مزید دیکھیں

مقبول

کے پی کے حکومت کا یوٹرن ، گاڑیوں کی خریداری پر پابندی واپس لینے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت نے یوٹرن لیتے ہوئے گاڑیوں کی خریداری...

ڈیویلیئرز کی کرکٹ میں واپسی، 28 گیندوں پر سنچری

جنوبی افریقا کے لیجنڈری کرکٹر اے بی ڈیویلیرز کی...

سفاک خاتون نے اپناراستہ کاٹنے والی بلی کو زندہ جلا دیا

مراد آباد: بھارت میں ایک ظالم خاتون نے سڑک...

کراچی چڑیا گھرمیں ہتھنی نور جہاں کے بعد افریقی شیرنی کی زندگی بھی خطرے میں پڑ گئی

کراچی کے چڑیا گھر میں ہتھنی نور جہاں کے بعد افریقی شیرنی کی زندگی بھی خطرے میں پڑ گئی۔

باغی ٹی وی : جانوروں کےتحفظ کی عالمی تنظیم فور پاز کیجانب سے چڑیا گھر کی چاروں شیرنیوں کی اسکریننگ مکمل کرلی گئی سالوں بعد ہونے والی اسکرینگ سے جانوروں کی صحت کی اصل حقیقت اور سابق انتظامیہ کی غفلت کے انکشافات سامنے آ رہے ہیں-

سری لنکا دو ہتھنیاں پاکستان کو تحفے میں دے گا

فور پاز کے ڈاکٹرز نے بتایا کہ اسکریننگ میں انکشاف ہوا ہے کہ ایک افریقی شیرنی سالوں سے بیمار ہونے کے باعث بینائی کھو بیٹھی ہے شیرنی اپنی عمر مکمل کر چکی ہے مگر عدم توجہ کے باعث بیماری میں مبتلا ہوکر زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہےکمزور اور نڈھال شیرنی کا اب علاج بھی ممکن نہیں رہا جبکہ بیماری کی اس نہج پر اسے کسی اور جگہ پر منتقل کرنا بھی بظاہر ناممکن دکھائی دے رہا ہے۔

ہتھنی نور جہاں کی موت پر شہری مقدمہ درج کرانے تھانے پہنچ گیا

واضح رہے کہ کچھ روز قبل چڑیا گھر کی ہتھنی نور جہاں بھی مناسب علاج اور دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے چل بسی تھی ہتھنی نور جہاں سمیت 4 مادہ ہاتھیوں کو 2009 میں پاکستان لایا گیا تھا، افریقی نسل کی ہتھنیوں کو تنزانیہ سے لایا گیا تھا۔

مغرب سے کم ہواؤں کے بادلوں کا سلسلہ پاکستان میں داخل