کرونا وائرس، بھارت میں مسلمان ایک بار پھر نشانے پر،مساجد،گھروں پر چھاپے، ائمہ مساجد گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں تبلیغی مرکز سے منسلک افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد مسلمانوں کی زندگی ایک بار پھر اجیرن بنا دی گئی

بھارتی ریاست اتر پردیش کے مسلمانوں کا کہنا ہے کہ تبلیغی جماعت سے تعلق نہ ہونے کے باوجود پولیس انہیں کرونا کا ٹیسٹ کروانےکا کہہ رہی ہے اور انہیں اس ضمن میں ہراساں کیا جا رہا ہے پولیس گھروں پر چھاپوں کے دوران چادرو چاردیواری کا تقدس پامال کرتی ہے اور نوجوان پر تشدد کرتی ہے.

اترپردیش سمیت بھارت کی کئی دیگر ریاستوں میں بھی یہی صورتحال ہے، بھارتی میڈیا نے بھی اس ضمن میں جلتی پر تیل ڈالنے کا کردار ادا کیا ہے، میڈیا نے ایسی کہانیاں بنا کر پیش کیں کہ شاید بھارت میں کرونا تبلیغی جماعت اور مسلمانوں نے ہی پھیلایا ہے،

اترپردیش کے شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس گھر میں آتی ہے اور تبلیغی جماعت سے تعلق کا کہہ کر کرونا کا ٹیسٹ کروانےپر مجبور کرتی ہے، اس ضمن میں یوپی پولیس نہ صرف گھروں پر چھاپے مار رہی ہے بلکہ مختلف مساجد پر بھی چھاپے مارے گئے، امام مساجد پر بھی تشدد کیا گیا اور مساجد کی بھی بے حرمتی کی گئی.گورکھپور پولیس نے مقامی مکہ مسجد ، اکبری جامع مسجد پر چھاپہ مارا اور ائمہ مساجد کو گرفتار کر لیا، اس کے علاوہ بھی بیس کے قریب مساجد پر چھاپے مارے گئے.

غازی آباد میں تبلیغی جماعت کے ارکان کو قرنطینہ کیا گیا ہے اور ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے ۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے وارڈ میں تعینات نرسوں کے ساتھ بدتمیزی کی.

دہلی میں بھی کچھ ایسے واقعات سامنے آئے ہیں،شمال مشرقی دہلی میں گزشتہ دنوں فساد سے متاثرہ مسلمانوں کو کرونا وائرس کی وجہ ایک اور مصیبت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ مصطفی آباد کے مسلمانوں پر پولیس نے کورونا وائرس پھیلانے کا الزام عائد کر دیا اور نوجوانوں کی اندھا دھند گرفتاریاں شروع کر دیں ۔

 

گجرات کا "قصائی” مودی دہلی میں مسلمانوں پر حملے کا ذمہ دار ،بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنے لگیں

دہلی میں پولیس بھی ہندوانتہا پسندوں کی ساتھی، زخمی تڑپتے رہے، پولیس نے ایمبولینس نہ آنے دی

دہلی جل رہا تھا ،کیجریوال سو رہا تھا، مودی سن لے،ظلم و تشدد ہمیں نہیں ہٹا سکتا، شاہین باغ سے خواتین کا اعلان

دہلی میں ظلم کی انتہا، درندوں نے 19 سالہ نوجوان کے سر میں ڈرل مشین سے سوراخ کر دیا

دہلی تشدد ، خاموشی پرطلبا نے کیا کیجریوال کے گھر کا گھیراؤ، پولیس تشدد ،طلبا گرفتار

امریکا سمیت متعدد ممالک کی دہلی بارے سیکورٹی ایڈوائیزری جاری

دہلی فسادات، 42 سالہ معذور پر بھی مسجد میں کیا گیا بہیمانہ تشدد

دہلی فسادات کا ذمہ دار کون؟ جمعیت علماء ہند نے کی نشاندہی

دہلی فسادات اور 2002 کے گجرات فسادات میں گہری مماثلت،ہندوؤں کی دکانیں ،گھر کیوں محفوظ رہے؟ سوال اٹھ گئے

دہلی فسادات، کوریج کرنیوالے صحافیوں کی شناخت کیلیے اتروائی گئی انکی پینٹ

دہلی، اجیت دوول کا دورہ مسلمانوں کو مہنگا پڑا، ایک اور نوجوان کو مار دیا گیا

دہلی فسادات میں امت شاہ کی پرائیویٹ آرمی ملوث،یہ ہندوآبادی پر دھبہ ہیں، سوشل ایکٹوسٹ جاسمین

 

مصطفیٰ آباد کی خواتین نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں خواتین کا کہنا ہے کہ دہلی تشدد کے بعد ابھی ہم سنبھلے ہی نہیں تھے کہ اب پولیس نے کرونا کو لے کر ہمیں ہراساں کرنا شروع کر دیا ہے، پولیس نے الزام عائد کیا ہے کہ یہاں کے مسلمان دہلی میں کرونا پھیلا رہے ہیں اس لئے سب کو جیل میں ڈالا جائے گا، خواتین نے مودی سمیت دیگر حکام سے اپیل کی کہ مسلم نوجوانوں کی گرفتاریوں کو روکا جائےاور جو نوجوان گرفتار کئے گئے ہیں ان کو رہا کیا جائے.

بھارت میں کرونا وائرس سے ہلاکتیں 62 ہو گئی ہیں جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد 3000 ہو گئی ہے.

بھارتی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں بھارت میں‌ کرونا وائرس کے 478 مریض سامنے آئے، کرونا وائرس بھارت کی 29 ریاستوں میں پھیل چکا ہے، کرونا کے مریضوں میں 55 غیر ملکی بھی شامل ہیں، اب تک 61 افراد ہلاک اور 157 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں

تبلیغی مرکز کے نواحی علاقے کے 200 افراد کرونا کے شبہہ میں ہسپتال منتقل،ڈرون کے ذریعہ علاقہ کی نگرانی

بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

کرونا وائرس،اچھی خبر بھی سامنے آ گئی، گھروں کی قیمیتں ہوں گی کم

کرونا وائرس، آئی ٹی سیکٹر میں بھی بڑے بحران کا خدشہ

یقین نہ آئے تو میری پینٹ اتار کر دیکھ لینا،پولیس تشدد کے بعد خودکشی کرنیوالے نوجوان کا دردناک پیغام

بھارت میں کرونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض مہاراشٹر میں 335 ہیں ، وہاں‌16 ہلاکتیں ہو چکی ہیں، تمل ناڈو میں 309 مریض ہیں اور ایک ہلاکت ہوئی ہے کیرالہ میں 286 مریض ،2 ہلاکتیں، دہلی میں 219، آندھراپردیش میں 132 ،کرناٹک میں 124 مریض ہیں.

Shares: