بشریٰ بی بی بھارتی اثاثہ،عادل راجہ کی ٹویٹ کو پی ٹی آئی والے بھی "لائک”دینے لگے
بھگوڑے عادل راجہ نے کل رات عمران خان کی بیوی بشری بی بی کو بھارتی اثاثہ اور آئی ایس آئی کا ٹاوٹ کہا
اور تحریک انصاف والے اتنے بیوقوف ہیں کہ انہیں ٹویٹ سمجھ ہی نہیں آیا اور اسکو 1700 ریٹویٹ اور 5400 لائک دئے.لیکن بطور بانی چئیرمین یوتھیا وائرس، اب ہم PTI والوں کو تشریح بتائیں گے.یہ کہنا ہے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فرحان ورک کا.
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر فرحان ورک نے ایک ویڈیو میں کہا کہ عادل راجہ کھل کر بشریٰ بی بی پر گھٹیا الزام لگا رہے ہیں،اور پی ٹی آئی والے اس پر ری ٹویٹ اور لائک دے رہے ہیں،عادل راجہ نے ٹویٹ میں لکھا کہ ایک عورت "یعنی بشریٰ بی بی”گزشتہ چند سالوں سے عمران خان کیخلاف فوجی اسٹیبلشمنٹ کا سب سے مہلک مہرا رہی ہے، جسے جنرل فیض حمید نے ڈائریکٹر رحمت کے ذریعے عمران خان کی زندگی میں کلیدی کردار دلوایا، اور آج تک وہ جرنیلوں کا مہرا بنی ہوئی ہے اور اب اسے ندیم انجم ہینڈل کرتا ہے۔ اس عورت سے متعلقہ پورا نیٹ ورک، پاکستان، لندن اور امریکہ میں موجود ہے۔ اس نیٹ ورک کے بیرون ملک اثاثے جو پی ٹی آئی لیڈرشپ کے طور پر جانے جاتے ہیں، عوام میں فوجی اسٹیبلشمنٹ کے چند بھارتی اثاثوں اور بھارت کی براہ راست لابینگ سے بے تحاشا مقبولیت حاصل کررہے ہیں تاکہ مائنس عمران خان قیادت بنائی جاسکے۔ اس نیٹ ورک کا بھارت سے گہرا تعلق ہے کیونکہ بھارت پاکستان میں بنگلہ دیش کی طرز پر اجارہ داری قائم کرنا چاہتا ہے۔ لندن میں ایک انسانی اسمگلر، اور امریکہ میں گریٹر پنجاب کے لئے کام کرنے والا ایک جعلی پروفیسر "یعنی شہباز گل”اس نیٹ ورک کے اہم ترین مہرے ہیں جنہیں عمران خان تو پہچانتے ہیں مگر عوام نہیں۔ فوج سے ڈیل کی صورت میں ان مہروں کو واپس حکومت میں لانے کا مطالبہ بھی کیا جائے گا۔ اس نیٹ ورک کی بھارتی سرپرستی بذریعہ دوبئی کی جارہی ہے۔ لندن میں بھارتی لابی اس نیٹ ورک کے ایک اہم ترین مہرے کو پروموٹ کرکے عوامی پزیرائی دلوا رہی ہے۔ پورا نیٹ ورک شروع میں ذکر کی گئی عورت سے براہ راست جڑا ہوا ہے، اور سب عوامی ہیرو بنے ہوئے ہیں۔ فوجی اسٹیبلشمنٹ میں بھارتی اثاثے، پاکستان کو بنگلہ دیش ماڈل پر "معاشی ترقی” دلانے کے چکر میں عمران خان کی اس متبادل قیادت کی خفیہ سرپرستی کر رہے ہیں اور انہیں ہیرو بنایا جارہا ہے، تاکہ عمران خان کو راستے سے ہٹانے کے بعد، ملکہ کی تاج پوشی کی جاسکے، اور ان اثاثوں کو متبادل قیادت کے طور پر لایا جاسکے۔ متعدد پی ٹی آئی لیڈران جو اس وقت کلیدی کردار ادا کررہے ہیں وہ اس پلان کا حصہ ہیں جس کا مقصد عمران خان کو گھیر کر آہستہ آہستہ راستے سے ہٹانا اور متبادل قیادت لانا ہے، جو فوج اور بھارت کے تابعدار ہوگی۔ بھارت اور امریکہ کی اسٹریٹیجک پارٹنر شپ کو بھی یہی منصوبہ سوٹ کرتا ہے۔
https://x.com/farhankvirk/status/1819702848713830889?s=48&t=jPbJDKkwqDUusoO_M1Urxw
فرحان ورک کا کہنا تھا کہ اتنا لمبا ٹویٹ پڑھنے کا مقصد یہ تھا کہ یہ بندہ پی ٹی آئی کی منجی ٹھوک رہا ہے،مرشد بارے باتیں کر رہا ہے اور آپ لوگ اسکی ٹویٹ کو لائک کر رہے ہو،دیکھو تو سہی وہ کیا کہہ رہا ہے،گالیاں ہمیں نکالتے ہو اسکو بھی دیکھو.