اسلام آباد پولیس کے اے ایس آئی کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت دی گئی سزا معطل

پراسیکیوشن آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت شواہد پیش نہیں کر سکی
0
95
ICTP

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد پولیس کے اے ایس آئی ظہور کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت دی گئی سزا معطل کردی۔

باغی ٹی وی : اسلام آباد ہائی کورٹ میں اسلام آباد پولیس کے اے ایس آئی ظہور کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت دی گئی سزا کیخلاف اپیل کی سماعت ہوئی ،جسٹس محسن اختر کیانی نے سزا کیخلاف اپیل کی سماعت کی، اپیل کنندہ کی جانب سے عمران فیروز ملک عدالت میں پیش ہوئے اور دلائل دئیے کہ پراسیکیوشن آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت شواہد پیش نہیں کر سکی، عدالت نے سزا معطلی کی متفرق درخواست منظور کرتے ہوئے اے ایس آئی ظہور کو دو لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے داخل کرانے کا حکم دیا۔

میکسیکو سٹی میں اسرائیلی سفارتخانے کے سامنے رفح آپریشن کیخلاف احتجاج، بوتل بموں …

واضح رہے کہ آفیشل سیکرٹ کی خصوصی عدالت نے غیر ملکی سفیر کو خفیہ دستاویزات فراہم کرنے کے جرم میں اسلام آباد پولیس کے اے ایس آئی ظہور احمد کو کو تین سال سزا کا حکم سنایا تھا،پولیس اہلکار پر غیرملکی سفیر سے ملاقات کی منصوبہ بندی کرکے اہم ملکی دستاویزات دینے کا الزام ہے، اے ایس آئی غیر ملکی سفیر کے ایجنٹ کے ساتھ گاڑی پر جناح ایونیو سے نامعلوم مقام پر گیا تھا جس کے بعد اے ایس آئی کو غیر ملکی سفیر کے ایجنٹ نے واپس جناح ایونیو بلیو ایریا میں اتارا، ایف آئی اے نے ملزم کو گرفتار کرکے اس سے لفافے میں 50 ہزار روپے، یو ایس بی اور اے ٹی ایم کارڈ قبضے میں لے لیا تھا-

جون سے اگست تک معمول سے زائد مون سون بارشوں کا امکان

Leave a reply