مزید دیکھیں

مقبول

وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو پارلیمنٹ ہاؤس سے اپنی کُرسی بھی اُٹھا کر لے گئے

ٹورنٹو: سبکدوش ہونے والے کینیڈا کے وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو...

ہر محب وطن قومی اداروں کے ساتھ دلی احترام سے کھڑا ہے،عبدالعلیم خان

استحکام پاکستان پارٹی کے صدراور وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم...

190 ملین پاؤنڈز وفاق کو مل گئے،ان پیسوں سےدانش یونیورسٹی بنائیں گے،وزیراعظم

وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی زیر صدارت دانش...

نوشہرہ میں بجلی میٹر کے تنازع پر فائرنگ، ماں، بھائی اور بہن قتل

نوشہرہ: خیبر پختونخوا کے شہر نوشہرہ میں افسوسناک واقعہ...

5خواتین سےزیادتی اور ویڈیو بنانےوالےملزم کو عبرتناک سزا

آسٹریلیا میں ہندوستانی کمیونٹی کے رہنما کو 5...

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سیکورٹی سخت،رینجرزتعینات،حملہ وکلاء کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سیکورٹی سخت،رینجرزتعینات،حملہ وکلاء کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وکلا کے اسلام آبادہائی کورٹ پر حملہ کے چوتھے روز عدالت عالیہ میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

اسلام آباد ہائی کورٹ کی تمام عدالتوں کے باہر رینجرز اور پولیس کے دستے تعینات کر دیئے گئے،چیف جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت اور چیف جسٹس بلاک کے باہر سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں،

اسلام آباد ہائیکورٹ کے اطراف میں بھی سیکیورٹی کے سخت ،غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند کر دیا گیا،عدالت عالیہ میں صرف متعلقہ افراد کو مکمل چیکنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی گئی ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے آج پھر مکمل ہڑتال کی کال دی ہے اور عدالتوں کا بائیکاٹ کر رکھا ہے،

ہائیکورٹ بار کا کہنا ہے کہ جو وکیل کسی عدالت میں پیش ہو گا اس کے خلاف کارروائی ہو گی ،

دوسری جانب اے ٹی سی اسلام آباد میں ہائیکورٹ ہنگامہ آرائی اور چیف جسٹس بلاک پر قبضہ کیس کی سماعت ہوئی،انسداد دہشت گردی عدالت نے تمام ملزمان وکلا کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا،عدالت میں پیش کیے گئے وکلا میں ظفر علی ورائچ،نوید ملک، شیخ شعیب اور نازیہ بی بی شامل ہیں.

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan