سوات کے سیاحتی مقام مہوڈنڈ کے مقام پر برفانی تودہ گرگیا،برفانی تودہ گرنے سے مہوڈنڈ ٹو کالام روڈ ہر قسم ٹریفک کیلئے بند ہوگئی .
میڈیا رپورٹ کے مطابق برفانی تودہ گرنے سے علاقے میں تیس سے پینتیس گاڑیاں پھنس گئیں جن میں سوار 80 سے 100 کے قریب سیاح موجود ہیں ،ذرائع کے مطابق مقامی لوگوں نے حکومت سے فوری طور پر اقدامات کرنے کی اپیل کی،پہاڑی تودہ گرنے سے مہوڈنڈ ٹو کالام روڈ ہر قسم ٹریفک کیلئے بند ہوگئی۔ اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد سعد کی ہدایت پر ڈیزاسٹر ریسکیو ٹیم اور ایمبولینس سمیت پوری جائے وقوعہ کی طرف روانہ کردی گئی،موبائل سروس نہ ہونےکی وجہ سے رابطوں اور انٹرنیٹ میں مشکلات کا سامنا، تاہم کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں جبکہ سیاحوں کو نکالنے کیلئے ریسکیوٹیموں کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
سندھ پبلک کمیشن کی 100 سے زائد اسامیوں پر بھرتیاں رک گئیں
مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان