ٹھٹھہ : میرپورساکرو پولیس کی کارروائی ،4 منشیات وگٹکا فروش گرفتار

ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی) میرپورساکرو پولیس کی کارروائی ،4 مننشیات وگٹکا فروش گرفتار
تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ساکرو انسپکٹر گل حسن کچھار بمعہ اسٹاف نے دوران گشت ساکرو شہر میں کارروائیاں کرکے 2 بدنام منشیات فروش ملزمان خادم علی کنبھار کو 1025 گرام، نادر علی خاصخیلی کو 1015 گرام چرس اور 2 گھٹکہ فروش ملزمان محمد اسماعیل کنبھار اور لیاقت علی کنبھار کو 390 پیکٹ گھٹکہ ماواسمیت گرفتار کرکے تھانہ ساکرو پر الگ الگ مقدمات درج کردیے۔مقدمہ نمبر 22/2023 سیکشن 3,4,8 گھٹکہ ائیکٹ 2019 تھانہ ساکرو۔مقدمہ نمبر 23/2023 سیکشن 9-1-3(C) نارکوٹکس ائیکٹ تھانہ ساکرو۔

Leave a reply