بھارت میں قتل ہونیوالے چھاترا لیگ کے سابق جنرل سیکرٹری کی لاش بنگلہ دیش بھجوا دی گئی

0
94
panna

بنگلہ دیش چھاترا لیگ کے سابق جنرل سیکرٹری اسحاق علی خان پنا کی میت ہندوستان کی میگھالیہ پولیس نے بنگلہ دیش واپس بھیج دی ہے۔

ہفتہ کی صبح تقریباً 11 بجے سلہٹ میں تمابیل امیگریشن چیک پوسٹ پر لاش حوالے کی گئی۔اسحاق کے بھتیجے نبیل خان نے میت وصول کی۔قبل ازیں بھارتی پولیس کا کہنا تھا اسحاق علی خان پنا کو مبینہ طور پر قتل کیا گیا ہے کیونکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ ان کی موت گلا دبانے سے ہوئی ہے۔پنا کے بارے میں ابتدائی طور پر خیال کیا جاتا تھا کہ وہ ہندوستان بھاگنے کی کوشش کے دوران شیلانگ، میگھالیہ میں ایک پہاڑ پر چڑھنے کے دوران گر کر ہلاک ہو گئے تھے۔میگھالیہ پولیس نے بتایا کہ اسحاق علی خان پنا کی لاش جب ملی تھی تو گل سڑ چکی تھی، لاش جینتیا ہلز کے ڈونا بھوئی گاؤں میں ایک سپاری کے باغ کے اندر سے ملی تھی

بدھ کو اسحاق علی خان پنا کے بڑے بھائی نے ان کی میت بھارت سے واپس لانے کے لیے وزارت خارجہ کو درخواست دی تھی،خاندانی ذرائع نے بتایا کہ شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد اسحاق علی خان پنا ڈھاکہ میں روپوش تھے،بعد میں اس نے سلہٹ کے راستے ہندوستان فرار ہونے کی کوشش کی،24 اگست کی صبح، وہ اور کچھ دوسرے لوگ سلہٹ کے تمابیل علاقے سے ہوتے ہوئے میگھالیہ میں داخل ہوئے، صبح 6 بجے تک ایک پہاڑ پر پہنچے۔مبینہ طور پر اسے سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑااور پہاڑ سے گر کر موت ہو گئی،دیگر رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے پیچھا کرتے ہوئے اس کی موت ہو سکتی ہے۔

اسی روز اسحاق علی خان کی خون سے لت پت لاش کی تصویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھی، جس سے ان کے لواحقین اور پارٹی اراکین کی جانب سے غم کا اظہار کیا گیا تھا۔اسحاق علی خان 1994 میں چھاتر لیگ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور بعد ازاں پیروز پور ڈسٹرکٹ عوامی لیگ کے رکن بھی رہے۔2014 میں انہیں عوامی لیگ نے حلقہ پیروز پور 2 کے لیے نامزد کیا تھا لیکن 14 جماعتی اتحاد کے اتحادی معاہدے کی وجہ سے انہیں دستبردار ہونا پڑا تھا

بھارت حسینہ کو بنگلہ دیش کے حوالے کرے، مرزا فخر الاسلام

حسینہ دہلی میں بیٹھ کر عوامی فتح کو ناکام بنانے کی سازش کر رہی ہے،مرزا فخرالاسلام

حسینہ کی جماعت عوامی لیگ پر پابندی کی درخواست دائر

مچھلی کے تاجر کے قتل پر حسینہ واجدکے خلاف مقدمہ درج

گرفتاری کا خوف،حسینہ کی پارٹی کے رہنما”دودھ کا غسل” کر کے پارٹی چھوڑنے لگے

بنگلہ دیش، ریلوے اسٹیشن پر لوٹ مار،تشدد،100 سے زائد زخمی

ڈاکٹر یونس کی مودی کو فون کال، اقلیتوں کے تحفظ کی یقین دہانی

حسینہ واجد پر قتل کا ایک اور مقدمہ درج

حسینہ واجد کی پسندیدہ بلی 40 ہزار میں فروخت

امریکی دباؤ اور خونریزی کے خوف نے مستعفی ہونے پر مجبور کیا ، شیخ حسینہ واجد کا انکشاف

پاکستان دشمن حسینہ کا بیٹا بھی عمران خان کی طرح” یوٹرن” ماسٹر نکلا

میری ماں اب بھی بنگلہ دیش کی وزیراعظم ہے،حسینہ کے بیٹے کا دعویٰ

حسینہ کی بھارت میں 30 ہزار کی شاپنگ،پیسے ختم ہو گئے

در بدر کے ٹھوکرے: شیخ حسینہ واجد کی سیاسی سفر کا المناک انجام

حسینہ کی حکومت کا بد ترین خاتمہ،مودی کی سفارتی سطح پر ایک اور بڑی ناکامی

ہم پاکستان کے ساتھ جانا پسند کریں گے۔ بنگلہ دیشی شہریوں کا اعلان

بنگالی "حسینہ”مشکل میں،امریکی ویزہ منسوخ،سیاسی پناہ کیلیے لندن سے نہ ملا جواب

بنگلہ دیش،طلبا کی ڈیڈ لائن ختم ہونے سے قبل ہی پارلیمنٹ تحلیل

حسینہ واجد کی ساڑھی بیوی کو پہنا کر وزیراعظم بناؤں گا،شہری

بنگلادیش کی سابق وزیراعظم پر سنگین الزامات: بین الاقوامی عدالت میں مقدمہ درج

Leave a reply