گوجرانوالہ:پنجاب کی ثقافت ہمارا فخر،پہچان اورشان ہے،نویدحیدر شیرازی
گوجرانوالہ،باغی ٹی وی(نامہ نگار محمد رمضان نو شاہی)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے کہا ہے کہ پنجاب کی ثقافت ہمارا فخر‘ پہچان اورشان ہے اور اس دھرتی کی کوکھ سے پھوٹنے والے خوب صورت ثقافتی رنگوں کی آبیاری اور اس کے تہذیبی‘ سماجی اور ثقافتی ورثے کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے۔حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں پنجاب کلچر ڈے منایا جا رہا ہے
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب کی روایتی پگ پہن کر گفتگو کے دوران کیا۔ڈائریکٹر آرٹس کونسل غلام عباس نے کمشنر اور دیگر افسران کو روایتی پگ پہنائی ۔ایڈیشنل کمشنر کوآرڈ افضال قمر وڑائچ،اے سی جی تنویر یاسین،ڈائریکٹر تعلقات عامہ افتخار علی شاہ کے علاؤہ دیگر افسران اس موقع پر موجود تھے
کمشنر نے کہاکہ ہرسال 14مارچ کو یہ دن منانے کا مقصد پنجابی ثقافت کی ترویج کے ساتھ نوجوان نسل کو پنجابی زبان‘ علم و ادب‘ تہذیب اور ثقافتی خزانوں سے روشناس کرانا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پنجابی زبان ہماری شناخت اور سرمایہ ہے اور ہمیں ایک سچا پاکستانی اور پنجابی ہونے پر فخر ہے۔
امسال بھی پنجاب کلچر ڈے بھرپور طریقے سے منایا جا رہا ہے۔