پاکستانی پائلٹ کی تصدیق کے لئے ایک اور ملک نے خط لکھ دیا
پاکستانی پائلٹ کی تصدیق کے لئے ایک اور ملک نے خط لکھ دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی پائلٹ کی تصدیق کے لئے وفاقی جمہوری ری پبلک آف ایتھوپیا نے بھی پاکستان کو خط لکھ دیا .
نجی ٹی وی کے مطابق خط پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو لکھا گیا،پاکستانی پائلٹس کو لائسنس کی تصدیق کرانے کی ہدایت کی گئی ہے،ایتھوپیا نے بھی پاکستانی پائلٹس کوطیارے اڑانے سے منع کردیا،
ایتھوپیا کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ایتھوپیا میں کام کرنیوالے پاکستانی پائلٹس کے لائسنس کی تصدیق کی جائے،بتایا جائے پی آئی اے کےکن پائلٹس کے لائسنس جعلی ہیں،
واضح رہے کہ پائلٹ کے لائسنز کے معاملے نے اس وقت دنیا کی توجہ حاصل کی تھی جب پاکستان کے وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے قومی اسمبلی کے ایک اجلاس میں کہا تھا کہ پاکستان میں 860 فعال پائلٹس ہیں جس میں 160 پائلٹوں نے خود اپنا امتحان نہیں دیا اور تقریباً 30 فیصد پائلٹوں کے لائسنس جعلی یا نامکمل ہیں اور انہیں پروازوں کا تجربہ نہیں،
جس کے فوراً بعد پی آئی اے نے اپنے 107 پائلٹسں کو جعلی لائسنس رکھنے کے شبے میں گراؤنڈ کردیا تھا اور سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ان کے لائسنسز کی تصدیق کا عمل شروع کیا تھا.
وفاقی وزیر ہوا بازی کے بیان کے بعد مختلف ممالک نے پاکستانی پائلٹ کو گراؤنڈ کر دیا اور ان کے لائسنس کی تصدیق کے لئے خط لکھا، وہ ممالک جنہوں نے پاکستانی پائلٹوں کو گراؤنڈ کیا اور محکمہ ہوا بازی سے ان کی اسناد کی تصدیق کے لیے کہا ان میں متحدہ عرب امارات، ملائیشیا، ویتنام، ترکی،ایتھوپیا اور بحرین شامل ہیں۔
اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان
شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے
وزیراعظم کا عزم ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ری سٹکچرنگ کرنی ہے،وفاقی وزیر ہوا بازی
860 پائلٹ میں سے 262 ایسے جنہوں نے خود امتحان ہی نہیں دیا،اب کہتے ہیں معاف کرو، وفاقی وزیر ہوا بازی
کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت
طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف
جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا
کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات
طیارے کا کپتان جہاز اڑانے کے قابل نہیں تھا،مبشر لقمان کھرا سچ سامنے لے آئے
اگلی سپر پاور چین ہو گا، سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کے اہم انکشافات
وہ قوم جو ہر سال 200 ارب جلا ڈالتی ہے، سنیے سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان کی زبانی
جہازکریش، حقائق مت چھپاؤ ، جواب دو، مبشر لقمان کا پالپا کو کھلا چیلنج
کاش. پی آئی اے والے یہ کام کر لیتے تو PK8303 کا حادثہ نہ ہوتا، سنیے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشافات
ماشاء اللہ، پی آئی اے کے پائلٹ ماضی میں کیا کیا گل کھلاتے رہے ؟سنئے مبشر لقمان کی زبانی
طیارہ حادثہ، تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل
لاشوں کی شناخت ،طیارہ حادثہ میں مرنیوالے کے لواحقین پھٹ پڑے،بڑا مطالبہ کر دیا
کراچی طیارہ حادثہ،طیارہ ساز کمپنی ایئر بس نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی
یورپ و امریکہ کے بعد کینیڈا کی جانب سے پی آئی اے پر پابندی کا امکان