لاہور ہائیکورٹ نے مزید دو پائلٹس کے لائسنس معطلی کی کارروائی روک دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے مزید دو پائلٹس کے لائسنس معطلی کی کارروائی روک دی
جسٹس جوادالا حسن نے صاحبزادہ مظفر علی کی درخواست پر حکم جاری کیا،جسٹس جوادالاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پائلٹس سے متعلق بیان دیکر بلین روپوں کا نقصان ہوا،پائلٹس سے متعلق بیان سے پوری دنیا میں ملک کی بدنامی ہوئی،
عدالت نے محمد عامر اور سید محسن علی کے خلاف سول ایوی ایشن کو کارروائی سے روک دیا،عدالت نے وفاقی حکومت اور سول ایوی ایشن سے تحریری وضاحت طلب کرلی
جسٹس جواد حسن نے دوران سماعت کہا کہ قومی مفاد کا کیس ہےسب کا موقف سنیں گے، موقف سن کر ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا حکم دینگے، وفاقی وزیر کے بیان سے پاکستان کو دنیا بھر میں نقصان ہوا، دنیا بھر میں پی آئی اے کی پروازیں متاثر ہوئیں، جائزہ لوں گا وفاقی وزیر کے بیان سے کتنا نقصان ہوا،
جسٹس جواد حسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا جن کےلائسنس معطل کئے انہوں نے کوئی جہاز گرایا؟ جس پائلٹ کے جہاز کا حادثہ ہوا اسکا لائسنس تو ٹھیک تھا،وفاقی وزیرکوبیان دینے کی کیا ضرورت تھی؟ بھارت میں ایسا معاملہ آیا تو انہوں نے خاموشی اختیار کی ،
بھارت نے خاموشی سے پائلٹس انڈرگراؤنڈ کر دئیے،
جسٹس جواد حسن نے معطل پائلٹ عامرمحمود، سید محسن علی کی درخواست پر سماعت کی،پی آئی اے کے سابق پائلٹ عامر محمود ملک اور سید محسن علی زیدی نے لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کی تھی، درخواست میں سیکرٹری سول ایوی ایشن اتھارٹی سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی طرف سے لائسنس معطلی کا نوٹیفیکیشن موصول ہوا۔
درخواست میں کہا گیا کہ لائسنس معطلی نوٹیفیکیشن میں 14 روز میں اپیل دائر نہ کرنے کی صورت میں لائسنس منسوخی کی کارروائی کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔سول ایوی ایشن رولز کے تحت ڈی جی سول ایوی ایشن کو ہی اپنے کئے گئے فیصلے پر دائر اپیل فیصلہ کرنے کا اختیار دیا گیا ہے جو غیر آئینی ہے۔
اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان
شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے
وزیراعظم کا عزم ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ری سٹکچرنگ کرنی ہے،وفاقی وزیر ہوا بازی
860 پائلٹ میں سے 262 ایسے جنہوں نے خود امتحان ہی نہیں دیا،اب کہتے ہیں معاف کرو، وفاقی وزیر ہوا بازی
کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت
طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف
جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا
کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات
طیارے کا کپتان جہاز اڑانے کے قابل نہیں تھا،مبشر لقمان کھرا سچ سامنے لے آئے
اگلی سپر پاور چین ہو گا، سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کے اہم انکشافات
وہ قوم جو ہر سال 200 ارب جلا ڈالتی ہے، سنیے سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان کی زبانی
جہازکریش، حقائق مت چھپاؤ ، جواب دو، مبشر لقمان کا پالپا کو کھلا چیلنج
کاش. پی آئی اے والے یہ کام کر لیتے تو PK8303 کا حادثہ نہ ہوتا، سنیے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشافات
ماشاء اللہ، پی آئی اے کے پائلٹ ماضی میں کیا کیا گل کھلاتے رہے ؟سنئے مبشر لقمان کی زبانی
طیارہ حادثہ، تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل
لاشوں کی شناخت ،طیارہ حادثہ میں مرنیوالے کے لواحقین پھٹ پڑے،بڑا مطالبہ کر دیا
کراچی طیارہ حادثہ،طیارہ ساز کمپنی ایئر بس نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی
اسلام آباد ایئر پورٹ پر کتے ایسے گھومتے ہیں جیسے ٹکٹ لیا ہو،وزیر ہوا بازی نے بھی تحفظات ظاہر کر دیئے
پی آئی اے جہازوں کی ٹوٹی سیٹوں کی مرمت کے لئے کمپنی کو ڈیڑھ ارب ادا کیے جانے کا انکشاف
درخواست گزار پائلٹ کا موقف سنے بغیر ڈی جی سول ایوی ایشن نے لائسنس معطل کر دیا، دڈی جی سول ایوی ایشن کو اپنے ہی فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت کرنے کا اختیار دینا آئین میں دیئئے گئے فیئر ٹرائل حقوق کی خلاف ورزی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ڈی جی سول ایوی ایشن کو اپیل کا اختیار دینے کے رولز کو آئین سے متصادم قرار دے کر کالعدم کیا جائے،
درخواست میں عدالت سے مزید استدعا کی گئی کہ ایئر ٹرانسپورٹ پائلٹ لائسنس معطلی کا حکم غیر آئینی قرار دے کر کالعدم کیا جائے، عدالت درخواست کے حتمی فیصلے تک لائسنس معطلی کے حکم پر عملدرآمد روکا جائے۔
ابوظہبی سے پشاور آنے والی پی آئی اے کی پروازمیں فنی خرابی،طیارہ کراچی اتار لیا گیا