یوم آزادی پاکستان،ہر طرف سبزہلالی پرچموں کی بہار

0
97
azadi

پاکستان کا 78 واں یوم آزادی آج جوش و خروش اور قومی جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے

پاکستان بھر میں‌دن کا آغاز نماز فجر میں ملکی ترقی اور یکجہتی کی خصوصی دعاؤں سے ہوا، وفاقی و صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی دی گئی،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 توپوں کی سلامی دی گئی جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21۔21 توپوں کی سلامی دی گئی،جشن آزادی کے موقع پر شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار اور مزار قائد کراچی پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقاریب منعقد ہوئیں،پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے،کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈور محمد خالد تقریب کے مہمان خصوصی تھے،گارڈز کی جانب سے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کو قومی سلام پیش کیا گیا جس کے بعد مہمان خصوصی نے گارڈ کی تعیناتی کا حکم دیا،پاکستان نیول اکیڈمی کے کمانڈنٹ کموڈور محمد خالد نے گارڈز تعیناتی کے بعد مزار قائد پر پھول رکھے۔

یوم آزادی کی مناسبت سے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ کا انعقاد کیا گیا جہاں کیڈٹس کا مارچ پاسٹ ہوا،یوم آزادی کی تقریب میں رات 12 بجتے ہی پرچم کشائی کی گئی، سب نے مل کر قومی ترانہ پڑھا، پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا اور مادر وطن کے شہدا کو خصوصی خراج عقیدت پیش کیا،پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں رات 12 بجتے ہی جشن آزادی کے آغاز پر لاہور میں گریٹر اقبال پارک میں آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر لیزر لائٹ کا بھی اہتمام تھا جسے دیکھنے کیلئے ہزاروں شہری موجود تھے،کراچی میں پورٹ گرینڈ میں آتشبازی کا مظاہرہ دیکھنے کیلئے عوام کی بڑی تعداد جا پہنچی جبکہ گورنر ہاؤس میں بھی جشن آزادی کی تقریب منعقد کرکے آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا،اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں شاندار آتشبازی کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں پیرس اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی بھی شریک ہوئے جبکہ راولپنڈی کے راجہ بازار میں ایک کلومیٹر طویل قومی پرچم لہرایا گیا،کوئٹہ کے نواب اکبر بگٹی اسٹیڈیم میں جشن آزادی پر شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا جبکہ گورنر ہاؤس پشاور میں بھی جشن آزادی کی مناسبت سے آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

آئین و قانون کے دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے کام کرنا ملکی بقا کیلیے ضروری ہے، جسٹس محسن اختر کیانی
اسلام آباد ہائیکورٹ میں یومِ آزادی پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی،جسٹس محسن اختر کیانی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پرچم کشائی کی،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر بھی موجود تھے، اس موقع پر پاکستان کی ترقی و استحکام کے لیے دعا مانگی گئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نےیوم آزادی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کی لیے آباؤ اجداد نے جو قربانیاں دیں ان کا شاید ہمیں احساس نہیں کیونکہ ہم اس وقت موجود نا تھے، ہماری جنگ آج بھی جاری ہے، آئین و قانون میں رہ کر کام کر رہے ہیں کہ نظریاتی و جغرافیائی سرحدیں قائم رہیں، شہدا کو یاد رکھنا ضروری ہے جو ملک بنتے وقت اور بننے کے بعد اب تک جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں، یہ ملک ہم نے بہت قربانیوں سے حاصل کیا ہے،آئین و قانون کے دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے کام کرنا ہے جو اس ملک کی بقا کے لیے ضروری ہے، ایک ایک پودا ضرور لگائیں تاکہ آنے والی نسلیں انہیں دیکھ کر سمجھ سکیں کہ ان کے لیے کسی نے کچھ کیا ہے، اپنے بزرگوں اور بچوں سے پودے لگوائیں تاکہ وہ نشانی کے طور پر رہیں،

ہر ادارہ کوشش کرے کہ سب کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کیا جائے،چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ
بلوچستان ہائی کورٹ کی عمارت میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی، چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ محمد ہاشم کاکڑ نے قومی پرچم کشائی کی،اس موقع پر چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ محمد ہاشم کاکڑ کا کہنا تھا کہ وسائل نہ ہونے کے باوجود ہم اٹامک کلب کے ممبر بن چکے ہیں، کچھ شعبوں میں ہم دنیا کی دوڑ میں پیچھے رہ گئے ہیں، ہر ادارہ کوشش کرے کہ سب کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کیا جائےسب کوشش کریں کہ قانون و آئین کا احترام اور اقلیتوں کو تحفظ حاصل ہو، کوشش کریں گے کہ لوگوں کو جلد اور سستا انصاف ملے،چیف جسٹس محمد ہاشم کاکڑ نے پودا لگا کر گرین کورٹس مہم کا افتتاح کر دیا اور کہا کہ آج سے ہم گرین کورٹس مہم کا آغاز کرنے جا رہے ہیں، اس کے تحت ہائی کورٹ کے احاطے میں درخت لگائے جائیں گے، تمام ججز بھی ایک ایک درخت لگائیں گے، ہمیں موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے۔

بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے بھرپور کوشش کر رہے ہیں، قوم جلد نتائج دیکھےگی،وزیراعظم
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں پاکستانی قوم کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم تحریک پاکستان کے گمنام ہیروز کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے، ان ہیروز نے ایک آزاد مملکت کے قیام کے لیے انتھک جدوجہد کی،پاکستان ہمارے اسلاف کی بے مثال قربانیوں کے نتیجے میں دنیا کے نقشے پر ابھرا، گزشتہ کئی دہائیوں کے دوران پاکستان نے اہم سنگ میل عبور کیے ہیں، قدرتی آفات اور معاشی و سماجی مشکلات کے ذریعے پاکستانی قوم کی ہمت اور استقامت کا امتحان لیا گیا، پاکستان کی غیور و بہادر قوم کے عزم اور اتحاد کا جذبہ ہمیشہ غالب رہا،پاکستان کی ترقی میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے کلیدی کردار کو سراہتا ہوں، مجھ سمیت پوری قوم کو آپ کی محنت اور کامیابیوں پر فخر ہے،ہماری مسلسل توجہ پاکستان کی اقتصادی ترقی اور معاشی استحکام پر مرکوز ہے، وسیع قدرتی وسائل اور نوجوان افرادی قوت ہمارا حقیقی اثاثہ اور سب سے بڑی طاقت ہیں، ہم وسیع پیداواری استعداد کے حامل شعبوں میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، اس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور صنعت کاری کی رفتار تیز ہوگی، ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں بین الاقوامی معیار کی تعلیم اور ہنر کی فراہمی شامل ہیں، ملکی معیشت استحکام کی طرف گامزن ہے، بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے بھرپور کوشش کر رہے ہیں، قوم جلد نتائج دیکھےگی،یوم آزادی کے موقع پر اپنی مسلح افواج کا شکریہ ادا کرتا ہوں، افواج پاکستان ہماری سرحدوں اور خودمختاری کی حفاظت کرتی ہیں، افواجِ پاکستان کا ہر قسم کی قربانی دینے کا جذبہ انتہائی احترام اور تعریف کا مستحق ہے،یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے بہادر بہن بھائیوں کو بھی یاد کرتے ہیں، غیور کشمیری 7 دہائیوں سے اپنے حق خودارادیت کے لیے برسر پیکار ہیں،پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کی مکمل اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھےگا، پاکستان فلسطینیوں کی بھی ان کے جائز حقوق کے حصول تک حمایت جاری رکھے گا۔

سابق وزیر خارجہ،پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے یوم آزادی کے موقع پر پیغام میں کہا کہ تمام اہل وطن کو پاکستان کا 78 واں یوم آزادی مبارک، آج کے دن ہم قائد اعظم محمد علی جناح اور اپنے آبا ؤ اجداد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جنہوں نے ہماری آزادی اور خودمختاری کے لیے جدوجہد و قربانیاں دیں۔بلاول نے ایکس پر یوم آزاد ی کا پیغام پوسٹ کرتے ہوئے اشعار بھی لکھے،
خدا کرے میری ارض پاک پر اترے
وہ فصلِ گل جسے اندیشہء زوال نہ ہو
یہاں جو پھول کھلے وہ کِھلا رہے برسوں
یہاں خزاں کو گزرنے کی بھی مجال نہ ہو

ایک قوم بن کر ملک کے لیے سوچیں تو پاکستان کی تقدیر بدل سکتی ہے،مریم نواز
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کے مزار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، وزیراعلیٰ پنجاب نے ملک کی سالمیت، ترقی و خوشحالی اور استحکام کے لیے دعا کی اور علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کیا،وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کو بوائے اسکاؤٹس کے دستے نے سلامی پیش کی جبکہ ان کے استقبال کے لیے سندھی، بلوچی، پنجابی اور دیگر علاقائی لباسوں میں ملبوس طلباء شامل تھے،اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پرچم کشائی بھی کی،پرچم کشائی کی تقریب بادشاہی مسجد اور لاہور کے شاہی قلعے کے درمیان واقع حضوری باغ میں ہوئی،وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز خصوصی بچوں سے ملیں اور بچوں نے نغمہ گایا، مریم نواز نے نغمہ گانے پر خصوصی بچوں کو داد دی،یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہے کہ ہم پائندہ قوم ہیں، اللّٰہ پاکستان کو ہمیشہ قائم رکھے، پاکستان اللّٰہ کی طرف سے ہمارے لیے ایک عظیم نعمت ہے، قوم کو 78ویں یوم آزادی پر مبارکباد پیش کرتی ہوں،کل میں ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنے میاں چنوں گئی تھی کہ جب اولمپکس میں سٹیڈیم کے اندر وہ لمحہ آیا جب کئی دہائیوں کے بعد پاکستان کو گولڈ میڈل ملا جس لمحے پاکستان کا جھنڈا اوپر جارہا ہے پھر سب سے اوپر چلا گیا اور ہمارا قومی ترانہ گونج رہا تھا تو وہ لمحہ میرے لیے قابل فخر تھا،ہمارے قومی پرچم میں سبز اور سفید رنگ ہے اس جھنڈے میں سفید رنگ اقلیتوں کی علامت ہے میں تمام پاکستانیوں سے یہ کہنا چاہوں گی کہ جتنا یہ ملک ہمارا ہے اتنا ہی یہ ملک پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کا بھی ہے،ملک کا نام مختلف میدانوں میں روشن کرنے کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے، افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ملک کی ترقی میں حصہ ڈالنا ہے،پاکستان میں ہر شخص کو یکساں حقوق حاصل ہیں، ملک میں سیاسی استحکام ہو تو یہ آئیڈیل ملک بن سکتا ہے، ایک قوم بن کر ملک کے لیے سوچیں تو پاکستان کی تقدیر بدل سکتی ہے، آزادی کی قدر ان قوموں سے پوچھیں جو ظلم کا شکار ہیں، ہمیں آزادی کی قدر کرنی چاہیے، وطن پر جان قربان کرنے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہوں۔آج میں پاکستان کے تمام سیاستدانوں کو پارلیمنٹیرینز کو جنہوں نے ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالا ہے خصوصاً نوازشریف صاحب کو جنہوں نے اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہمیشہ کے لیے ایٹمی طاقت بنایا ہے ہم انکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔میں اپنے دل پہ ہاتھ رکھ کے کہتی ہوں کہ چاہے یہ خصوصی بچے ہوں یا یہ میرے سامنے فیوچر جنریشن بیٹھی ہیں انکے اندر اتنا ٹیلینٹ ہے کہ اگر انہیں تھوڑا سا بھی سازگار ماحول ملے تو انشاءاللہ اس قوم کو اس ملک کو ترقی کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا،
maryam

پاکستان مستقبل میں ایک ابھرتا ہوا ستارہ ہو گا،اسحاق ڈار
نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان میں تشدد کی کوئی گنجائش نہیں،بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں یوم آزادی پاکستان کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ مل کر عہد کریں ہم نے سازش کا حصہ نہیں بننا، ہمیں مل کر پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے،2017ء میں پاکستان دنیا کی 24 ویں بہترین معیشت بن چکا تھا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج جنوبی ایشیا میں نمبر ون تھی،پاکستان کے پاس اربوں کھربوں روپے کی معدنیات ہیں، پاکستان ایٹمی قوت ہے اب معاشی قوت بھی بنانا ہے، پاکستان مستقبل میں ایک ابھرتا ہوا ستارہ ہو گا.

خیبرپختونخوا میں یوم آزادی کی مرکزی تقریب سول سیکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہوئی،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شریک تھے،صوبائی کابینہ اراکین ، ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی ، چیف سیکرٹری ، انسپکٹر جنرل پولیس ،ایڈیشنل چیف سیکرٹریز اور دیگر سرکاری حکام نے بھی شرکت کی،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے قومی پرچم کشائی کی اور 78 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا ،پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ،وزیر اعلیٰ نے یوم آزادی کے موقع پر سول سیکرٹریٹ میں یاد گار شہداء پر حاضری دی،علی امین گنڈاپور نے یوم آزادی کے موقع پر سول سیکرٹریٹ میں پودا بھی لگایا ۔

ارشد ندیم کو ہلالِ امتیاز اور مراد سدپارہ کو ستارۂ امتیاز عطا کرنے کی منظوری
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان کے لیے خدمات کے اعتراف میں 104 پاکستانی اور غیر ملکیوں کو اعزازات دینے کی منظوری دی ہے،ایوانِ صدر سے جاری اعلامیہ کے مطابق اعزازات 23 مارچ 2025ء کو خصوصی تقریب میں دیے جائیں گے،نمایاں خدمات کے اعتراف میں ذوالفقار علی بھٹو شہید کو نشانِ پاکستان جبکہ کھیل کے شعبے میں ارشد ندیم کو ہلالِ امتیاز اور مراد سدپارہ کو ستارۂ امتیاز عطاء کرنے کی منظوری دے دی گئی ، ادب کے شعبے میں ناصر کاظمی مرحوم کو نشانِ امتیاز بعد از وفات جبکہ پرنس عبدالعزیز بن سلمان السعود کو ہلالِ پاکستان اور سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں عامر حفیظ ابراہیم کو بھی ہلالِ امتیاز عطا کرنے کی منظوری دی گئی ہے،ڈاکٹر غلام محمد علی اور سردار محمد آفتاب احمد خان وٹو کو ستارۂ امتیاز جبکہ ڈاکٹر سارہ قریشی، ڈاکٹر رفیع الدین اور پروفیسر ڈاکٹر عثمان قمر کو تمغۂ امتیاز عطاء کرنے کی منظوری دی گئی ہے،بہادری کے اعتراف میں سب انسپکٹر تیمور شہزاد شہید، سپاہی محمد آصف شہید، ایس پی محمد اعجاز خان شہید، ڈی ایس پی سردار حسین شہید، ڈی ایس پی علامہ اقبال شہید، ایل ایچ سی محمد فاروق شہید، ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی شہید ، اللّٰہ رکھیو نندوانی، کانسٹیبل جہانزیب اور کانسٹیبل ارشاد علی شہید کو ہلالِ شجاعت بعد از وفات عطا کیا جائے گا،ملک سبز علی شہید اور کیپٹن ریٹائرڈ حمزہ انجم کو ستارۂ شجاعت سے نوازا جائے گا، چانگ باؤ چُنگ اور شن من لیو کو تمغۂ قائد اعظم اور ڈیانا مک آرتھر کو تمغۂ خدمت عطا کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے، شعبۂ طب، ادب اور فنون سمیت ٹیکس گزاروں اور ایکسپورٹرز کو بھی ایوارڈ عطاء کرنے کی منظوری دی گئی ہے

قائد کے الفاظ ‘ایمان، اتحاد اور تنظیم’ کی روشنی میں ہر چیلنج کا مقابلہ کرنا ہے۔حمزہ شہباز
جشن آزادی کے موقع پر سابق وزیراعلی پنجاب و نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آزادی کی عظیم نعمت پر ہم اللہ تعالی کے حضور سجدہ شکر ادا کرتے ہیں۔ ان لاکھوں قربانیاں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے برصغیر میں اس خواب کو حقیقت بنایا۔ مٹی کے ان بیٹوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے مادر وطن کی علاقائی اور نظریاتی سرحدوں کے تحفظ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ہر فرد ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے کام کرنے کا پختہ عزم رکھتا ہے۔ قائد کے الفاظ ‘ایمان، اتحاد اور تنظیم’ کی روشنی میں ہر چیلنج کا مقابلہ کرنا ہے۔آزادی کے موقع پر مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔

