ممبئی: بھارت کے معروف گلوکار درشن راول بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے گلوکار نے اپنی دیرینہ دوست سے شادی کی۔

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق درشن راول نے اپنی دوست دھارل سریلا سے شادی کی ہے جو پیشے کے اعتبار سے ایک آرکیٹیکٹ ہیں درشن راول کی جانب سے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کی گئی ہیں جس میں دلہا دلہن کو روایتی لباس میں دیکھا جاسکتا ہے، دلہے نے آف وائٹ رنگ کی شیروانی اور کلا جب کہ دلہن سرخ رنگ کے عروسی لباس میں ملبوس تھی۔

صبا فیصل نے گھر میں لڑائی جھگڑے کی وجہ گھریلو ملازماؤں کو قرار دیدیا
درشن نے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، “میری بہترین دوست ہمیشہ کے لیے،”انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں جوڑے کو خوشی سے مسکراتے اور اپنی نئی زندگی کی شروعات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے

درشن راول کو مداحوں سمیت بالی وڈ کی معروف شخصیات کی جانب سے مبارکبادیں دی جاررہی ہیں، ایک مداح نے لکھا، “آپ دونوں کو دیکھ کر دل خوش ہو گیا، آپ کی جوڑی ہمیشہ سلامت رہے۔” ایک اور صارف نے کہا، “انتظار کا وقت ختم ہوا، اور یہ لمحہ انتہائی خوبصورت ہے، زندگی بھر کی خوشیوں کے لیے دعاگو ہوں۔”

کبریٰ خان نے فروری میں شادی کی تصدیق کردی

واضح رہے کہ گلوکار درشن راول نے کئی مشہور گانے گائے ہیں جن میں کھینچ میری فوٹو، میرے ماہیے جنا سوہنا، جب تم چاہو، مہرماہ، اوڑھنی، ڈھنڈورا باجے رے،پرم رتن دھن پایو اور صاحبہ وغیرہ شامل ہیں۔

Shares: