پی آئی اے کے 50 پائلٹس کے بارے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، پی آئی اے نے جعلی پائلٹ کیسز پر ایکشن لیتے ہوئے 50 پائلٹس کے لائسنس منسوخ کردیے ہیں. وفاق نے اسلام آبادہائیکورٹ میں زیر سماعت پائلٹوں کے لائسنسوں کی منسوخی کیس میں ایک نئی متفرق درخواست کے ذریعے استدعا کی ہے پی آئی اے سے برطرف اور منسوخ شدہ لائسنس والے پائلٹوں کو بحال نہ کیا جائے،کیونکہ انکےلائسنس منسوخ کرکے کیس ایف آئی اے کو بھجوایا گیا ہے،

اس معاملے میں عدالتی حکم کے شعبہ ہوا بازی پر دورس اثرات اور نتائج ہونگے،ہفتہ کو ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں تحریری جواب داخل کرایاگیا ہے ،جس میں پائلٹ سید ثقلین اختر کی بحالی کی درخواست منظور نہ کرنے کی استدعا کی گئی ہے، جواب میں کہا گیا ہے کہ کراچی طیارہ حادثے کے بعد پائلٹوں کے لائسنس چیک کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، 860 فعال پائلٹوں کے لائسنس چیک کیے، 262 مشتبہ لائسنس معطل کیے، 262 میں سے 172 لائسنس درست جبکہ 50 جعلی ثابت ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے وفاقی حکومت نے 50 پائلٹس کے لائسنس تصدیق نہ ہونے پر منسوخ کرکے ان کے کیسز ایف آئی اے کے حوالے کرائے گئے تھے اور اب ان کے خلاف فوجداری کارروائی کا آغاز ہوگا۔ پائلٹس کے جعلی لائسنس کے معاملے میں وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو تحریری جواب میں آگاہ کیا ہے کہ مشکوک قرار دیئے گئے 262 میں سے 172 پائلٹس کے لائسنس کی تصدیق ہونے پر کلیئر قرار دئیے گئے ہیں۔

طیارہ حادثہ کی رپورٹ پیش کر دی، ایکشن بھی نظر آئے گا،وفاقی وزیر ہوا بازی

شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

وزیراعظم کا عزم ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ری سٹکچرنگ کرنی ہے،وفاقی وزیر ہوا بازی

860 پائلٹ میں سے 262 ایسے جنہوں نے خود امتحان ہی نہیں دیا،اب کہتے ہیں معاف کرو، وفاقی وزیر ہوا بازی

کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات

طیارے کا کپتان جہاز اڑانے کے قابل نہیں تھا،مبشر لقمان کھرا سچ سامنے لے آئے

اگلی سپر پاور چین ہو گا، سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کے اہم انکشافات

سول ایوی ایشن اتھارٹی ،طیارہ حادثات میں مرنیوالوں کا قاتل کون؟ ہم نہیں چھوڑیں گے، مبشر لقمان کا دبنگ اعلان

وہ قوم جو ہر سال 200 ارب جلا ڈالتی ہے، سنیے سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان کی زبانی

جہازکریش، حقائق مت چھپاؤ ، جواب دو، مبشر لقمان کا پالپا کو کھلا چیلنج

کاش. پی آئی اے والے یہ کام کر لیتے تو PK8303 کا حادثہ نہ ہوتا، سنیے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشافات

ماشاء اللہ، پی آئی اے کے پائلٹ ماضی میں کیا کیا گل کھلاتے رہے ؟سنئے مبشر لقمان کی زبانی

سول ایوی ایشن نے گونگلوؤں سے مٹی جھاڑ دی،پائلٹ کوذمہ دار ٹھہرانے کا لیٹر کیوں جاری کیا گیا؟ سنئے مبشر لقمان کی زبانی

طیارہ حادثہ،ابتدائی رپورٹ اسمبلی میں پیش، تحقیقاتی کمیٹی میں توسیع کا فیصلہ،پائلٹس کی ڈگریاں بھی ہوں گی چیک

طیارہ حادثہ، تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل

لاشوں کی شناخت ،طیارہ حادثہ میں مرنیوالے کے لواحقین پھٹ پڑے،بڑا مطالبہ کر دیا

کراچی طیارہ حادثہ،طیارہ ساز کمپنی ایئر بس نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی

وفاق نے کہا کہ پچاس پائلٹس کے لائسنس تصدیق نہ ہونے کے باعث منسوخ کر دیئے گئے ہیں جس کی سمری وفاقی کابینہ سے بھی منظور ہو چکی ہے۔ یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کی پابندیاں “آن سائٹ “یا “ریموٹ آڈٹ “ کے بعد ہی ختم ہو سکتی ہیں، آڈٹ جنوری 2020 سے شروع ہونا ہے۔ جعلی لائسنس رکھنے والے پائلٹس کیخلاف کارروائی کا معاملہ ایف آئی اے کو بھی بھیج دیا گیا ہے اور جعلی پائلٹس کیخلاف ممکنہ طور پر کریمنل کارروائی کا آغاز ہو جائے گا

Shares: