فورسزکے 3 سیکٹرزمیں قانون کی خلاف ورزی ہوئی تو نتائج سنگین ہونگے،عدالت

اسلام آباد ہائی کورٹ کا مونال ریسٹورنٹ کو آج ہی سیل کرنے کا حکم دے یا-

باغی ٹی وی سلام آباد ہائی کورٹ نے مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں تجاوزات کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران مارگلہ پارک میں قائم مونال ریسٹورنٹ کو آج ہی سیل کرنے کا حکم دے دیا۔

مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں غیرقانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف کیسز پر سماعت ہوئی ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ملک امین اسلم کا کورونا مثبت آ گیا ہے، وہ پیش نہیں ہو سکے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے سیکریٹری موسمیاتی تبدیلی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپکا کام صرف درخت لگانا ہے، وزارت نے خود مانا کہ ریاست کی زمین پرائیویٹ لوگوں نے تجاوزات کیں،یہ عدالت کیا کرے، جو کچھ ہو رہا ہے حیران کن ہے،چیف جسٹس نے سیکرٹری داخلہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اس 1400 اسکوائر میل میں لاقانونیت ہے، آرمڈ فورسز کو کسی طور متنازعہ نہیں ہونا چاہیے، یہ عوامی مفاد میں نہیں، قانون میں موجود ہے کہ آرمڈ فورسز کی زمینیں کیسے اور کون مینیج کریگا،یہ عدالت کسی کو آرمڈ فورسز کو متنازعہ نہیں بنانے دیگی، نیشنل پارک ایریا محفوظ شدہ ایریا ہے اس میں کوئی ایکٹویٹی نہیں ہو سکتی نیشنل پارک ایریا میں کوئی گھاس بھی نہیں کاٹ سکتا،

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسار کیا کہ جس زمین کا کوئی استعمال نہیں، وہ کہاں جائے گی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ یہ طے کرنا ایگزیکٹو کا اختیار ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایگزیکٹو نے نہیں بلکہ قانون نے طے کرنا ہے،کوئی پراپرٹی کسی ادارے کے نام پر نہیں ہو سکتی،ہم نے سب سے پہلے خود کا احتساب کرنا ہے، لاقانونیت کی وجہ سے غریب غریب رہ گیا ہے آپ نے خود تسلیم کیا کہ گالف کورس غیرقانونی ہے،گالف کورس کی زمین کو آج ہی سی ڈی اے کے حوالے کریں،چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ ہم نے نیوی کو سیلنگ کلب گرانے کا نوٹس دے دیا ہے، پنجاب حکومت بھی کچھ زمینوں کا دعویٰ کرتی ہے،عدالت نے کہا کہ 1960کے آرڈیننس کے بعد 14ہزارا سکوائر میل کے ایریا کی زمین سی ڈی اے کی ہے،عدالت اپنے فیصلے میں تمام چیزوں کی وضاحت کرے گی،آرمڈ فورسز خودمختار ادارے نہیں ہیں،تمام آرمڈ فورسز کو وزارت دفاع کنٹرول کرتی ہے،سیکریٹری دفاع یہاں موجود ہیں،پاکستان نیوی نے تجاوزات کر کے گالف کورس بنایا جو اچھی بات نہیں ہر شہری آرمڈ فورسز کی عزت کرتا ہے، اگر وہ یہ کرینگے تو اچھا پیغام نہیں جائے گا

اسلام آباد ہائیکورٹ کا راول جھیل کے قریب کمرشل بلڈنگ سیل کرنے کا حکم

آئی بی افسران کا ہاؤسنگ سکیم کے نام پر بڑا دھوکہ، رقم لیکر ترقیاتی کام کروانے کی بجائے مزید زمین خرید لی

ہاؤسنگ سوسائٹیز میں لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے، سپریم کورٹ نے دی حکومت کو مہلت

فلمسٹار لکی علی کا فراڈ ہاوسنگ سوسائٹیوں سے عوام کو چونا لگانے کا اعتراف،نیب نے کی ریکارڈ ریکوری

وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے اسلام آباد میں پراپرٹی کا کام شروع کئے جانے کا انکشاف

وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر اربوں کا فراڈ

آئی بی کی ہاوسنگ اسکیم کے فراڈ پر پوسٹ لکھنے پر صحافی کا 15 سالہ پرانا فیس بک اکاؤنٹ ہیک

آئی بی افسران کی ہاؤسنگ سکیم،دس سال پہلے پلاٹ خریدنے والوں کو قبضہ نہیں ملا، نیب کہاں ہے؟ عدنان عادل

ملک میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش

نیب سے کون خوفزدہ تھا؟ ترمیمی آرڈیننس کیوں لائے؟ وزیراعظم نے بتا دیا

نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

اسلام آباد ہائی کورٹ نے مارگلہ پہاڑی پر قائم مونال ریسٹورنٹ کو سیل کرنے کا حکم دے دیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ عدالت مونال کو سیل کرنے کا حکم دیتی ہے،چیف کمشنر اسلام آباد آج ہی جا کر مونال کو سیل کریں گے، یہ عدالت وسیع عوامی مفاد کا تحفظ کرے گی، مارگلہ ہلز میں موجود تمام بزنسزز کا سروے کیا جائے کہ یہ ماحول کو کتنا نقصان پہنچا رہے ہیں،مجھے افسوس ہے کہ ہم نے اسلام آباد کے ماسٹر پلان کو تباہ کردیا ہے،میں نے 1000 صفحات پر مشتمل ماسٹر پلان پڑھا ہے،آپ میں سے کسی نے اسلام آبادماسٹرپلان پڑھا ہی نہیں اور بحث کر رہے ہیں کیا آپ نے پلان بنانے والے اس گریک شہری کی رپورٹس پڑھی ہیں، مجھے لگتا ہے ہمیں خود کو مزید شرمندہ نہیں کرنا چاہیے،بحث کے بجائے ماسٹر پلان کو پڑھیں،ہمارے سر شرم سے جھکنے چاہئیں کہ یونان کے شخص نے آ کر ماحول کے تحفظ پر کام کیا،سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی نے عدالت میں کہا کہ اسلام آباد کا ماسٹر پلان پبلک ہونا چاہئے،

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی 3 فورسز کے سیکٹرز میں بھی تمام قوانین لاگو ہوتے ہیں، کیا عمل ہو رہا ہے؟ ایئر فورس نے جتنی تعمیرات کیں، کیا سی ڈی اے سے منظوری لی؟ ہو سکتا ہے کہ ان کے کچھ سیکیورٹی تحفظات ہوں، قانون پر سختی سے عمل درآمد کرائیں،مونال کی لیز ختم ہو چکی ہے تو اسے سیل کریں، عدالت نے انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کو نقصان کا تخمینہ لگا کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی،وکیل مونال نے عدالت میں کہا کہ آپ حلف لے لیں ہم ماحول میں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا رہے،700 افراد وہاں ملازمت کرتے ہیں اپ مونال کو سیل کرنے پر نظر ثانی کریں ،جس پر عدالت نے کہا کہ کیا اپ چاہتے ہیں آپ کے خلاف کرمینل پروسیڈننگ کا آغاز کر دیا جائے،آپ کی لیز ختم ہوچکی ہے کوئی قانون سے بالاتر نہیں ہیں ،سیکریٹری دفاع نیوی گالف کورس کی تجاوزات کی انکوائری کرائیں، اگر فورسز کے 3 سیکٹرز میں کوئی قانون کی خلاف ورزی ہوئی ہے تو نتائج سنگین ہونگے سیکریٹری دفاع تجاوزات کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کریں،

اسلام آباد ہائیکورٹ نےمارگلہ ہلز نیشنل پارک کی نشاندہی جلد مکمل کرنے کا حکم دے دیا ملٹری ڈائریکٹوریٹ فارمز کا 8 ہزار ایکڑ اراضی پر دعویٰ بھی غیرقانونی قرار دے دیا گیا عدالت نے حکم دیا کہ 8ہزارایکڑ زمین مارگلہ نیشنل پارک کا حصہ سمجھی جائے،

نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کی مدت ختم، نیب کو پھر مل گئے وسیع اختیارات

علیم خان کی سوسائٹی کیخلاف عدالت میں روزدرخواستیں آرہی ہیں،اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے ریمارکس

علیم خان اتنے بااثرکہ ریاست نے اپنی زمین استعمال کیلئے دے دی؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ریمارکس

کوئی ایم پی اے ہے یا وزیر؟ قانون سے بالاتر نہیں،علیم خان اراضی قبضہ کیس کی سماعت کے دوران عدالت کے ریمارکس

اسلام آباد پاکستان کا دارالحکومت نہیں تورا بورا ہے،وفاقی ادارے اسٹیٹ ایجنٹ بنے ہوئے ہیں،عدالت کے ریمارکس

تعمیراتی پراجیکٹس کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم،وزیراعظم کے معاون خصوصی کو طلب کر لیا

سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

راول ڈیم کے کنارے کمرشل تعمیرات سے متعلق کیس ،اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم

اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

اگر کلب کوریگولرائزکر دینگے توجو عام آدمی کا گھربن گیا اس کو کسطرح گرا سکتے ہیں؟ عدالت

وفاقی ترقیاتی ادارے کو شرم سے ڈوب مرنا چاہئے،عدالت کا برہمی کا اظہار

لوگوں سے باپ دادا کی زمینیں چھینی جا رہی ہیں،ریاستی ادارے کرپشن میں ملوث ہیں، عدالت

پاکستان نیوی یا کسی ریاستی ادارے کا نام ریئل اسٹیٹ بزنس میں استعمال نہیں ہو سکتا، عدالت

Shares: