وزیراعلیٰ پنجاب اور یو اے ای صدر کیخلاف سوشل میڈیا مہم کیس، مزید 4 افراد گرفتار
اسلام آباد: ایف آئی اے سائبر کرائم نے وزیراعلیٰ پنجاب اور یو اے ای کے صدر کیخلاف سوشل میڈیا مہم چلانے پر مزید 4 افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔
باغی ٹی وی : ایف آئی اے سائبر کرائم یونٹ کے مطابق گرفتار 4 افراد میں محمد یاسین، محمد بلال، محمد ریاض اور ریاض احمد شامل ہیں، اس حوالے سے رپورٹ وزیر اعظم آفس کو بھجوا دی گئی لاہور سمیت ملک بھر میں 12 مقدمات کا اندراج کیا گیا، ایف آئی اے نے ڈاکٹر شہباز گل سمیت تحریک انصاف کے 15 سوشل میڈیا ہینڈلرز کےخلاف مقدمات کا اندراج کیا، ایف آئی اے لاہور نے 3، فیصل آباد 4 اور پشاور نے 2 مقدمات درج کئے۔
ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ مقدمات میں 12 ملزمان کوگرفتار کیا گیا، کسی ملزم کو تاحال عدالت نے ضمانت پر رہا نہیں کیا، مقدمات میں 11 ملزمان ایف آئی اے کے پاس ریمانڈ پر تحویل میں ہیں، ایک ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا، جبکہ بیرون ملک بیٹھے سوشل میڈیا ایکٹویسٹ کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا جا چکا ہے۔
ثانیہ مرزا کےا ماراتی بزنس ٹائیکون کیساتھ تعلقات کی خبریں
ادھر یو اے ای کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب فیک ویڈیو کیس کے معاملہ پر ایف آئی اے سائبر کرائمز لاہور نے عمران ریاض اور پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی ٹریول ہسٹری کے لئے متعلقہ حکام کو خط لکھ دیا اور ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست بھی دیدی ہے۔
علی امین پختونوں کی غیرت پر سیاہ دھبہ ہے،عظمی بخاری
ایف آئی اے کے مطابق صحافی و یوٹیوبر عمران ریاض اور پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو اشتہاری قرار دلانے کیلئے سیکشن 87 کی کارروائی کا بھی آغاز ہوچکا ہے،کارروائی میں جائیداد قرقی کا معاملہ شروع ہوگا، وزیراعلیٰ کیس میں ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخوا ست کی گئی جبکہ شہباز گل کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بھی بلاک کیا جائے گا۔