چیف ایگز یکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ نے کہا ہے کہ اس وقت کراچی شہر میں الخدمت کے 66 واٹر فلٹریشن پلانٹ کام کر رہے ہیں ۔ شہر میں پانی کا بحران ہے اور آلودہ پانی اہم مسئلہ بن چکا ہے ۔
باغی ٹی وی کے مطابق اپنے ایک بیان میں نوید علی بیگ نے کہا کہ الخدمت کے واٹرفلٹریشن پلانٹس سے یومیہ ہزاروں افراد استفادہ کر رہے ہیں ۔الخدمت کی جانب سے ہسپتالوں کے باہر اور دسترخوانوں اور پبلک مقامات پرواٹر وینز اپنی ذمہ داریاں انجام دیتی ہیںاور روزے داروں ،مریضوں اور ان کے لواحقین کو پینے کا ٹھنڈا پانی فراہم کرتی ہیں اور یہ واٹر وینز پورا سال فعال رہتی ہیں ۔الخدمت نے اعزازی طور پر چھ تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں میں بھی واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کیے ہیں ،جہاں سے طلبہ اور عام افراد استفادہ کرتے ہیں ۔کراچی میں تین واٹر ڈسپنسنگ مشینیں 24 گھنٹے لوگوں کو اپنی سروس فراہم کرتی ہیں اور لوگ اپنی سہولت کے مطابق کارڈ کے ذریعے کسی بھی وقت پانی حاصل کر سکتے ہیں ۔
نوید علی بیگ نے کہا کہ الخدمت کے پاس اپنی واٹر ٹیسٹنگ لیب بھی ہے جہاں باقاعدگی سے پانی کا ٹیسٹ کیا جا تا ہے ،جبکہ بیرونی ٹیسٹ بھی ارزاں نرخوں پر کیے جاتے ہیں ۔ایسے میں الخدمت سال ہا سال سے لوگوں کو ’’واش پروگرام ‘‘کے تحت قائم واٹر فلٹریشن پلانٹس کے ذریعے صاف اورمعیاری پینے کا پانی فراہم کرر ہی ہے ۔الخدمت پورے شہر میں صاف پانی کے پلانٹس لگانا چاہتی ہے تاکہ پورا شہر اس سہولت سے مستفید ہو۔
انہوں نے کہا پانی ایک بہترین صدقہ ہے اور ہم کمیونٹی کے لیے سمر سمپل پمپ ،سولر سمر سمبل پمپ اور ہینڈ پمپس بھی لگاتے ہیں جس میں بلدیہ، کورنگی سمیت وہ تنگ گلیوں والے علاقے شامل ہیں جہاں پر واٹر ٹینکر داخل نہیں ہو سکتے اور ان گلیوں میں بجلی کے مسائل ہوتے ہیں ۔نوید علی بیگ نے کہا کہ کراچی میں ہمیشہ پانی کا بحران رہتا ہے ،اسی لیے مسائل کاشکار لوگوں کی ضرورت کو مد نظررکھتے ہوئے الخدمت بورنگ کے ذریعے پانی کی فراہمی کا انتظام کرتی ہے ،نوید علی بیگ نے کہا کہ پانی ایک بہترین صدقہ ہے اور اس کو اللہ کی مخلوق کیلئے جاری وساری رکھنا بھی صدقہ جاریہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ مخیرحضرات سے اپیل کرتا ہوں کہ اس کام کو وسعت دینے کیلئے ماہ مقدس میں الخدمت کا ساتھ دیں ۔
سونے کی قیمت کو پھر پر لگ گئے، بڑا اضافہ
پنجاب کے سرکاری اسکولز میں اساتذہ کو ہفتہ کی بھی چھٹی
چینی، گھریلو سیلنڈر، بیف، آٹے کا تھیلا اور چاول مہنگے
انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے اہم پلئیر کی فائنل میں شرکت مشکوک








