نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے بتایا کہ ملاقات اسلام آباد میں ہوئی، جس میں علاقائی امن و استحکام، مشترکہ تعاون اور بین الاقوامی فورمز پر شراکت داری پر بات چیت کی گئی۔نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستانی رکنیت کے تناظر میں امریکا کے ساتھ تعاون جاری رکھنے اور مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
دونوں جانب سے پاکستان اور امریکا کے دیرینہ شراکت دارانہ تعلقات کو خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے اہم قرار دیا گیا۔
احمد آباد طیارہ حادثہ: ایک بلیک باکس مل گیا، تحقیقات کا آغاز
سندھ حکومت کا 26-2025 کا ترقیاتی بجٹ تیار، 1018 ارب روپے مختص
ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل:کمنز کی شاندار بولنگ، آسٹریلیا کو 218 رنز کی برتری
احمد آباد طیارہ حادثہ: ہلاک افراد کے اہل خانہ کیلئے ایک کروڑ روپے فی کس معاوضے کا اعلان
وزیراعظم کی یو اے ای کے صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور خطے میں امن پر تبادلہ خیال