گلاب دیوی ٹیچنگ ہسپتال میں یوم آزادی کی تقریب،پرچم کشائی کی گئی
گلاب دیوی ٹیچنگ ہسپتال لاھور کے زیر اہتمام 78واں یوم آزادی جوش و جزبے سے منایا گیا ،تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اور پھر قومی ترانہ پڑھا گیا،اس موقع پر پرچم کشائی کی گئی جس کے مہمان خصوصی ڈی ایم ایس گلاب دیوی ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر عرفان ملک تھے،سکول کے بچوں نے یوم آزادی کی مناسبت سے ٹیبلو پیش کیا،تقریب کے دوران جشن آزادی کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا،اس موقع پر ڈاکٹر عرفان ملک کا کہنا تھا اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ جس نے ہمیں اس عظیم ملک کا تحفہ دیا ،اس موقع پر ہم اپنے عظیم قائد علامہ اقبال اور قائد اعظم محمد علی جناح کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں جن کی بدولت یہ ملک حاصل کیا گیا،پاکستان کو حاصل کرنے میں ہمارے بزرگوں،بچوں اور خواتین کا خون شامل ھے جن کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔گلاب دیوی ٹیچنگ ہسپتال کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس ہسپتال نے مہاجرین کی خدمت کی ھے اور علاج معالجہ کیا ھے،ہماری خوش قسمتی ھے کہ مہاجرین کی عیادت کے لئیے قائد اعظم محمد علی جناح اور ان کی ہمشیرہ محترمہ فاطمہ جناح یہاں تشریف لائیں تھیں،پروگرام کے اختتام پر ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کےلئیے خصوصی دعا کی گئی ،ڈاکٹر احسن حفیظ کا کہنا تھا کہ اس موقع پر کشمیر اور فلسطین کو بھی دعاؤں میں یاد رکھیں کہ اللہ کریم ان کے لئیے بھی آزادی کے دروازے کھول دے،اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر گلاب دیوی ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر احسن حفیظ،پروفیسر ظیہر اختر،سوشل ویلفیئر آفیسر محمد رمضان بھی موجود تھے
azadi

جن کا آزاد فضا میں سانس گم ہوتا ھے وہ محب وطن نہیں ہوسکتا ۔جان محمد رمضان
پاک آرمی لورز موومنٹ کی جانب سے 78واں یوم آزادی جوش و جزبے سے منایا گیا ،تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اور پھر قومی ترانہ پڑھا گیا،اس موقع پر پرچم کشائی کی گئی جس کے مہمان خصوصی چیئرمین جان محمد رمضان تھے،اس موقع پر جان محمد رمضان نے کہا کہ اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ جس نے ہمیں اس عظیم ملک کا تحفہ دیا اور ایک آزاد قوم بنایا ،اس موقع پر چیئرمین جان محمد رمضان نے کہا کہ ہمیں علامہ اقبال رح اور قائد اعظم محمد علی جناح رح کے ویژن کے مطابق ملک و ملت کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنے اپنے حصے کی جہدوجہد کرنا ہوگی ،آزاد ریاست بنانے کیلئے ہمارے آباؤ اجداد نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے ہمیں پاکستان دیا ہم ان قربانیوں پر شہداء پاکستان کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ ہماری خوش قسمتی ھے کہ ہم ایک آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں جن کا آزاد فضا میں سانس گم ہوتا ھے وہ محب وطن نہیں ہوسکتا ۔ قوم کی ترقی و خوشحالی کےلئیے دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں وطن کی محبت سے مالا مال کردے اور اپنی افواج سے محبت کی توفیق عطا کردے ۔

قوم کا پاک فوج پر غیر متزلزل اعتماد ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہے،آرمی چیف

فیض حمید "تو توگیا”،ایک ایک پائی کا حساب دینا پڑے گا، مبشر لقمان

فیض حمید کی گرفتاری،مبشر لقمان نے کیا کئے تھے تہلکہ خیز انکشافات

بریکنگ،فیض حمید گرفتار،کورٹ مارشل کی کاروائی شروع

پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر ملک بھر میں جشن و مسرت کا سماں

