آزاد کشمیر کے چیف جسٹس کی چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل سے ملاقات

0
59
islami nazriati

آزادجموں و کشمیر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ،چئیرمین اسلامی نظریاتی کونسل آزادجموں و کشمیر جناب جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

اسلامی نظریاتی کونسل آزادجموں و کشمیر کے ارکان مفتی سید کفایت حسین نقوی ،مولانا سعید یوسف خان،سیکرٹری اسلامی نظریاتی کونسل حافظ رحمت اللہ تصور ،اور اعلی افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔چئیرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے وفد کا استقبال کیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے چئیرمین اسلامی نظریاتی کونسل آزادجموں و کشمیر کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دورے سے دونوں اداروں کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ اور تحقیق کے شعبے کو فروغ ملے گا۔انہوں نے کہا کہ دونوں اداروں کے درمیان تحقیق کے شعبوں میں رابطہ کاری سے کئی معاملات حل ہونگے،کونسل کا کام پارلیمان ،صوبائی اسمبلیوں اور سینٹ سے موصول ہونے والے سوالات کے ساتھ ساتھ صدر پاکستان ،وزیراعظم پاکستان،وزراء اعلی ،گورنرز اور چیئرمین سینٹ کی جانب سے موصول سوالات کا جواب دینے اور آئین و قانون کو قرآن و سنت کے مطابق بنانے کیلیے سفارشات مرتب کرنا،و تجاویز دینا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کونسل دو طرح سے کام کر رہی ہے ریاست کیلیے یہ مفتی کا کردار ادا کر رہی ہے جبکہ دوسرا کام اجتہادی ہے ،اس کے ساتھ ساتھ کونسل معاشرے میں بہتری لانے کیلیے بھی کام کرتی ہے ،کونسل چیئرمین کے تحت کام کرتی ہے جس کے بیس ممبران ہیں ،کسی بھی فیصلے کیلئے ایک وقت میں آٹھ ممبران کا ہونا ضروری ہے ۔

كونسل كے تعارف كے دوران سیكرٹری ، اسلامی نظر یاتی كونسل ، ڈائریكٹر جنرل ریسرچ اور اعلیٰ افسران موجود تھے ۔چیئرمین ، اسلامی نظر یاتی کونسل (آزاد کشمیر ) نے کہا کہ قرآن مجید ایک مکمل ضابطہ حیات ہے اور رسول پاک ﷺ کی حیات مبارکہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے ، ہماری بقاء اسی میں ہے کہ ہم اپنے دین کی طرف لوٹ جائیں،انہوں نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کو غزہ اور مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بھی پاکستان و امت کی رہنمائی کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کہ علماء کرام کو جمعہ اور عید کے خطبات میں اتحاد و اتفاق پر زور دینا چاہیے اور بین المذاھب اور بین المسالک ہم آہنگی کیلیے اپنا اہم کردار ادا کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ محرم کا آغاز ہو چکا ہے ہم نواسہ رسول ﷺاور ان کے اہل بیت کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔انہوں نےاسلامی نظریاتی كونسل (آزاد كشمیر ) كی ہئیت اور طریقہ كار پر آگہی دی ۔ آزادکشمیر میں یہ قوانین کو قرآن و سنت کے مطابق ڈھالنے کیلیے سفارشات مرتب کرتی ہے ۔انہوں نے پرتپاک استقبال پر چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا شکریہ ادا کیا۔ انشاءاللہ آنے والے دنوں میں دونوں اداروں کے درمیان تعلقات كو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔دونوں چئیرمین نے سوونئیر اور تحائف کا تبادلہ کیا۔

Leave a reply