آزادی مارچ میں کونسا غیر قانونی کام ہوتا رہا؟ وفاقی وزیر داخلہ نے بتا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے نوازشریف کی صحت سے متعلق بیانات سے منع کیا ہے ،نوازشریف کا نام ای سی ایل پر ہے ،سیاست اوراحتساب ایک طرف ہے جبکہ صحت اورزندگی ایک طرف ہے،
حکومت نے آزادی مارچ کو کیا کیا سہولیات دیں؟ اہم خبر
وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کے لوگوں سے افغانستان کی 5 غیررجسٹرڈ گاڑیاں پکڑی گئی ہیں، مارچ میں جب ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوگی توقانون حرکت میں آئے گا،
اسلام آباد ۔ 31اکتوبر (اے پی پی) وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن احتجاجی مارچ کو اپوزیشن کا احتجاجی مارچ بنانے میں ناکام رہے ہیں ،کچھ عناصر مولانا فضل الرحمن کا کندھا استعمال کرکے حکومت کو ہدف بنانا چاہتے تھے، ہم جمہوری لوگ ہیں اسی بنا پر وزیراعظم نے فیصلہ کیا کہ اپوزیشن کے احتجاجی مارچ کو نہیں روکیں گے’ ہر قیمت پر عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔
مولانا فضل الرحمان کے کتنے مطالبات ہیں؟ وفاقی وزیر داخلہ نے بتا دیئے
جمعرات کو یہاں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرے ہوتے رہتے ہیں’ احتجاجی مارچ کے باعث حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سیاسی تناوع میں اضافہ ہوگیا تھا، وزیراعظم نے فیصلہ کیا کہ احتجاجی مارچ کو نہیں روکیں گے۔
فردوس عاشق اعوان نے مولانا فضل الرحمان سے کیا مطالبہ کر دیا؟
انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر مولانا فضل الرحمن کا کندھا استعمال کرکے حکومت کو ہدف بنانا چاہتے تھے، مولانا فضل الرحمن احتجاجی مارچ کو اپوزیشن کا مارچ بنانے میں ناکام رہے ہیں، ہم جمہوری لوگ ہیں اور مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن سے بات چیت کے لئے حکومت کی طرف سے مذاکراتی ٹیم تشکیل دی گئی اورہم نے احتجاج کرنے والوں کو مختلف ذرائع سے حاصل ہونے والی اطلاعات کی بنا پر خطرات سے بھی آگاہ کیا ہے۔
احتجاجی مظاہرین اور اسلام آباد انتظامیہ کے درمیان ضابطہ اخلاق پر بھی دستخط ہو چکے ہیں ‘ ضابطہ اخلاق میں 37 نکات ایسے ہیں جن پر اپوزیشن نے اتفاق کیا ہے، حکومت نے وعدے کے مطابق احتجاجی مظاہرین کو کہیں بھی نہیں روکا، سندھ سے آنے والا قافلہ روات’ فیض آباد اور نائیتھ ایونیو سے اسلام آباد میں داخل ہوگا۔ مولانا فضل الرحمن کے مہنگے کنٹینر کے لئے الگ روٹ فراہم کیا ہے تاکہ انہیں کوئی پریشانی پیش نہ آئے ، کوہاٹ اور جنوبی اضلاع سے آنے والے قافلے خوشحال گڑھ پل سے براستہ جی ٹی روڈ اسلام آباد آئیں گے اور خیبر پختونخوا سے آنے والے قافلے رشکئی انٹرچینج سے اسلام آباد آئیں گے۔