احسن اقبال بھی ڈاکو، احسن اقبال کے گھبرانے کا وقت آ گیا، مراد سعید کا دعویٰ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ احسن اقبال اس وقت ذہنی دباؤ کا شکار ہیں، کیس کی تحقیقات پراحسن اقبال کی بوکھلاہٹ میں اضافہ ہورہاہے، احسن اقبال سوالات کے جوابات سے راہ فراراختیارکررہے ہیں، احسن اقبال اوران کے بھائی کےغیرقانونی ٹھیکوں کی تفصیلات سامنے آ چکیں،

مراد سعید نے مزید کہا کہ احسن اقبال اورجاوید صادق بڑے ڈاکے میں مرکزی کردارہیں، احسن اقبال کوکہاتھاکہ آپ کے گھبرانے کا وقت آگیا ہے، احسن اقبال نے ملک کو 50 ارب سے زائد کا نقصان پہنچایا،

واضح رہے کہ احسن اقبال نے کہا تھا کہ مائنس ون ایجنڈا اپوزیشن کا نہیں بلکہ PTI کے اندر سے نکل رہا ہے – PTI کے اراکین اپوزیشن سے رابطے کر رہے ہیں – فرینڈز آف خان کے آگے سینئر وزراء بھی بےبس ہیں- پارٹی اور حکومت میں بدترین شہنشاہیت کی شکایتیں کر رہے ہیں – PTI ملک کو تو تبدیل نہ کر سکی البتہ اس کے اندر تبدیلی آ چکی ہے-

Shares: