آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) نے مختلف بلاکس میں تیل اور گیس کی تلاش کے لئے سروے مکمل کر لئے ہیں

اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) نے مختلف بلاکس میں تیل اور گیس کی تلاش کے لئے سروے مکمل کر لئے ہیں۔ او جی ڈی سی ایل کے ذرائع کے مطابق جولائی 2018ء سے جون 2019ء کے دوران تین مختلف مقامات سے تیل اور گیس کے ذخائر دریافت کئے ہیں جن میں خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں چندانا ون اور میلافائیو اور ٹنڈو محمد خان میں مینگریو ون فیلڈ سے تیل اور گیس دریافت ہوئے ہیں۔ کمپنی نے 13نئے کنوؤں سے تیل اور گیس سسٹم میں شامل کیا ہے.

تیل وگیس کا نیا ذخیرہ دریافت، کتنا تیل و گیس نکل رہی ہے؟ جان کرہر پاکستانی خوش ہو جائے

اس عرصے کے دوران 3 لاکھ 73 ہزار 515 خام تیل اور 4 ہزار 867 ایم ایم سی ایف ڈی گیس سسٹم میں شامل کی گئی ہے۔ او جی ڈی سی ایل ملک میں 77 ہزار 572 مربع کلومیٹر کے علاقے میں تیل اور گیس کی تلاش کا کام کررہی ہے اور 45 فیلڈز میں کمپنی اکیلے اور دیگر کمپنیوں کے ساتھ مل کر تیل اور گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری کررہی ہے۔اس عرصہ کے دوران کمپنی نے 16 نئے کنوؤں کی کھدائی کی ہے۔

پاکستان میں تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت کا کام کیوں روکا گیا؟ سینئر صحافی مبشر لقمان نے کئے انکشاف

Shares: