اجتماعی دعا اور ٹریفک جام
قصور
رائیونڈ تبلیغی اجتماع کی دعا کے بعد شدید ٹریفک جام
تفصیلات کے مطابق آج رائیونڈ تبلیغی اجتماع میں آخری دن پر دعا تھی دعا کے بعد اجتماع میں ملک بھر سے شریک افراد اپنے اپنے گھروں کی راہ لیتے ہیں کچھ لوگ اپنی ذاتی سواریوں پر آتے ہیں اور زیادہ تر افراد قافلے کی شکل میں بسیں کروا کر آتے ہیں دعا کے بعد ہر ایک جلدی جلدی پنڈال سے نکلنے کی کوشش کرتا ہے اور اپنی سواری والے سواری پر نکلتے ہیں جس سے یکدم پورے رائیونڈ کی ٹریفک تو جام ہوتی ہی ہے ساتھ ہی قصور کے مختلف راستے بھی ٹریفک کی بدولت بند ہو جاتے ہیں زیادہ تر لاہور جانے والے افراد قصور رائیونڈ روڈ سے گزرتے ہیں ایسے ہی دیپال پور ،پاکپتن عارف والا اور دیگر شہروں سے آئے لوگ بھی قصور کے راستے سفر کرتے ہیں جس سے قصور رائیونڈ روڈ،کوٹ رادہاکشن قصور روڈ،رائیونڈ براستہ کوٹ رادہاکشن تا پتوکی روڈ ٹریفک کی بدولت مکمل بند ہو چکے ہیں گاڑیوں کی اتنی زیادہ تعداد کی بدولت ٹریفک کا سارا نظام مفلوج ہو کر رہ گیا ہے جس سے مقامی لوگوں کو سخت کوفت اٹھانی پڑ رہی ہے