کراچی کے خلاف بہت بڑی سازش ہوئی،ایک ایک ذمہ دار کو پکڑیں گے،چیف جسٹس کا بڑا حکم

0
55
کراچی کے خلاف بہت بڑی سازش ہوئی،ایک ایک ذمہ دار کو پکڑیں گے،چیف جسٹس کا بڑا حکم #Baaghi

کراچی کے خلاف بہت بڑی سازش ہوئی،ایک ایک ذمہ دار کو پکڑیں گے،چیف جسٹس نے بڑا حکم دے دیا

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے اورنگی اورگجر نالے پر تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کا حکم دے دیا

سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ اورنگی اورگجرنالے پر تجاوزات کے خلاف آپریشن رکے گا نہیں،جاری رہے گا ،چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بتائیں اورنگی اورگجرنالے پرتجاوزات کے خلاف اب تک کیا کیا ؟ ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی بتائیں آپ کو 2 دن دیے گئے ، ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی نے عدالت میں جواب دیا کہ پویلین اینڈ کلب پر کام شروع ہو چکا ،الہ دین پارک اور دیگر تجاوزات پر بھی کام شروع کردیا ہے، تجاوزات زیادہ ہیں، مزید مہلت کی ضرورت ہے،جس پر چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ آپ لوگوں نے ہی یہ سب تجاوزات کرائی ہیں،یہ ابتدا ہے، سب کچھ ٹوٹے گا،ایک ایک ذمہ دار کو پکڑیں گے، ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی نے عدالت میں کہا کہ فنڈز کی قلت کا سامنا ہے، کام بہت ہے،چیف جسٹس گلزار احمد نے استفسار کیا کہ کس نے کے ایم سی کو کھوکلا کیا ؟ کے ایم سی تو اپنے آمدن ذرائع خود پیدا کرتی تھی،کے ایم سی کا کوئی ملازم کام کرتا نظر نہیں آتا،آپ 80 فیصد کے ایم سی اسٹاف کو نکالیں،کے ایم سی کو اتنے اسٹاف کی ہرگز ضرورت نہیں، ہمارے زمانے میں رات 3 بجے صفائی ہوتی تھی، لوگوں کے اٹھنے سے پہلے کراچی صاف ہوتا تھا،آج کراچی میں کوئی آفت آجائے، کے ایم سی کہیں نظر نہیں آتی، کے ڈی اے، کے ایم سی کو بٹھا کر رکھ دیا گیا، ہزار فیصد اورر اسٹاف دیا گیا، یہ ادارے کراچی کا قیمتی اثاثے ہوتے تھے، ان کو تباہ کر دیا اورکراچی برباد کردیا گیا،کے ایم سی کے ایک نوٹس سے لوگ ہل جاتے تھے، آج کوئی اہمیت نہیں،

چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لائنز ایریا کو آپ کے افسران نے فروخت کردیا، نارتھ ناظم آباد پاکستان کی بہترین آبادی تھی، آج کچی آبادی سے بھی بدتر ہے، نارتھ ناظم آباد میں گٹر بھرے ہوئے، سٹرکیں ٹوٹی ہوئیں ہیں، کراچی کے خلاف بہت بڑی سازش ہوئی،آپ شریف آدمی ہوں گے مگر آپ کچھ نہیں کر سکتے،کیا کشمیر روڑ کے میدان بحال ہوئے؟ آپ کے ملازمین ٹرکوں کے پرزے تک بیچ کر کھا گئے ،کشمیر روڑ پاکستان کا صورت ترین روڈ تھا،عمارتیں بنا کر تباہی مچا دی گئی، آپ کے مئیر کی کوئی کنسٹرکشن کمپنی تھی،آپ نے کبھی کشمیر روڑ جا کر دیکھا ہے؟

مزار قائد کے اطراف میں کیا کام کریں؟ چیف جسٹس نے کمشنر کراچی کو بڑا حکم دے دیا

ہمارے سامنے ماسٹر نہ بنیں، کسی کے لاڈلے ہونگے،ہمارے نہیں،چیف جسٹس کے ریمارکس

سپریم کورٹ نے دیا شہر قائد میں پارک کی زمین پر بنائے گئے فلیٹ گرانے کا حکم

ماضی میں توجہ نہیں ملی،اب ہم یہ کام کریں گے، زرتاج گل کا حیرت انگیز دعویٰ

عمران خان مایوس کریں گے یا نہیں؟ زرتاج گل نے کیا حیرت انگیز دعویٰ

نہر کنارے درخت کاٹ کر ان کے ساتھ دہشت گردی کی گئی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

ملزم نے دو شادیاں کر رکھی ہیں،وکیل کے بیان پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کیا ریمارکس دیئے؟

سرکلرریلوے کی بحالی ،چیف جسٹس نے کی سماعت،سندھ حکومت نے دیا جواب

اتنے بے بس ہیں تو میئر بننے کی کیا ضرورت تھی، جائیں اور یہ کام کریں، عدالت کا میئر کراچی کو بڑا حکم

اربوں کی ریلوے کی زمین کروڑوں میں دینے پر چیف جسٹس نے کیا جواب طلب

عمارت میں ہسپتال کیسے بند ہو گیا؟ کیسے معاملات ہمارے سامنے آ رہے ہیں؟ چیف جسٹس کے ریمارکس

سپریم کورٹ نے دیا کرپٹ اور نااہل افسران کو فارغ کرنے کا حکم

انگریزی بول کر ہمارا کچھ نہیں کر سکتے،غیرقانونی تعمیرات گرائیں، چیف جسٹس کا بڑا حکم

مزار قائد کے سامنے فلائی اوور کیسے بن گیا؟ شاہراہ قائدین کا نام کچھ اور رکھیں، چیف جسٹس کا حکم

کراچی کو مسائل کا گڑھ بنا دیا گیا،سرکاری زمین پر قبضہ قبول نہیں،کلیئر کرائیں، چیف جسٹس

سپریم کورٹ کا کراچی کا دوبارہ ڈیزائن بنانے کا حکم،کہا آگاہی مہم چلائی جائے

وزیراعظم کو بتا دیں چھ ماہ میں یہ کام نہ ہوا تو توہین عدالت لگے گا، چیف جسٹس

تجاوزات ہٹانے جائینگے تو لوگ گن اور توپیں لے کر کھڑے ہوں گے،آرمی کو ساتھ لیجانا پڑے گا، چیف جسٹس

سرکلر ریلوے، سپریم کورٹ نے بڑا حکم دے دیا،کہا جو بھی غیر قانونی ہے اسے گرا دیں

ہم نے کہا تھا کیسے کام نہیں ہوا؟ چیف جسٹس برہم، وزیراعلیٰ کو فوری طلب کر لیا

آپ کی ناک کے نیچے بحریہ بن گیا کسی نے کیا بگاڑا اس کا؟ چیف جسٹس کا استفسار

آپ کو جیل بھیج دیں گے آپکو پتہ ہی نہیں ہے شہر کے مسائل کیا ہیں،چیف جسٹس برہم

کس کی حکومت ہے ؟ کہاں ہے قانون ؟ کیا یہ ہوتا ہے پارلیمانی نظام حکومت ؟ چیف جسٹس برس پڑے

شہر قائد سے تجاوزات کے خاتمے کیلئے سپریم کورٹ کا بڑا حکم

کراچی میں سپریم کورٹ کے حکم پرآپریشن کا آغاز،تاجروں کا احتجاج

سو برس بعد بھی قبضہ قانونی نہیں ہو گا،سپریم کورٹ کا بڑا حکم

ہزاروں اراضی کے تنازعات،زمینوں پر قبضے،ہم کون سی صدی میں رہ رہے ہیں ؟ چیف جسٹس

Leave a reply