض نے شرکت کی ۔اجلاس میں سیکرٹری وزارت اطلاعات ،چیرمین نادرا،اسلام آباد و سندھ پویس ،ایف آئی اے دیگر حکام نے شرکت کی۔

اجلاس شروع ہوا تو رکن کمیٹی مریم اورنگزیب نے سوال کیا کہ وزیراطلاعات فواد چوہدری کیوں میٹنگ میں نہیں آرہے اگران کوکوئی مسئلہ ہے تو اس کو حل کرلیں گے آج بہت اہم ایجنڈا ہے ۔چیرمین کمیٹی میاں جاوید لطیف نے کہا کہ دو تین میٹنگزسے وزارت کا رویہ افسوس ناک ہے آج کے اجلاس کا وقت وزارت نے دیا مگر اس کے باوجود وزیر میٹنگ میں نہیں آئے ۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر کو کمیٹی نے آنے کی ہدایت کی مگر اس کے باوجود نہیں آئے۔چیرمین کمیٹی نے کہا کہ تمام شعبہ سے آنے والے حکام کا مشکور ہوں وزیر کو یہاں ہونا چاہیے تھا ان کے بغیر کسی نتیجہ پر نہیں پہنچ سکتے۔یہ ایک مذاق ہورہا ہے ہم اہم ایشو پر بلارہے ہیں جن کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے ان کو بلاتے ہیں مگر ان کے مسائل حل نہیں کرپا رہے ہیں اس کا ہمیں افسوس ہے کمیٹی کو سنجیدگی سے لیا جائے ۔سیکرٹری وزارت نے کل کہ دیا تھا کی وزیر نہیں آئیں گے ۔

کمیٹی نے ایجنڈا نمبر چارپر جو کہ سابق چیرمین پیمرا ابصار عالم پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے حوالے سے تھا پر بحث شرو ع کی ۔ چیرمین کمیٹی نے پولیس حکام سے استفسار کیا کہ آج کمیٹی نے آئی جی اسلام آباد کوبلایا تھا وہ وہ کیوں نہیں آئے ۔جس پر پولیس حکام نے بتایا کہ سابقہ کمیٹی میں میں ہی آیا تھا ابصارعالم کے کیس میں ہم نے نادرا اور آئی بی کو خط لکھا تھا کہ ہمیں فنگرپرنٹ اور تصویروں سے ملزم کی پہچان کر دیں ابھی تک دونوں سے جواب نہیں آیا ہے۔ جیو فینسگ کے حوالے سے آئی بی کو کہا تھا اس کا بھی جواب نہیں آیا ۔جس پر چیرمین نادرا طارق ملک نے کمیٹی کوبتایا کہ یہ میڈیا والے ہمارے دوست ہیں میں نے اس کیس کو ذاتی طورپر دیکھا ہے حامد میر اور عاصمہ شیرازی کے حوالے سے کوئی کیس نادرا کو نہیں ملا ہمارے پاس صرف اسد طور کا کیس آیا ہے۔اسد طور کے کیس میں چھ فنگر پرنٹ ملے تھے اس کا جواب ہم پولیس کودے چکے ہیں کہ وہ میچ نہیں ہوئے ۔پولیس حکام نے کہا کہ ابصار عالم کے کیس میں نادرا کو فوٹیج بھیجی ہے۔ ہم نے یاددہانی کے خط بھی نادرا کوبھیجے ہیں۔ چیرمین نادرا نے کہا کہ مجھے اس کا علم نہیں ہے میں دوبارہ چیک کرلیتا ہوں ۔ چیرمین کمیٹی میاں جاوید لطیف نے کہا کہ لاہور واقع کی رپورٹ کتنے دن میں آئی تھی جوہرٹاؤن حادثے کی رپورٹ جلد آجاتی ہے مگر سول کیس میں رپورٹ نہیں آتی ہے جوہر ٹاون دھماکہ میں ملزمان چند دن میں شناخت کے بعد گرفتار بھی ہوجاتے ہیں جبکہ یہاں پر شناخت ہی نہیں ہورہی ہے ۔چیرمین نادرا نے کہا کہ اسد طور کے کیس میں فنگر پرنٹ آئے تھے مگر ابصار عالم کے کیس میں کچھ نہیں ملا ہے ۔جس پرچیرمین کمیٹی نے کہا کہ ابصار عالم کا کیس کا ڈیٹا کہاں روکا ہوا ہے اور کس نے روکا ہے اس کا پتہ لگایا جائے یہ پتہ لگانا لازمی ہے ۔چیرمین نادرا نے کہا کہ اسد طور کے کیس میں 6 فنگر پرنٹ پولیس نے بھیجے ہیں مگر ان میں سے کوئی بھی میچ نہیں ہوا ۔اس کے بعد تصویریں بھیجی گئیں مگر وہ بھی میچ نہیں ہوسکیں ۔اس کے بعد ویڈیو پولیس نے دی اس کی تصویریں بنائی مگر اس میں بھی پہچان نہیں ہوسکی اور پولیس کواس کا جواب بھیج دیا گیا ہے۔اسد طور کے علاوہ کوئی کیس پولیس کی طرف سے نادرا کو نہیں آیا ہے ۔ چیرمین کمیٹی میاں جاوید لطیف نے کہاکہ جوہر ٹاون کا واقعہ دس دن میں حل ہوگیا تو یہ کیوں حل نہیں ہوا۔پولیس حکام نے بتایا کہ اسد طور کے حوالے سے تحریری طور پر نادرا سے ہمارے پاس کچھ نہیں آیا ہے ۔چیرمین کمیٹی میاں جاوید لطیف نے کہاکہ نادرا اور پولیس میں کوئی تو غلط بیانی کررہاہے ایک کہ رہا ہے کہ ہم نے بھیج دی ہے دوسرا شعبہ کے رہاہے کہ مجھے نہیں ملاہے اس معاملے میں کوئی تو غلط بیانی کررہاہے ۔

