باغی ٹی وی ،دراہمہ (عبدالوحید رند نامہ نگار)مصطفی چوک ملتان روڈ پر زرعی ادویات کی دکان پرچھاپہ، بھاری تعداد میں جعلی اور ایکسپائری ادویات برآمد
تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیرہ غازی خان ڈویثرن کی زیر نگرانی ملک ثنااللہ خان زراعت آفیسر پیسٹ وارننگ تحصیل ڈیرہ غازی خان کا اپنی ٹیم کے ہمراہ مصطفی چوک ملتان روڈ پر ملک راحیل کی زرعی دوکان پر کامیاب ریڈبھاری تعداد میں جعلی اور ایکسپائری ادویات برآمدملزم کے خلاف تھانہ دراہمہ میں کارروائی کیلئے ملک ثنااللہ زراعت آفیسر کی مدعیت میں مقدمہ درج اس موقع پر
ملک ثنااللہ زراعت آفیسر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اپنے آفیسران کی ہدایت کے مطابق کاشتکاروں کو معیاری ادویات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے ناقص اور غیر معیاری زرعی اجناس کی فروخت کرنے والے کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ایسے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جاۓ گا
دراہمہ :مصطفی چوک ملتان روڈ پر زرعی ادویات کی دکان پرچھاپہ، بھاری تعداد میں جعلی اور ایکسپائری ادویات برآمد
