بنگلہ دیشی اب بغیر ویزہ فیس کے پاکستان کا سفر کر سکتے

بنگلہ دیش،پاکستان کا براہ راست پروازیں دوبارہ شروع کرنے پرغور
0
62
Bangladeshis can travel to Pakistan without visa fee now

بنگلہ دیشی اب بغیر ویزہ فیس کے پاکستان کا سفر کر سکتے ہیں۔پاکستان نے نئی ویزا پالیسی کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت بنگلہ دیش سمیت 126 ممالک کے شہری بغیر ویزہ فیس کے پاکستان کا سفر کر سکیں گے۔

ایک سرکاری ہینڈ آؤٹ کے مطابق، بنگلہ دیش میں پاکستان کے ہائی کمشنر احمد معروف نے اس بات کا اعلان اس وقت کیا جب انہوں نے پیر کے روز امور داخلہ کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد جہانگیر عالم چودھری سے ملاقات کی۔انہوں نے دوطرفہ تجارت کو بڑھانے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پروازیں دوبارہ شروع کرنے پر زور دیا۔دونوں ممالک کے درمیان آخری براہ راست پرواز پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے 2018 میں چلائی تھی۔

ملاقات کے دوران انہوں نے سیلاب کے بعد بحالی کے پروگرام، دوطرفہ تعلقات میں مزید بہتری، ویزا کے عمل میں نرمی، دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پرواز کے آپریشن اور زرعی تحقیق میں تعاون جیسے وسیع تر دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے آغاز میں، مشیر نے ہائی کمشنر کا خیرمقدم کیا اور انہیں ملک کے جنوب مشرقی علاقے میں آنے والے حالیہ تباہ کن سیلاب کے بارے میں آگاہ کیا۔ہائی کمشنر نے مشیر کو سیلاب متاثرین کی مدد کی یقین دہانی کرائی۔ہائی کمشنر نے نشاندہی کی کہ بنگلہ دیش میں حالیہ امتیازی سلوک کے خلاف طلبہ کی تحریک نے پاکستان پر بھی اثر ڈالا اور کہا کہ بہت سے پاکستانی شہریوں نے بنگلہ دیشی پرچم لہرا کر طلبہ اور عوام کی جیت کا جشن منایا۔

موجودہ عبوری حکومت کے بڑے چیلنجز کے بارے میں مشیر نے انہیں بتایا کہ حکومت کا سب سے بڑا چیلنج کرپشن کی روک تھام اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنا ہے۔ دونوں فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان ویزا کے اجراء کے عمل کو آسان بنانے پر بھی اتفاق کیا۔ملاقات میں انسانی اسمگلنگ کی روک تھام، انسداد دہشت گردی اور زرعی تحقیق کے شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں وزارت داخلہ کے سینئر حکام، ڈھاکہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کے قونصلر کامران دھنگل اور زین عزیز سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

بھارت حسینہ کو بنگلہ دیش کے حوالے کرے، مرزا فخر الاسلام

حسینہ دہلی میں بیٹھ کر عوامی فتح کو ناکام بنانے کی سازش کر رہی ہے،مرزا فخرالاسلام

حسینہ کی جماعت عوامی لیگ پر پابندی کی درخواست دائر

مچھلی کے تاجر کے قتل پر حسینہ واجدکے خلاف مقدمہ درج

گرفتاری کا خوف،حسینہ کی پارٹی کے رہنما”دودھ کا غسل” کر کے پارٹی چھوڑنے لگے

بنگلہ دیش، ریلوے اسٹیشن پر لوٹ مار،تشدد،100 سے زائد زخمی

ڈاکٹر یونس کی مودی کو فون کال، اقلیتوں کے تحفظ کی یقین دہانی

حسینہ واجد پر قتل کا ایک اور مقدمہ درج

Leave a reply