کرونا وائرس، چینی ڈاکٹروں کی ٹیم پہنچی پاکستان ،کس نے کیا استقبال ؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں پاکستان کے شانہ بشانہ،چینی ڈاکٹروں کی ٹیم سرجیکل سامان سمیت اسلام آباد پہنچ گئی
چینی ڈاکٹروں کی ٹیم خصوصی طیارے پر اسلام آباد پہنچی اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، چینی سفیر و دیگر حکام اسلام آباد ایئر پورٹ پر موجود تھے
چینی 8 ڈاکٹرز کی ٹیم دو ہفتے تک پاکستان میں قیام کرے گی او رپاکستانی ڈاکٹرز کے ساتھ کرونا پر قابو پانے کے لئے تربیت دے گی،
گذشتہ روز معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفرمرزا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے تیزی سے بھرپور اقدامات کررہےہیں، چینی ڈاکٹروں کی ٹیم کورونا وائرس پرحکومتی اقدامات کاجائزہ ،ٹیکنیکل سپورٹ فراہم کرے گی ،ان کے تجربات سے بھر پور استفادہ حاصل کیا جائے گا۔
چین متحرک و سرگرم عمل!
حکومت چین کی جانب سے بھجوائ گئ 8 رکنی طبعی ٹیم کا پاکستان روانہ ھونے سے قبل، سنکیانگ میں پرتپاک خیر آباد۔ ٹیم وبا کی روک تھام ، اس پر قابو پانے، تشخیص اور علاج معالجہ کیلئے اپنی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرے گی۔ @ArifAlvi @ImranKhanPTI @ForeignOfficePk pic.twitter.com/UJoAlnaqga— Chinese Emb Pakistan (@CathayPak) March 28, 2020
قبل ازیں کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے پاکستان کوطبی سامان کی حوالگی پرچینی سفارت خانے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا چین تندہی سےمتحرک اورسرگرم عمل ہے، 2 ٹن ماسک، کٹس خنجراب پر پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا اور 6 کروڑ70لاکھ کا طبی حفاظتی لباس بھی حکام کے سپرد کیا گیا، یہ وہ دوستی ہےجوکوہساروں سےبلندترہے۔
چین تندعی سے متحرک و سرگرم عمل!
دو ٹن ماسک، تشخیصی کٹس، 6 کروڑ 70 لاکھ مالیت کے طبعی حفاظتی لباس کامیبخیرو خوبی خنجر اب کے مقام پہ حکام کے سپرد
یہ وہ دوستی ھے جو کوھساروں سے بلند تر ھے۔ @ArifAlvi @ImranKhanPTI @ForeignOfficePk @zfrmrza @MFA_China pic.twitter.com/JXghBNEc6N— Chinese Emb Pakistan (@CathayPak) March 27, 2020
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ چین نے جس بہترین نظم و ضبط کیساتھ اس وباء پر قابو پایا وہ دنیا کیلئے ایک مثال ہے، کرونا کے حوالے سے پاکستان چینی ڈاکٹرز کے علم، تجربے اور مہارت سے بھرپور استفادہ کرے گا۔ ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ نبھانا آئرن برادرز کی ایک شاندار روایت ہے، دونوں ممالک کے عوام کو اس مخلصانہ دوستی پر فخر ہے، پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے تعاون ہو یا مسئلہ کشمیر پر ہمارے اصولی موقف کی حمایت، چین ہمیشہ پاکستان اور اس کے عوام کی توقعات پر پورا اترا ہے۔
قبل ازیں گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے چینی سفیر یاؤجنگ نے ملاقات کی جس میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے دونوں ممالک کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی مدد کرنے پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چین کےفراہم کردہ طبی سامان سے پاکستان کی طبی صلاحیت میں اضافہ ہوا۔
دوسری جانب چینی سفیر نے پاکستان کی حمایت پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چینی قیادت ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھےگی، دونوں ممالک ترجیحی بنیادوں پر کرونا کے خاتمے کے لیے اقدامات کریں گے۔