صدر مملکت آصف علی زرداری کا یوم آزادی پر قوم سے عزم: پاکستان کو خوشحال بنانے کا عہد

روسی صدر کی پاکستان کے یوم آزادی پر مبارکباد
پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر روسی صدر نے بھی مبارکباد کا پیغام جاری کیا ہے،پاکستان میں روسی سفارتخانے کے ایکس اکاؤنٹ پر روسی صدر کا پیغام پوسٹ کیا گیا ہے، روسی صدر صدر ولادیمیر پوٹن کا کہنا ہے کہ پاکستان کے یوم آزادی پر میری دلی مبارک باد قبول کیجئے۔ میں پرامید ہوں کہ روس اور پاکستان کے درمیان تعمیری تعلقات ہمارے دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں مزید نتیجہ خیز ترقی کی جانب گامزن رہیں گے۔

متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن راشد نے پاکستان کے یوم آزادی پر پیغام میں کہا کہ میں اسلامي جمہوریہ پاکستان کے 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی قوم اور قیادت کو تہہ دل سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔جہاں پاکستان اپنی ترقی وخوشحالی اور استحکام کے سفر پر گامزن ہے وہیں متحدہ عرب امارات دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو بڑھانے، ترقی کے نئے مواقع تلاش کرنے اور خوشحالی اور کامیابی سے بھرپور مستقبل کی تعمیر کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے اپنے مستقل عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ پاکستانی قوم کو آزادی کی خوشیاں مبارک ہوں۔

ڈی سی صوابی نصراللہ خان کی زیرصدارت ڈی سی آفس میں جشن آزادی کےحوالے سے ایک پر وقار تقریب منعقد ہوا۔جس میں محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ تقریب میں قومی ترانہ،پرچم کشائی اور سلامی پیش کی گئی اورکیک کاٹا گیا۔ آخر میں ملک کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی،

خیبر میں یوم آزادی کی مناسبت سے پولیس لائن خیبر میں پرچم کشائی کی گئی،ترجمان پولیس کے مطابق یوم جشن آزادی اس تجدید کا دن ہے جس میں ہمیں ملک کی خدمت کاعہد کرنا ہوگا دیانتداری کفایت شعاری ایمانداری کو اپنا کر سہی معنوں میں ملک کی خدمت کرنی ہوگی۔پاکستان کے آزادی میں قبائلی عوام نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

ایبٹ آباد ؛14 اگست کی مناسبت سے ٹریفک وارڈن آفس ایبٹ آباد میں پرچم کشائی تقریب کا انعقادکیا گیا،ایس ایس پی ٹریفک کی جانب سے پرچم کشائی کی گئی اور ٹریفک پولیس کے چاک وچوبند دستے نے پرچم سلامی پیش کی۔بنوں میں 77 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی.بریگیڈ کمانڈر بنوں بریگیڈیر نوید احمد نے پرچم کشائی کی۔ بریگیڈ کمانڈر، افسران، سول حکام اور جوانوں نے سبز ہلالی پرچم کو سلامی پیش کی۔

یوم آزادی،جوائنٹ سروسز ہیڈ کوارٹر ، جنرل ہیڈ کوارٹر اورمسلح افواج کے تمام ہیڈکوارٹرز میں پرچم کشائی کی تقریبات
پاکستان کو 77 سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں جشن آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے ،پرچم کشائی کی شاندار تقاریب جوائنٹ سروسز ہیڈ کوارٹر ، جنرل ہیڈ کوارٹر اورمسلح افواج کے تمام ہیڈکوارٹرز میں منعقد کی گئیں،
مسلح افواج کے اعلٰی افسران نے پرچم کشائی کی تقاریب میں حصہ لیا اور پاکستانی پرچم کو سلامی پیش کیپرچم کشائی کی یہ تقاریب ایک پیغام ہیں کہ;”یہ پرچم ہماری سرفرازی کی علامت ہے““یہ پرچم بلند ہے تو ہمارے سر فخر سے بلند ہیں” ”اگر اس کے لیے جان بھی چلی جائے تو یہ ایک اعزاز کی بات ہو گی““یہ پرچم ہماری پہچان ہے”قوم کا یہ جذبہ اس حقیقت کی عکاسی کرتا ہے کہ پاکستانی ایک زندہ دل قوم ہیں

Leave a reply