طالبان ایرانی طرز حکومت میں دلچسپی رکھتے ہیں غیر ملکی میڈیا کا دعویٰ

0
83

غیر ملکی میڈیا کے مطابق طالبان ایرانی طرز حکومت اپناتے ہوئے سپریم لیڈر چنیں گے-

باغی ٹی وی :افغانستان میں طالبان کی جانب سے اقتدار سنبھالنے کے بعد نئی حکومت کی تشکیل کے بارے میں کئی باتیں منظرعام پر آرہی ہیں مگر فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان ایرانی حکومت کی طرح اپنے گروپ کے سربراہ ہبت اللہ اخوانزادہ کو سپریم لیڈر نامزد کریں گے۔

طالبان ایرانی طرز حکومت میں دلچسپی رکھتے ہیں جس میں صدر اور کابینہ تو موجود ہوتے ہیں مگر سپریم لیڈر بطور مذہبی رہنما تمام اختیارات اپنے پاس رکھتے ہیں سپریم لیڈر صدر کے احکامات کو بھی ناقص العمل قرار دے سکتے ہیں اور وہی تمام فیصلوں میں سب سے طاقت ور آواز رکھتے ہیں۔

امریکیوں کے کابل ایئرپورٹ سے نکلنے میں طالبان کی مدد کا انکشاف

واضح رہے کہ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہناتھا کہ ملا ہبت اللہ افغانستان کے صوبے قندھار میں موجود ہیں، اور وہ شروع سے وہیں مقیم ہیں-

رپورٹ کے مطابق افغان طالبان نے حکومت کے قیام کے حوالے سے اہم ترین فیصلے کرلیے ہیں حکومت سازی کے متعلق اہم فیصلے طالبان کی سپریم کونسل کے منعقدہ اجلاس میں کیے گئے۔

طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اس ضمن میں ’ٹوئٹر‘ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ سپریم کونسل کا تین روزہ اجلاس امیر طالبان ملا ہیبت اللہ اخونزادہ کی سربراہی میں قندھار میں ہوا جو ہفتے سے پیر تک جاری رہا۔

اندازہ نہیں تھا کہ اشرف غنی فرارہوجائےگا،افغان طالبان کی ڈیڈ لائن کا احترام نہ…

دوسری جانب طالبان رہنما عباس ستانکزئی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں طالبان حکومت کا اعلان آئندہ 24 سے 48 گھنٹے میں متوقع ہے. انہوں نے کہا ہے کہ طالبان حکومت میں پرانے چہرے شامل نہیں ہوں گے ہرقومیت کے نئے اہل افراد کو نئی حکومت کا حصہ بنایا جائے گا۔

انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان حکومت میں سرکاری اداروں میں خواتین کی نمائندگی ہو گی-

طالبان کی حمایت میں بولنے پر بھارت میں دو مقدمے درج

حامد کرزئی،عبداللہ عبداللہ سے طالبان رہنماؤں کی ملاقات، بڑی یقین دہانی کروا دی

طالبان رہنما متحرک، حامد کرزئی کے بعد گلبدین حکمت یار سے ملاقات

امریکا اور اس کے حواریوں کی طرح بھارت بھی کشمیر سے بھاگے گا، سید علی گیلانی

افغان طالبان کا خواتین سمیت سب شہریوں کو اپنی ملازمتوں پر جانے کی ہدایت

ترکی طالبان کے ساتھ تعاون کے لیے تیار

امریکی سیکریٹری خارجہ کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ

انتظار کی گھڑیاں ختم، طالبان کا اسلامی حکومت تشکیل دینے کا اعلان

طالبان اب واقعی بدل گئے، کابل کے شہریوں کی رائے

افغانستان میں کیسی حکومت ہونی چاہئے؟ شاہ محمود قریشی کی تجویز سامنے آ گئی

کابل ایئر پورٹ پر ہنگامی صورتحال، طالبان کے کنٹرول کے بعد پہلا نماز جمعہ

افغانستان سے غیر ملکی صحافیوں کا انخلا ،وزیراعظم کی زیر صدارت خصوصی اجلاس

افغان طالبان نے حکومت سازی کے حوالہ سے اہم اعلان کر دیا

مودی افغان طالبان کے سامنے "جھکنے” کو تیار

اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ اسامہ بن لادن نائن الیون کے حملوں میں ملوث تھا ،ذبیح اللہ مجاہد

سابق صدر حامد کرزئی، عبد اللہ عبداللہ کو طالبان نے نظر بند کردیا

جنہوں نے حملہ کیا وہ اس کی قیمت چکائیں گے، جوبائیڈن کا کابل دھماکوں پر ردعمل

امریکی فضائیہ کے طیاروں کی پاکستانی فضائی حدود میں پرواز

کابل ایئر پورٹ، مزید دھماکوں کا خدشہ برقرار،دو ممالک کا انخلا ختم کرنیکا اعلان

امریکا کا افغانستان کے شہرجلال آباد پر فضائی حملہ

کابل ائیرپورٹ پر راکٹ حملوں کو دفاعی نظام کے زریعے روک لیا ،امریکی عہدیدار

کابل ائیرپورٹ پر ڈورن حملے سے متاثرہ خاندان کی تفصیلا ت سامنے آ گئیں

افغانستان کی صورتحال، چین نے کیا بڑا اعلان

ذبیح اللہ مجاہد کا کابل ایئر پورٹ کا دورہ، کیا اہم اعلان

پیرس حکومت طالبان سے مذاکرات کررہی یا نہیں؟ فرانسیسی وزیر خارجہ نے بتا دیا

 

افغانستان سے امریکی اور اتحادی فوجیوں کے انخلا کے بعد طالبان کی مکمل توجہ نئی حکومت بنانے کی طرف ہے جبکہ امریکیوں کے کابل ایئرپورٹ سے نکلنے میں طالبان کی مدد کا انکشاف سامنے آیا ہےخبر رساں ادارے سی این این نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی باشندوں کا بحفاظت انخلا طالبان کی مدد اور نگرانی میں ہوا،امریکی فوج نے افغان طالبان سے خفیہ مذاکرات کیے،طالبان امریکی باشندوں کو ایئرپورٹ کے خفیہ دروازوں پر چھوڑ گئے-

امریکی اسپیشل فورسز نے کابل ایئر پورٹ پر خفیہ دروازہ اور کال سینٹرز قائم کیے تھے،خفیہ دروازہ اور کال سینٹرز کے ذریعے امریکیوں کو انخلا کا طریقہ کار سمجھایا گیا،کال سینٹرز پرامریکیوں کو ایئرپورٹ کے قریب خفیہ مقام پر جمع ہونے کا کہا گیا تھا، طالبان نے امریکیوں کی شناختی دستاویزات چیک کرکے انہیں خفیہ دروازے تک پہنچایا، دروازہ خصوصی طور پر امریکیوں کے ایئر پورٹ کے لیے بنایا گیا تھا،طالبان کی مدد سے انخلا کے ایک دن میں کئی مشن سرانجام دیئے گئے-

Leave a reply