سپریم کورٹ نے صحافی مطیع اللہ جان کے اغوا کا نوٹس لے لیا

کسی کی اتنی ہمت کیسے ہوگئی کہ وہ پولیس کی وردیوں میں آکر بندہ اٹھا لے،اسلام آباد ہائیکورٹ

پریس کلب پر اخباری مالکان کا قبضہ، کارکن صحافیوں نے پریس کلب سیل کروا دیا

صحافیوں کو کرونا ویکسین پروگرام کے پہلے مرحلے میں شامل کیا جائے، کے یو جے

رکن کمیٹی ندیم عباس نے کہاکہ کمیٹی کا وقت ضائع کیا جارہاہے ۔چیزوں کو الجھانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔اگر نادرا کے پاس فنگر اور تصویر میچ کرنے کا نظام نہیں ہے توان کو تصویریں اور فنگر پرنٹ بھیج کران کاوقت کیوں ضائع کیا جا رہا ہے ۔سابق چیرمین پیمرابصار عالم نے کہا کہ پولیس والے صر ف اتنا بتادیں کہ حامد میر کے گاڑی میں بم لگانے سے لے کرآج تک صحافیوں کے کیس میں کتنے حل ہوئے ہیں ۔چیرمین کمیٹی نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد کو ابھی کمیٹی میں بلائیں ۔پولیس حکام نے بتایا کہ نادرا کی رپورٹ ہمیں نہیں ملی ہے ہم پوری کوشش کررہے ہیں کہ اس کو حل کیا جائے ۔چیرمین کمیٹی نے کہا کہ اسلام آباد میں صحافیوں کو تحفظ نہیں ہے تو پورے پاکستان میں جو حالات ہیں تو وہ اس سے بھی برے ہوں گے ۔جوہرٹاؤن کا واقع حل ہوگیا مگر یہ حل نہیں ہورہے ہیں ۔پولیس حکام نے کہا کہ ابصار عالم کے کیس کی فوٹیج ہم نے بھیجی ہے اس کا جواب آیا ہے کہ شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔نادرا چیرمین نے کہا کہ مجھے افسران کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اسد طور کے علاوہ نادرا کے پاس کوئی کیس نہیں آیا ہے ۔

پولیس جرائم کی نشاندہی کرنے والے صحافیوں کے خلاف مقدمے درج کرنے میں مصروف

بیوی، ساس اورسالی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم نے کی ضمانت کی درخواست دائر

سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی

صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

عظمیٰ گل کی جانب سے سینئر صحافیوں کا ڈیٹا مخصوص افراد کو دینے پر صحافتی تنظیموں کا اظہار تشویش

رمضان اور پھرعید،صحافیوں کے بچوں کو بھوکا نہ ماریں ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کس کو کیا طلب؟

رکن کمیٹی آفتاب جہانگیر نے کہا کہ حامد میر کے بم کیس کیوں حل نہیں ہوا اس کابھی بتایا جائے ۔اینکر حامد میر نے کمیٹی کوبتایا کہ اگر اسلام آباد پولیس کے ساتھ اسٹیٹ کے اداروں کاتعاون نہیں ہوتا تو مسائل حل نہیں ہوتے ۔ایف آئی اے والے بغیر ایف آئی آر کے لوگوں کو اٹھا رہے ہیں ۔ایف آئی اے والے صحافیوں کے پیچھے لگے ہوئے ہیں نامعلوم افراد شکایت کرتے ہیں تو بندہ پہلے اٹھاتے ہیں اور ایف آئی آر بعد میں درج کرتے ہیں ایف آئی اے کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہاہے۔ چیرمین کمیٹی نے کہا کہ نذیر چوہان کا سافٹ وئیر ایف آئی اے نے تبدیل کیا ہے ۔ادارے چاہیں تو پولیس کام کرتی ہے ۔

رکن کمیٹی نفیسہ شاہ نے کہاکہ کمیٹی میں وزیر کو آنا چاہیے اور بتانا چاہیے کہ صحافیوں کے تحفظ کے لیے وہ کیا کر رہے ہیں ۔کیا کابینہ میں صحافیوں کے تحفظ کے حوالے سے کوئی اقدام کیا ہے ۔ہماری باتیں ٹالی جارہی ہیں۔اینکر عاصمہ شیرازی نے کہا کہ یہ سارا معاملہ سافٹ ویئر کا ہے جہاں اپڈیٹ ہوتا ہے تو معاملہ ٹھیک ہوجاتا ہے سافٹ وئیر اپڈیٹ کرنے کے لیے یہ سارا معاملہ کیا جارہا ہے ۔ یہ زبان بندی کی کوشش ہے یہ سارا معاملہ سافٹ وئیر کا ہے ۔ چیرمین کمیٹی میاں جاوید لطیف نے کہا کہ وزیر داخلہ کوبھی کمیٹی میں بلایا تھا مگر وہ نہیں آئے اور وزارت کے لوگوں کو روکا گیا ۔ اگر وزیر نہیں آتے تو کھلی کچہری لگا لیتے ہیں بڑا وزیر نہیں آسکتا تو چھوٹے وزیر کو بھیج دیتے۔اگر ہماری بات نہیں سنی جاتی تو ہمیں گھر بیٹھ جانا چاہیے۔

وزیرا عظم عمران خان بھی جھوٹی خبروں پر خاموش نہ رہ سکے، ٹویٹر پر پیغام دے دیا

آزادی اظہار کی دعویدار ٹویٹر انتظامیہ کو مودی کے ظلم کی حمایت کرنے پر شرم آنی چاہیے ، سید فیاض الحسن رہنما پی ٹی آئی

بھارتی اقدام قابل مذمت، باغی ٹی وی کو دباؤ میں نہیں آنا چاہیئے،خرم نواز گنڈا پور

پروپیگنڈے کرنیوالی مودی سرکار باغی ٹی وی کا "سچ” برداشت نہ کر سکی،باغی ٹی وی کا ٹویٹر اکاؤنٹ بند کروانے کی درخواست کر دی

بلاول کا آزادی صحافت کا نعرہ، سندھ میں 50 سے زائد صحافیوں پر سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج

آفتاب جہانگیر نے کہاکہ چھوٹے بڑے وزیر کی بات نہیں کرنی چاہیے۔ناز بلوچ نے کہاکہ یہ بہت اہم معاملہ ہے ۔ ایشو ایک ہے اور چہرے مختلف ہوتے ہیں ۔آئی ٹی کے قابل لوگ موجود ہیں مگر چیزیں حل نہیں ہورہی ہیں۔ واٹس ایپ کی وجہ سے ایف آئی اے کا نوٹس ممبران قومی اسمبلی کو آیا۔ ہمیں واٹس ایپ پر بھی نوٹس اور سزا ملتی ہے مگر صحافیوں کے معاملے پر کوئی پیش رفت نہیں ہوتی ہے ۔ایف آئی اے حکام نے کمیٹی کوبتایا کہ ابصار عالم کی ویڈیو ہمیں نہیں بھیجی گئی ہے ۔عاصمہ شیرازی کا کیس عدالت میں ہے ہم نے کوئی کام غیرقانونی نہیں کیا قانون کے مطابق کام کررہے ہیں ۔چیرمین کمیٹی نے کہاکہ کیا عاصمہ شیرازی کا کیس بنتا تھا جو آپ نے بنایا ہے ۔جس پر ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ہم نے کوئی غیرقانونی کیس نہیں بنایا۔ رکن ناز بلوچ نے کہا کہ ہمیں کوئی میسج آتا ہے تو اس کے مجرم ہم کیسے ہوسکتے ہیں ۔چیرمین کمیٹی نے کہا کہ ایف آئی اے کا ارکان پارلیمان کو نوٹس کرنا بنتا نہیں تھا ۔یہ ریاست کے ادارے ہیں کسی کے ذات کے لیے کام نہ کریں کوئی غیر آئینی کام کروانا چاہتا ہے تو وہ کام نہ کریں تاکہ لوگ اداروں پر اعتماد کریں ۔ایف آئی اے حکام نے کہاکہ یہ سب قانونی کام کررہے ہیں یہ معاملہ عدالت میں ہے یہ وہاں جواب دیں ۔ناز بلوچ نے کہا کہ ہمارا استحقاق مجروح ہوا ہے ہمارا نام ٹی وی ہر اشتہار کے طور پر چلایا گیا۔رکن کمیٹی ناصر خان نے کہاک ہ ہمارا کام قانون سازی ہے مگر ہم نے یہاں عدالت لگائی ہوئی ہے ۔درخواست گزار کو عدالت میں جانا چاہیے ۔اگر ہم اپنی عدالت لگائیں گے تو کیا کرسکتے ہیں یہ عدالت کا کام ہے ۔ ہمارا کام قانون سازی کرنا ہے ۔

چیرمین کمیٹی نے کہا کہ آپ کمیٹی کے رولز پڑھ کرآئیں یہ بھی ہمارا کام ہے ۔ نفیسہ شاہ نے کہاکہ کمیٹی اورسائیٹ کرتی ہے ۔ ہم سائبر کرائم میں شکایت کرتے ہیں مگر کوئی جواب نہیں آتا ہے ۔ایف آئی اے کا ادارہ ایجنڈے پر کام کررہا ہے ۔رکن کمیٹی جویریہ ظفر نے کہا کہ ہم اداروں کی آزادی اور خود مختاری چاہتے ہیں ۔ایف آئی اے میں کیس کیا مگر ابھی تک جواب نہیں آیا اس لیے اس کو چھوڑ دیا ہے ۔صحافی اسد طور نے کہا کہ فنگر پرنٹس کیمرے کی آنکھ سے صاف نظر آتے ہیں مگر اب بتایا جارہا ہے کہ میچ نہیں ہوئے ۔پولیس نے دو ہفتے پہلے جب پولیس تفتیش شیئر نہیں کررہی تھی جو عدالت میں گئے اس کے باوجود نہیں بتایا گیا کہ کیاتفتیش ہوئی ہے بتایا گیا کہ ہائی پروفائل کیس تھے جس کی وجہ سے اس کیس کوٹائم نہ دے سکے کیا پولیس کی تمام نفری نور مقدم اور عثمان مرزا کے کیس پر لگی ہوئی تھی ۔ہمیں بتایا گیا کہ نادرا کی رپورٹ مل گئی ہے مگر کمیٹی میں کہا جاتا ہے کہ رپورٹ نہیں ملی ہے۔میرے حملہ آوروں کے فنگرپرنٹ واضح تھے ۔

کراچی جلسہ میں بلانے والی پیپلز پارٹی نے کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری پر ہاتھ کھڑے کر دیئے

مریم کے شوہر کی گرفتاری پر ن لیگ کیا کرنیوالی ہے؟ مریم کے ترجمان نے بتا دیا

مریم نواز کے ترجمان کیپٹن ر صفدر کو تھانے ملنے گئے تو کیا ہوا؟

کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری میں کس کا ہاتھ؟ کامران خان نے نام بھی بتا دیا

پولیس نے کیپٹن ر صفدر کو ناشتے میں کیا دیا؟

کیپٹن صفدر کا کورٹ مارشل کرو، اب سب اندرجائیں‌ گے،مبشر لقمان کا اہم انکشاف

ملک میں دروازے توڑنا مزاج بن گیا،کیپٹن ر صفدر نے کیا ڈی جی آئی ایس آئی سے بڑا مطالبہ

ہوٹل سے کیپٹن صفدر کی گرفتاری کی ویڈیو لیک کرنے والے صحافی لاپتہ

سیکرٹری اطلاعات نے کہاکہ وزیر اطلاعات فواد چوہدری کاکمیٹی میں آنے کا ارادہ تھا مگر پروگرام کی وجہ سے نہیں آئے ۔چیرمین کمیٹی نے کہا کہ وزیر چاہتے تھے کہ میڈیا بل اس ایجنڈے میں شامل کردیں مگر میں نے کہاکہ وزیر کمیٹی میں آئیں تو اگلے اجلاس میں شامل کردیں گے مگر اس کے بعد چراغوں میں روشنی نہیں رہی۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ جو افسران سمجھتے ہیں کہ وہ یہ فورم نہیں ہے جہاں جواب دیا جائے ۔ تو وہ تحریری طور پر لکھ کر کمیٹی کو دیں ۔کیا صحافیوں کے کیسوں میں ادارے آپس میں بات کرتے ہیں ۔ اداروں کے سربراہان کو کمیٹی میں بلایاجائے ۔اگر سب کے سامنے نہیں بتایا جاسکتا تو کمیٹی ان کیمرہ کردی جائے ۔صحافیوں کے کیس کیوں حل نہیں ہورہے ہیں آج چوتھا اجلاس کمیٹی کا اس پر ہورہاہے ۔اگر جواب نہ آرہا ہوتو یہ ریاست کی ذمہ داری ہے ۔کمیٹی کا فورم ہم سیاست کے لیے استعمال نہیں کررہے ہیں ۔

چیرمین کمیٹی میاں جاوید لطیف نے کہا کہ کمیٹی رولز کی کاپی ارکان کو دیں آئین کے تحت یہ کمیٹیاں بنتی ہیں یہ کمیٹیاں سوموٹو بھی لے سکتی ہیں ۔ کیسوں کے حوالے سے پرکارکردگی نہیں پوچھ سکتے تو اس کمیٹی کو تالا لگا دینا چاہیے ۔ یہاں سیاست نہیں ہونی چاہیے ۔مطیع اللہ جان کے کیس پر چھ میٹنگ کی مگر کیس پر آج تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے ۔وزیرداخلہ نے کہاکہ اسد طور کا کسی کے ساتھ پرسنل معاملہ تھا تو وہ سامنے لے کرآئیں ۔مطیع اللہ جان کا کیس حل ہوجاتا تو مزید کیس نہ ہوتے ۔ اس حوالے سے یہ آخری میٹنگ ہے اگر وزیر کمیٹی میں آنے کو تیار نہیں تو میں استعفیٰ دینے کو تیار ہوں اس کمیٹی کو تالا لگ جانا چاہیے ۔کنفرم کرنے کے باوجود اداروں کے سربراہان کمیٹی میں نہیں آتے ہیں ۔ اگر کمیٹی میں آنا نہیں ہے تو لوگوں کو کیوں بلایا جائے ۔رکن کمیٹی ناصر خان نے کہاکہ ہمارا کام قانون سازی کرنا ہے عدالت لگانا نہیں ۔ چیرمین کمیٹی نے سیکرٹری اطلاعات سے کہاکہ وزیر سے پوچھیں وہ کب فری ہیں جس دن وہ فری ہیں اسی دن اجلاس بلائیں گے انہی کیسوں پر ایجنڈا ہوگا۔ اسی دوران ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کمیٹی میں آئے اور کہا کہ میں نے کنفرم نہیں کیا تھا کہ میں کمیٹی میں آؤں گا۔ چیرمین کمیٹی نے کہاکہ حامد میر اور عاصمہ شیرازی کے خلاف مختلف اضلاع میں کیس بنائے جارہے ہیں ۔ایڈیشنل سیکرٹری نے کہاکہ ہم نے کسی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا نہیں کہا ہے ۔داخلہ 18ویں ترمیم کے بعد صوبائی معاملہ ہے میرے انڈر صرف اسلام آباد آتا ہے ۔

فواد چودھری، تھپڑ کے بعد صحافیوں کو دھمکیاں، ،متنازعہ ترین بیانات،کیا واقعی کرائے کا ترجمان ہے؟

صحافیوں نے کیا پنجاب اسمبلی سمیت دیگر سرکاری تقریبات کے بائیکاٹ کا اعلان

بلاول کا آزادی صحافت کا نعرہ، سندھ میں 50 سے زائد صحافیوں پر سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج

فردوس عاشق اعوان نے سنائی صحافیوں کو بڑی خوشخبری جس کے وہ 19 برس سے تھے منتظر

2020 میڈیا ورکرز کی آسانیوں کا سال، فردوس عاشق اعوان نے سنائی بڑی خوشخبری،کیا قانون لایا جا رہا ہے؟ بتا دیا

پی ٹی وی میں اچھے لوگوں کو پیچھے اور کچرے کو آگے کر دیا جاتا ہے، ایسا کیوں؟ قائمہ کمیٹی

عاصمہ شیرازی نے کہا کہ پریس کلب کے باہر تقریر کی جس پر ایف آئی آر کٹی ہیں ۔ایک نوجوان نے میرے خلاف پروگرام کئے اس کو آئی اپس پی آر میں بلاکر ایواڈ دیئے گئے پاکستان میں انصاف کی توقع نہیں اس کے لیے میں اب انصاف کے لیے عالمی فورم پرجاؤں گی. ہمیں سوشل میڈیا پر غدار قرار دیا گیا اور کہا گیا جہاں یہ ملے ان سے پوچھیں اور سوال کریں کہ وہ ایسا کام کیوں کررہے ہیں فریڈم نیٹ ورک سے میرا تعلق جوڑا گیا جومیرانہیں ہے ۔چیرمین کمیٹی نے کہاکہ غدار اور کافر کا تعین ریاست نے کرنا ہے نہ کہ کوئی بھی اٹھ کر کسی کو غدار اور کافر قرار دے کر مار دے ۔

سیکرٹری اطلاعات ونشریا ت نے کمیٹی کوبتایا کہ وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری سے میری بات ہوگئی ہے وہ کہ رہے ہیں کہ 2نومبر کومیں فری ہوں اس دن کمیٹی کا اجلاس رکھ لیں تو میں آجاؤں گا مگر صحافیوں کے کیسوں کا ایجنڈا وزارت داخلہ سے متعلق ہے اس پر میں کچھ نہیں کرسکتا اس دن پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اٹھارٹی کے حوالے سے ایجنڈا رکھ لیں اس پر بات کرلیں گے۔ چیرمین کمیٹی نے کہا کہ 2نومبر کو وزیر نے آنے کی یقین دہانی کرا دی ہے کمیٹی کا اگلا اجلاس 2نومبر جمعرات کو ہوگا۔

بسکٹ آسانی سے ہضم ہو جاتا ہے اس کے اشتہار میں ڈانس کیوں؟ اراکین پارلیمنٹ نے کیا سوال

میرے پاس کوئی اختیار نہیں، قائمہ کمیٹی اجلاس میں چیئرمین پیمرا نے کیا بے بسی کا اظہار

میڈیا کو حکومت نے اشتہارات کی کتنی ادائیگیاں کر دیں اور بقایا جات کتنے ہیں؟ قائمہ کمیٹی میں رپورٹ پیش

تحریک انصاف کے خلاف ن لیگ کے اشتہارات کی ادائیگی کس نے کی؟ فیصل جاوید کا انکشاف

حکومت کے حق میں آرٹیکلز لکھنے پر اشتہارات ملتے ہیں، قائمہ کمیٹی میں انکشاف

قائمہ کمیٹی کا اجلاس،تنخواہیں کیوں نہیں دی جا رہیں؟میڈیا ہاﺅسز کے اخراجات اور آمدن کی تفصیلات طلب

چیرمین نادرا نے کہاکہ جو پرنٹ میرے پاس آئے ہیں ان کو میں دیکھ سکتا ہوں اسی کے بارےمیں میں نے کمیٹی کوآگاہ کیا ہے مگر اسد طور ٹویٹ کررہا ہے کہ چیرمین نادرا جھوٹ بول رہا ہے میں ریاست کا ملازم ہوں کسی کا نہیں یہ پرنٹ ایف آئی اے کے فرانزک کے پاس جانا چاہیے یہ ان کا یہی کام ہے ۔عزیز میمن قتل کے حوالے سے سندھ پولیس حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ 10افراد کی جے آئی ٹی بنی ۔پوسٹ مارٹم ڈاکٹر نےصحیح نہیں کیا تھا ۔ ناخن سے ڈی این اے مل اس بندے کو گرفتار کیا۔ دو بندے اشتہاری ہیں۔ ان کو گرفتار کرنے کی پوری کوشش کی جارہی ہے ۔

ابصار عالم نے کہا کہ اگلے اجلاس میں وزیر داخلہ کو بلایا جائے ۔ان کا آنا ضروری ہے ۔سائبر کرائم کے کیسوں پر بھی وزیر داخلہ بات کرسکتا ہے ۔ طاہر اقبال نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں بھی جمہوریت نہیں ہے ان سب مسائل کا حل جمہوری جماعتوں کے اندر جمہوریت ہو۔اس وجہ سے عوام سڑکوں پر نہیں نکلتی ہے ۔پارلیمنٹ اسی وقت صحیح کام کرسکتی ہے۔

Leave a reply