امریکی محکمہ خارجہ نے F، M اور J کیٹیگری کے ویزا کے لیے درخواست دینے والے غیر ملکی طلبہ اور تبادلہ پروگرام کے امیدواروں کی سوشل میڈیا اور آن لائن سرگرمیوں کی مکمل جانچ پڑتال لازمی قرار دے دی ہے۔

محکمہ خارجہ کے مطابق نئی پالیسی کے تحت تمام ویزا درخواست گزاروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے سوشل میڈیا پروفائلز پبلک (عوامی) رکھیں تاکہ ان کی سرگرمیوں کا مؤثر تجزیہ کیا جا سکے۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہویزا کسی کا حق نہیں بلکہ ایک رعایت ہے، اور اب ہر ویزا فیصلہ قومی سلامتی کے تناظر میں کیا جائے گا۔

نئی پالیسی کے تحت دہشت گردی، شدت پسندی، نفرت انگیز بیانات یا امریکہ مخالف نظریات پر مشتمل آن لائن مواد کو خاص طور پر مدنظر رکھا جائے گا۔ ایسے افراد کو ویزا جاری نہیں کیا جائے گا جو سلامتی کے لیے خطرہ تصور کیے جائیں۔محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ آئندہ ویزا صرف انہیں جاری ہوگا جو مکمل اسکریننگ کے بعد خطرے سے پاک قرار دیے جائیں گے۔

شمالی وزیرستان میں دہشتگرد حملہ، وزیراعظم کی مذمت

مودی سرکار کا تعلیمی تعصب: اسلام، پاکستان اور چین سے متعلق کورسز ختم کرنے کا فیصلہ

ایران نے آئی اے ای اے کے کیمرے ہٹا دیے، رافیل گروسی کے داخلے پر پابندی

علی امین گنڈاپور کے حلقے کے ہسپتالوں میں52 کروڑ کی مالی بدعنوانی بے نقاب

Shares: