ٹویٹر پر ویڈیو پوسٹ کرتے وقت ہمیں کریڈٹ کیوں نہیں دیا؟ خبر رساں ایجنسی دوسری خبر رساں ایجنسی کے خلاف عدالت پہنچ گئی
بھارتی خبر رساں ادارے اے این آئی نے پی ٹی آئی، پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے خلاف دہلی ہائیکورٹ میں مقدمہ دائر کیا ہے، جس میں کاپی رائیٹ کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے،دہلی ہائیکورٹ کے جسٹس منی پشکرنا نے مقدمے کی ابتدائی سماعت کے بعد فریقین کو نوٹس جاری کر دیا ہے اور جواب طلب کیا ہے.
خبر رساں ادارے اے این آئی نے پی ٹی آئی پر الزام عائد کیا کہ انکے کیمرہ مین نے ایک ویڈیو بنائی تھی جس کو پی ٹی آئی نے بغیر کریڈٹ کے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ اور ویب سائٹ پر پوسٹ کیا،وہ ویڈیو اے این آئی کے کیمرہ مین نے نئی دہلی سے دربھنگہ جانے والی ایک پرواز کے مسافر کی تھی، جس میں مسافر کا انٹرویو کیا گیا تھا، جہاز کا اے سی بندتھا اور مسافر شدید گرمی میں پسینے میں ڈوبے ہوئے تھے، ہماری مختصر اصلی ویڈیو کو دوسرے خبر رساں ادارے پی ٹی آئی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بغیر کریڈٹ دیئے شیئر کیا،اسکے بعد اپنی ویب سائٹ پر بھی ویڈیو شیئر کی اور ہمیں کریڈٹ نہیں دیا گیا حالانکہ وہ ویڈیو ہماری تھی،
اے این آئی کی جانب سے دہلی ہائیکورٹ میں وکیل چند ایم لال پیش ہوئے اور کہا کہ خبر رساں ادارے پی ٹی آئی نے کاپی رائٹ قانون کی خلاف ورزی کی ہے اور اے این آئی کی ویڈیو کو غلط طریقے سے شائع کیا ،خبر رساں ادارے اے این آئی نے پی ٹی آئی پر اس کا کنٹینٹ چرانے کا الزام عائد کرتے ہوئے ہرجانے کا بھی مطالبہ کیا ہے،
خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر ایڈوکیٹ راج شیکھر راؤ نے کہا کہ پی ٹی آئی ویڈیو کو 24 گھنٹے کے اندر ہٹانے کے لیے تیار ہے۔ اس ضمن میں دونوں فریق ایک دوسرے سے بات کریں گے۔ کیس کی اگلی سماعت 9 اگست کو ہو گی
جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں
اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا
سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا
صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی
توشہ خانہ،نئی پالیسی کے تحت تحائف کون لے سکتا؟قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش
باسکن رابنز پاکستان کو اربوں روپے جرمانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا
اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک
اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے
جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر








