مزید دیکھیں

مقبول

ممبئی سے نیویارک جانے والی فلائٹ کو دوران پرواز بم کی دھمکی

بھارت کے شہر ممبئی سے نیویارک جانے والی پرواز...

کینیڈا کے کلب میں فائرنگ،11افراد شدید زخمی

ٹورنٹو:کینیڈا کےشہر ٹورنٹو میں رات ایک کلب میں فائرنگ...

آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن نے اوگرا کے نئے قوانین کو مسترد کردیا

آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری...

اسلام آباد ایئر پورٹ پر کتے ایسے گھومتے ہیں جیسے ٹکٹ لیا ہو،وزیر ہوا بازی نے بھی تحفظات ظاہر کر دیئے

اسلام آباد ایئر پورٹ پر کتے ایسے گھومتے ہیں جیسے ٹکٹ لیا ہو،وزیر ہوا بازی نے بھی تحفظات ظاہر کر دیئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایوان بالا کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر مشاہد اللہ خان کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔

سینیٹر بہرامند خان تنگی کی طرف سے13 نومبر2018 کو منعقد ہونے والے اجلاس میں اٹھائے گئے عوامی اہمیت کے معاملہ برائے نیو اسلام آباد انٹر نیشنل ایئر پورٹ اسلام آباد کے منصوبے میں کرپشن کے معاملات اور اس حوالے سے جے آئی ٹی بنانے کے متعلق معاملات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔

قائمہ کمیٹی کوآصف علی شاہ گیلانی پروجیکٹ ڈائریکٹر نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کے منصوبے میں کرپشن کے حوالے سے وزیراعظم پاکستان نے ایک کیبنٹ کمیٹی بنائی ہے جو ان تمام امور کا جائزہ لے رہی ہے۔ یہ ایک منصوبہ نہیں تھا بلکہ اس میں بے شمار پیکجز تھے جس پر مختلف کنٹریکٹر نے کام کیا ہے جن پر نیب، ایف آئی اے اور دیگر ایجنسیاں علیحدہ علیحدہ انکوائری کر رہی۔سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججز پر ایک کمیٹی آربیٹریشن کو بھی دیکھ رہی ہے۔ وزیراعظم کی کمیٹی کی سفارشات کو کیبنٹ میں بھیجا جائے گا اور وہی فیصلہ کرے گی اور اس معاملے پر جے آئی ٹی نہیں بن سکتی۔

سینیٹر انجینئر رخسانہ زبیری کے سوال کے جواب میں بتایاگیا کہ ایک رن وے میں مسئلہ ہوگیا تھا۔اس کو ٹھیک کر دیا گیا ہے۔فرانس کی ایک کمپنی نے ڈیزائن کیا تھا سیٹلمنٹ کر دی گئی ہے۔ تھرڈ پارٹی اس کو مانیٹر کر رہی ہے۔ سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ دنیا بھر کے ایئر پورٹس پر سامان پر سپرے کیا جاتا ہے مگر پاکستان کے کراچی اوراسلام آباد سمیت دیگر ایئرپورٹس پر پروٹوکول اور ایس اوپیز کا مسئلہ ہو رہا ہے اس کو حل کیا جائے۔

سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ نیو اسلام آباد ائیر پورٹ ایک بار پانی میں ڈوب گیا تھا اورایک بار دیکھا گیا آوارہ کتے ایسے گھوم رہے تھے جیسے ان نے بھی ٹکٹ لے رکھی ہو۔باتھ روم کی حالت یہ ہے کہ ایک بندہ اندر جاتا ہے تو 20 باہر کھڑے ہوتے ہیں۔جس پر وفاقی وزیر ایو ی ایشن غلام سرور خان نے کہا کہ میرے بھی ائیر پورٹ پر تحفظات ہیں۔ اسلام آباد ائیر پورٹ کی ناقص پلاننگ اور غیر معیاری تعمیر کی گئی ہے۔یہ ائیر پورٹ میرے حلقے میں ہے،اور میری وزرات میں بھی آتا ہے۔ہم اس ائیر پورٹ کا فرانزک آڈٹ کرانے کے لیے بھی تیار ہیں۔

اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان

بین الاقوامی فیڈریشن آف پائلٹس اینڈ ائیرٹریفک کنڑولرز طیارہ حادثہ کے ذمہ داروں کو بچانے میدان میں آ گئی

شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

وزیراعظم کا عزم ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ری سٹکچرنگ کرنی ہے،وفاقی وزیر ہوا بازی

860 پائلٹ میں سے 262 ایسے جنہوں نے خود امتحان ہی نہیں دیا،اب کہتے ہیں معاف کرو، وفاقی وزیر ہوا بازی

کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات

طیارے کا کپتان جہاز اڑانے کے قابل نہیں تھا،مبشر لقمان کھرا سچ سامنے لے آئے

اگلی سپر پاور چین ہو گا، سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کے اہم انکشافات

سول ایوی ایشن اتھارٹی ،طیارہ حادثات میں مرنیوالوں کا قاتل کون؟ ہم نہیں چھوڑیں گے، مبشر لقمان کا دبنگ اعلان

وہ قوم جو ہر سال 200 ارب جلا ڈالتی ہے، سنیے سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان کی زبانی

جہازکریش، حقائق مت چھپاؤ ، جواب دو، مبشر لقمان کا پالپا کو کھلا چیلنج

کاش. پی آئی اے والے یہ کام کر لیتے تو PK8303 کا حادثہ نہ ہوتا، سنیے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشافات

ماشاء اللہ، پی آئی اے کے پائلٹ ماضی میں کیا کیا گل کھلاتے رہے ؟سنئے مبشر لقمان کی زبانی

سول ایوی ایشن نے گونگلوؤں سے مٹی جھاڑ دی،پائلٹ کوذمہ دار ٹھہرانے کا لیٹر کیوں جاری کیا گیا؟ سنئے مبشر لقمان کی زبانی

طیارہ حادثہ،ابتدائی رپورٹ اسمبلی میں پیش، تحقیقاتی کمیٹی میں توسیع کا فیصلہ،پائلٹس کی ڈگریاں بھی ہوں گی چیک

طیارہ حادثہ، تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل

لاشوں کی شناخت ،طیارہ حادثہ میں مرنیوالے کے لواحقین پھٹ پڑے،بڑا مطالبہ کر دیا

کراچی طیارہ حادثہ،طیارہ ساز کمپنی ایئر بس نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی

وفاقی وزیر ہوا بازی نے کہا کہ کیبنٹ نے اس منصوبے کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے کمیٹی بنائی ہے جس کے متعدد اجلاس بھی ہوئے اور تمام امور کا جائزہ لیا جارہا ہے اور تھرڈ رن وے کی پرویژن بھی رکھی گئی ہے۔ اس منصوبے کی لاگت 38 ارب سے بڑھ کر 95 ارب سے زائد تک پہنچ گئی اوریہ سب کام 2018 سے پہلے ہوئے ہیں۔جس پر چیئرمین کمیٹی سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ ہمیں بھی پتہ ہے،ہم بھی کہتے ہیں اس معاملے کی انکوائری کروائی جائے جو قصور وار اور کرپٹ لوگ ہیں انہیں کسی صورت نہ چھوڑا جائے۔

سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ کمیٹی چیئرمین نیب کو سفارش کرے کہ سیکشن18 کے تحت اس کی انکوائری کرے کے کمیٹی کو رپورٹ دے۔

نیواسلام آباد ائیرپورٹ ٹوٹ پھوٹ کا شکار،قوم کے اربوں روپے ڈبونے کی ذمہ دار سول ایوی ایشن کی کارکردگی سامنے آگئی

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan