وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مسلم ممالک کے سربراہان کی ملاقات شاندار رہی، اور ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ملاقات کے حوالے سے حوصلہ افزا بیان دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک کے رہنماؤں نے امریکی صدر کو غزہ مسئلے کا حل تجویز کیا ہے۔تجاویز کی تفصیلات فی الحال نہیں بتا سکتا، مگر اس مسئلے کے حل کا بیج ضرور بو دیا گیا ہے۔میری اطلاعات کے مطابق اس معاملے کے نتائج 5 سے 10 دن میں سامنے آئیں گے۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک پر اسرائیل کو لگام ڈالنے کے لیے دباؤ بڑھ رہا ہے۔یورپ اور مغرب میں لاکھوں لوگ احتجاج کر رہے ہیں کہ اسرائیل کی منہ زوری کو روکا جائے۔اٹلی کی حکومت نے احتجاج روکنے کی کوشش کی تو مزید عوام باہر نکل آئے اور تشدد بڑھ گیا۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا تاریخ میں تاریک کردار ہے اور لوگ اسے ہٹلر سے تشبیہ دے رہے ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ صدر ٹرمپ غزہ تنازع کے حل کے خواہاں ہیں، لیکن امریکا کا عوامی بیانیہ اسرائیل کے حق میں ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ مسلم ممالک ضامن بن کر اس تباہی کو روکیں۔آخر میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے حالیہ دنوں میں بین الاقوامی سطح پر نمایاں مقام حاصل کیا ہے، افواج پاکستان کی کامیابیاں، سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ، قطر کا دورہ اور اسلامی سربراہی اجلاس میں مؤقف پیش کرنے سے پاکستان کو منفرد شناخت ملی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ نیویارک میں وزیراعظم شہباز شریف کو عالمی رہنماؤں سے پرتپاک استقبال مل رہا ہے، جس سے پاکستان کا سفارتی کردار مزید اجاگر ہوا ہے۔
پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثرہ ممالک میں شامل ہے،شہباز شریف
امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وین ای میئر کراچی پہنچ گیا
اسحاق ڈار کی جی77 اور چین کے وزارتی اجلاس میں شرکت
مہاتیر محمدپاکستان سےتعلقات مزید مضبوط بنانے کے خواہشمند