آرڈیننس صرف اس وقت جاری ہو سکتا ہے جب ملک حالت جنگ میں ہو،عدالت

0
22
islamabad highcourt

آرڈیننس صرف اس وقت جاری ہو سکتا ہے جب ملک حالت جنگ میں ہو،عدالت

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات روک دیئے

عدالت نے کہا کہ ایکٹ کی بجائے آرڈیننس کے تحت شروع بلدیاتی انتخابات کی کارروائی روک دیں وفاقی حکومت بتائے لوکل گورنمنٹ ایکٹ ختم کرکے آرڈیننس کیوں بنایا ؟ اسلام آباد ہائیکورٹ نے آرڈیننس کے تحت الیکشن کمیشن کے اختیارات معطل کردئیے اسلام آباد ہائی کورٹ نے آرڈیننس کے تحت الیکشن کمیشن کو کام سے روک دیا اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو آرڈیننس پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آرڈیننس صرف اس وقت جاری ہو سکتا ہے جب ملک حالت جنگ میں ہو اور اسمبلی اجلاس نہ ہو سکتا ہو

سلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بنچ نے جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں کیس کی سماعت کی عدالت نے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی کہ ایکٹ کی بجائے آرڈیننس کے تحت شروع بلدیاتی انتخابات کی کارروائی روک دیں وفاقی حکومت بتائے لوکل گورنمنٹ ایکٹ ختم کر کے آرڈیننس کیوں بنایا ؟ کون سے صوبے میں حکومت نے بلدیاتی الیکشن کروایا ؟ رو رو کے تو کام کر رہے ہیں، وفاقی حکومت تو بلدیاتی الیکشن چاہتی نہیں تھی حکومتی وکیل نے دلائل دیئے کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی الیکشن ہوئے ہیں

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ بلدیاتی نمائندوں کے پاس تو اختیارات نہیں تھے، کیا وفاقی حکومت نے فنڈز جاری کئے ؟ یونین کونسل کے پاس تو فنڈ ہی نہیں تھے، جب ملک میں جنگ کی حالت ہو، اسمبلی کا اجلاس نا ہو سکتا ہو، صرف تب ہی آرڈیننس جاری ہو سکتا ہے، پارلیمنٹ سیشن ہو تو آپ کیسے آرڈیننس جاری کر سکتے ہیں ؟ حکومتی وکیل نے کہا کہ 19 نومبر کو پارلیمنٹ کا سیشن ختم ہو گیا تھا، 23 نومبر کو آرڈینس جاری ہوا، آرڈیننس اس وجہ سے جاری کیا، کیونکہ الیکشن کمیشن نے 25 نومبر کی ڈیڈ لائن تھی۔

عدالت کا کہنا تھا کہ 14 فروری 2021 کو بلدیاتی ادارے ختم ہوئے، نومبر تک کیا اسی طرح رہا ؟ حکومتی وکیل نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کو آرڈر کیا تھا کہ دس روز میں قانون بنائیں۔ جسٹس محسن کیانی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو روک دیتے ہیں، آپ آرڈیننس قومی اسمبلی کے سامنے پیش کر دیں

فیصل واوڈا کی نااہلی،شیخ رشید کا اعلان،اپوزیشن کو بھی چیلنج دے دیا

یوسف رضا گیلانی اس وقت اہم عہدے پر،گیلانی نااہلی کیس کی سماعت ملتوی

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

چیف الیکشن کمشنر پر الزامات، ن لیگ نے بڑا اعلان کر دیا

چیف الیکشن کمشنر کوحکم دیں کیونکہ تمہارے پاس اس کی بھی ویڈیوز ہونگی،شہری کا مریم نواز کو جواب

عام انتخابات کی تیاری کی جائے، چیف الیکشن کمشنر کا حکم آ گیا

علی امین گنڈا پور پر جرمانہ کے باوجود کسی قسم کا اثر نہیں ہوا،چیف الیکشن کمشنر

نااہلی کا فیصلہ عدالت نے معطل کر دیا

Leave a reply