گوجرانوالہ،باغی ٹی وی (محمدرمضان نوشاہی نامہ نگار )صارفین کے عالمی دن 15 مارچ کے موقع پر ضلعی تحفظ صارف کونسل گوجرانوالہ نے پوسٹ گریجوایٹ کالج فار ویمن ماڈل ٹاؤن میں صارفین کے حقوق کی آگہی کے لئے معلو ماتی سیمیناراور واک کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) شبیر حسین بٹ نے بطور مہمان خصوصی شر کت کی۔ کالج کی پرنسپل ڈاکٹر حذیفہ نے مہمان خصوصی سمیت اسسٹنٹ ڈائریکٹرلیگل ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل ملک عاصم علی اعوان و سنیئرنان آفیشل ممبر محمد اسرائیل ایڈووکیٹ کو سیمینار اور واک میں خوش آمدید کہا اس موقع پراساتذہ و طالبات کی ایک کثیر تعداد موجود تھیں نان آفیشل ممبر محمد اسرائیل ایڈووکیٹ نے سیمینار کی غرض و غایت پر روشنی ڈالی۔

اسسٹنٹ ڈائر یکٹر لیگل عاصم علی اعوان نے سیمینار کے شرکاء کو قانون تحفظ صارف کے بارے میں تفصیلاً آگاہ کیا۔ حاضرین کو بطور صارف ان کے حقوق سے روشناس کیا علاوہ ازیں غیر معیاری مصنوعات و خدما ت کے خلاف درخواست ڈسٹرکٹ کنزیومر کونسل اتھارٹی و ڈسٹرکٹ کنزیومر کوٹ میں دائر کرنے کا طریقہ کار بتایا۔

مہمان خصوصی شبیر حسینن بٹ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی کی نمائندگی کرتے ہوئے خصوصی پیغام دیا کہ صارفین کے عالمی دن 15 مارچ کے موقع پر گوجرانوالہ کے عام صارفین غیر معیاری مصنوعات و خدمات کے خلاف اپنی شکایات کے ازالہ کے لئے صلعی تحفظ صارف کونسل اتھارٹی و کورٹ سے رجوع کریں تاکہ صارفین کو معیاری مصنوعات و خدمات فراہم کی جا سکیں۔

Shares: