کراچی: امریکی جیل میں قید عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی کا کہنا ہے کہ فیملی بھی مل گئی ہے جس نے عافیہ کو اپنے پاس رکھا تھا –

باغی ٹی وی : فوزیہ صدیقی امریکی جیل میں قید عافیہ صدیقی سے ملاقات کے بعد ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کراچی واپس پہنچ گئیں ہیں کراچی ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فوزیہ صدیقی نے کہا کہ عافیہ پچھلی دفعہ سے زیادہ کمزور تھی، عافیہ نے بتایا کہ ان کے سر پر الیکٹرک شاکس لگائے گئے،ملاقات میں ہم 3 گھنٹے چیختے رہے، بیچ میں شیشے کی دیوار تھی، پچھلی بار ملاقات میں چابی گم ہوگئی تھی اور اس بار فون کام نہیں کر رہا تھا، عافیہ کو لے جانے کے بعد مجھے وہیں چھوڑ دیا گیا۔

فوزیہ صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے وکیل نے افغانستان جاکر تحقیق کی ہے، وہ فیملی بھی مل گئی ہے جس نے عافیہ کو اپنے پاس رکھا تھا پچھلی اور موجودہ حکومت اس جرم میں مکمل شریک ہے، میری حکومت سے یہی درخواست ہے کہ عافیہ کی وطن واپسی کے لیے انتظامات کیے جائیں۔

ضوابط کی خلاف ورزی پر حج ادائیگی کیلئے پہنچنے والے 3 لاکھ عازمین کو …

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:بھارت نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دیدی

لکی مروت میں بارودی سرنگ دھماکے کے شہداء کی نمازجنازہ ادا،وزیراعظم کی شرکت

Shares: