لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ) پریس کلب میں جنرل باڈی اجلاس، نئے ممبران کو رکنیت دی گئی
تفصیل کے مطابق لنڈی کوتل پریس کلب (رجسٹرڈ) میں جنرل باڈی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس کی صدارت سابق صدر شاہ رحمان اور کابینہ نے کی، جہاں تین نکاتی ایجنڈا پیش کیا گیا۔
ایجنڈے میں 2024 کے کابینہ کا احتساب، الیکشن کمیٹی کی تشکیل، اور نئے ممبران کو رکنیت دینا شامل تھا۔ اجلاس کے دوران متفقہ طور پر تینوں نکات کو منظور کیا گیا۔
نئی رکنیت حاصل کرنے والوں میں صائم افریدی، خان زیب، عمر خٹک، اجمیر خان، منصور، اور رحیم افریدی شامل ہیں، جبکہ جواد شینواری کی رکنیت بحال کر دی گئی۔
اجلاس میں الیکشن کمیٹی بھی تشکیل دی گئی، جس کے چیئرمین اشرف الدین پیرزادہ مقرر ہوئے، جبکہ ممبران میں اکمل قادری، ابو زر افریدی، اور شاہد افریدی شامل ہیں۔
الیکشن کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین اشرف الدین پیرزادہ نے شفاف انتخابات کے انعقاد کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پریس کلب کے وسیع تر مفاد کے لیے اجتماعی کوششوں کو جاری رکھا جائے گا۔