گو جرہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار عبدالرحمن جٹ)عوام کی فلاح وبہبود کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں – عدنان ارشاد
تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد تحصیل گوجرہ کے سروس ڈیلیوری اداروں کی بہتری کیلئے متحرک ہوگئے۔ انہوں نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ عوام کی فلاح وبہبود کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں مفاد عامہ کے کاموں میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی-ڈپٹی کمشنر نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال، اراضی سنٹر ، جناح پارک، ہاکی سٹیڈیم سمیت سبسڈی آٹا پوائنٹ کا سرپرائز وزٹ کیا اور ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرہ میں ڈاکٹروں اور عملہ کی حاضریاں چیک کیں، ادویات کا سٹاک، مریضوں سے طبی سہولیات بارے استفسار کیا ، ڈپٹی کمشنر نے ضلع بھر میں عوام الناس کو صحت کی سہولیات کی فراہمی بارے ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرہ علاقہ کی بہترین علاج گاہ بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے میں کوشاں ہیں -ڈی سی نے صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کے مسائل کا جائزہ لینے کیلئے گوجرہ شہر کا بھی تفصیلی دورہ کیا، اراضی ریکارڈ سنٹر اور تحصیل ریونیو دفتر گوجرہ بھی گئے-ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کے تمام پبلک سروس ادارے میرے ریڈار پر ہیں گوجرہ کے شہری صفائی کے حوالہ سے جلد شہر میں نمایاں تبدیلی دیکھیں گے-بعد ازاں انہوں نے ہاکی سٹیڈیم گوجرہ، جناح پارک اور سستا آٹا پوائنٹ کا بھی وزٹ کیا اور وہاں پر موجود عملہ نے انہیں بریفنگ دی-اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ ڈاکٹر رضوان اشرف سندھو ،چیف آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر کاشف باجوہ ،چیف آفیسر بلدیہ ودیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔
Shares: